سوشل میڈیا پر دلکش نستعلیق اردو

محمدصابر

محفلین
محمدصابر بھائی اب فیس بک اردو میں آ چکی ہے۔ جب اردو میں تبدیل کریں تو پھر نستعلیق اردو نظر نہیں آتی
جی میں نے بھی دو دنوں سے اُردو میں کی ہوئی ہے۔ لیکن اس کو نستعلیق میں کرنے کے لئے جن تبدیلیوں کی ضرورت ہے وہ کرنے سے فیس بک تو نستعلیق میں ہو جاتی ہے۔ لیکن اس کا فیس بگڑ جاتا ہے۔
 
فلک شیر

اردو فیس بک سے مراد؟
کیا تمام انٹرفیس اردو میں منتقل کر دیا گیا ہے؟
یا صرف اردو لکھنے کی سہولت بائی ڈیفالٹ شامل کر دی گئی ہے؟
 
صرف انٹرفیس اردو میں ہو جاتا ہے، یعنی فیس بک میں موجود سسٹم کی الفاظ کا اردو میں ترجمہ لیکن لکھنے کی سہولت آپ کی ڈیفالٹ ہی رہے گی۔
 
جی میں نے بھی دو دنوں سے اُردو میں کی ہوئی ہے۔ لیکن اس کو نستعلیق میں کرنے کے لئے جن تبدیلیوں کی ضرورت ہے وہ کرنے سے فیس بک تو نستعلیق میں ہو جاتی ہے۔ لیکن اس کا فیس بگڑ جاتا ہے۔
فیس بک کا جب سے ترجمہ ہو رہا تھا اردو میں تو میں کافی فعال تھا اور ٹرانسلیٹرز میں 3 سال تک لیڈرز بورڈ پر نمبر ایک رہا اس وقت جب فیس بک کو اردو میں چلاتے تھے تو جو ٹرانسلیٹڈ نہیں تھے انگلش میں آتے تھے لیکن جو ترجمہ ہو چکا تھا وہ بالکل ٹھیک تھا۔ لیکن پھر کچھ گوگل ٹرانسلیشن والے بھائی لوگ آ گئے اور کچھ الفاظ با الفاظ ترجمہ کرنے والے ایسے لوگ آئے جن کو صرف ترجمہ کرنا تھا اور فیس بک لنک اور کال ٹیگز کا غلط استعمال کر کے سارے جملے کا ستیاناس مار دیا۔ اب 95 فیصد ترجمہ مکمل ہونے کے باجود ہمت نہیں اردو میں دیکھنے کی۔
 
میں نے اس لسٹ میں آپ کا نام دیکھا تھا۔ اور آپ اُردو استعمال نہ کیجئے گا ۔ کیونکہ جو مذکرومونث ادھر استعمال ہو رہے ہیں اس سے آپ کو شدید دکھ ہو گا۔
 
حسیب

محفلین
محمدصابر امجد میانداد
ایپل او ایس پر سفاری براؤزر میں یہ سکرپٹ ایڈ کیا ہے تو اس سے انگلش فونٹ بہت چھوٹا ہو گیا ہے۔ اسے بڑا کیسے کیا جا سکتا ہے؟؟ سکرپٹ کے اندر جو فونٹ سائز ہے اسے بڑھانے سے صرف اردو فونٹ پہ فرق پڑتا ہے
1060808_10203064045147886_24917949_n.jpg
 
پہلی بات تو یہ ہے کہ کوشش کریں کہ فیض لاہوری نستعلیق فونٹ انسٹال کر لیں۔ فیس بک پر اچھا رزلٹ دے گا۔ وہیں سکرپٹ والے پیج پر لنک موجود ہے۔ جو کہ اُردو ویب کے فونٹ سرور کا ہی ہے۔ رہی دوسری بات سائز کی تو میں اسے سفاری میں انسٹال کر کے دیکھتا ہوں۔
 
محمدصابر

محفلین
میں تو کروم پہ پانچ ، چھ ماہ سے استعمال کر رہا ہوں۔ کروم پہ بالکل ٹھیک ہے
فیس بک کا نیا انٹرفیس آنے سے اب پرانا ورژن کام نہیں کرتا۔نیز یہ کہ میں نے اسے سفاری پر انسٹال کیا ہے مجھے تو اس کی صورتحال بہتر ہی لگی ہے۔
 
بھائی میں نے پچھلی پوسٹ میں تصویر شامل کی تھی کہ انگلش فونٹ کافی چھوٹا نظر آ رہا ہے
اب اگر میں انگلش فونٹ کو تھوڑا بڑا کرنا چاہوں تو کیا کرنا ہو گا؟؟ سکرپٹ میں یا کہیں اور جو تبدیلی کرنی ہو گی وہ بتا دیں
شکریہ
 
آپ ٹول بار میں سٹائلش کے آئیکون پر کلک کریں اور پھر manage کے بٹن پر کلک کریں اور کھلنے والی نئی ونڈو میں Editپر کلک کریں۔ وہاں کافی cssاورApplies to کے ٹیکسٹ باکس ہوں گے۔ ایساApplies to والا ٹیکسٹ باکس ڈھونڈیں جس میں facebook.com لکھا ہو۔ اس کے اُوپر والے css باکس میں font-size: کے آگے جو سائز لکھا ہوا اس کو تمام جگہوں پر تبدیل کر لیں۔ اور بالکل نیچے بائیں طرف Save Style کے بٹن پر کلک کر کے فیس بک پر رزلٹ کو چیک کر لیں۔ اگر رزلٹ پسند نہ آئے تو دوبارہ سے سارے عمل کو دہرائیں۔ :) :)
 
اس سے صرف اردو فونٹ کا سائز بڑھتا ہے جبکہ مسئلہ انگلش میں ہے:eek::atwitsend:
 
Top