سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ۔۔۔ کسوٹی نمبر ا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ رہی اب تک کی صورت حال

سوال نمبر 1: شخصیت مرد کی ہے یا عورت؟
جواب: مرد
سوال نمبر 2: زندہ ہے یا وفات پا چکی؟
جواب: زندہ نہیں ہیں
سوال نمبر 3: براعظم ایشیا سے تعلق ہے؟
جواب: جی ہاں
سوال نمبر 4: برصغیر سے تعلق ہے؟
جواب: جی ہاں
سوال نمبر 5: وجہ شہرت سیاست ہے؟
جواب: جی نہیں۔
سوال نمبر 6:کیا وجہ شہرت اردو ادب سے تعلق ہے؟
جواب:اردو ادب سے بھی تعلق ہے مگر ان کی وجہ شہرت صرف یہی نہیں ہے۔ ایک اضافی اشارہ یہ ہے کہ اُن کا ایک سفر نامہ بہت معروف ہے۔

کسوٹی پینل کے معزز ممبران سے درخواست ہے کہ شخصیت بوجھ لینے کی صورت میں مکالمہ میں بتا دیں تا کہ گیم سے باہر والے محفلین بھی اپنی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے ان سوالات اور جوابات کی بنیاد پر ایک کوشش کر کے دیکھ لیں۔
اعتراض ہو تو بتا دیجئیے۔
 
عثمان

محفلین
اردو ادب سے بھی تعلق ہے مگر ان کی وجہ شہرت صرف یہی نہیں ہے۔ ایک اضافی اشارہ یہ ہے کہ اُن کا ایک سفر نامہ بہت معروف ہے۔
آپ نے اس سوال میں ایک اشارہ کی اپ ڈیٹ کافی بعد میں کی جو میری نظر سے اب گذری۔
آئیندہ اپ ڈیٹ الگ تبصر میں کیجئے تاکہ نئے پیغام کے طور پر واضح رہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پینل نے 10 سوالات پوچھ لئے ہیں اور ابھی دور دور تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے آپ خود سمجھدار ہیں

سوال نمبر 1: شخصیت مرد کی ہے یا عورت؟
جواب: مرد
سوال نمبر 2: زندہ ہے یا وفات پا چکی؟
جواب: زندہ نہیں ہیں
سوال نمبر 3: براعظم ایشیا سے تعلق ہے؟
جواب: جی ہاں
سوال نمبر 4: برصغیر سے تعلق ہے؟
جواب: جی ہاں
سوال نمبر 5: وجہ شہرت سیاست ہے؟
جواب: جی نہیں۔
سوال نمبر 6:کیا وجہ شہرت اردو ادب سے تعلق ہے؟
جواب:اردو ادب سے بھی تعلق ہے مگر ان کی وجہ شہرت صرف یہی نہیں ہے۔ ایک اضافی اشارہ یہ ہے کہ اُن کا ایک سفر نامہ بہت معروف ہے۔
سوال نمبر7: کیا انہیں وفات پائے سو سال ہو چکے؟
جواب:جی نہیں
سوال نمبر 8: مذہبی شخصیت؟
جواب: نہیں
سوال نمبر 9: وفات تقسیم ہندوستان کے بعد ہوئی؟
جواب: جی ہاں
سوال نمبر 10: پاکستان سے تعلق تھا؟
جواب: پاکستانی شہریت کے حامل تھے، گو کہ پیدائش موجودہ پاکستان میں نہ ہوئی تھی۔
 
علی وقار

محفلین
میرے خیال میں چونکہ شخصیت کو بوجھنے کے حوالے سے معزز محفلین کو دشواری کا سامنا ہے تو اس موقع پر ایک اور اشارہ پیش خدمت ہے۔
اُنہیں مشی گان اسٹیٹ یونیورسٹی امریکا نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا تھا۔
 
بھئی اس طرح مزا نہیں آئے گا۔ میرے خیال میں ابتدائی مقابلوں میں اشاروں سے گریز ہی کیا جائے۔
 
علی وقار

محفلین
بھئی اس طرح مزا نہیں آئے گا۔ میرے خیال میں ابتدائی مقابلوں میں اشاروں سے گریز ہی کیا جائے۔
گیارہ سوالات کے بعد تو اشارہ بنتا تھا۔ :) اب اگلا اشارہ پندرہویں سوال کے بعد آئے گا کیونکہ اصل کسوٹی میں بھی اشارے دیے جاتے تھے۔
 
Top