سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن آپ کے پَیر تو سکینڈینیویا کے حق میں ووٹ کرتے نظر آتے ہیں کہ آپ کو بھگا کر ادھر لے گئے
بھگا کر نہیں اڑا کر۔
مزہ بھی تو تب ہے نا کہ اتنا دور بیٹھے بھی دیس کے ہی گُن گاؤ۔
ہمارا سال میں ایک بار تو ضرور ہی آنا جانا ہوتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کتنے دن؟ ۱ ماہ بھی پاکستان تو ۱۱ ماہ وہاں۔ دور سے گن گانے کا فائدہ؟
کبھی کبھی تو ایک ماہ بھی نہیں۔
دور سے ۔۔ کیا مطلب۔۔ کیا دور ہو کر بندہ بھول جائے۔
ہمیں تو سرسوں کا ساگ وہاں پکتا ہے، خوشبو یہاں تک پہنچ جاتی ہے۔
 
علی وقار

محفلین
دو محفلین مکالمہ کرتے پائے گئے۔ دونوں پاکستان میں پیدا ہوئے۔ تاہم، ایک پاکستانی ہے اور ایک امریکی۔ بندہ جائے تو کدھر جائے۔
 
علی وقار

محفلین
میں نے ایک شخصیت کے متعلق پوچھا تھا، سہیل رعنا، وہ گزشتہ تیس برس سے کینیڈا میں مقیم ہیں، شہریت وہاں کی ہے، ادھر بھی موسیقی سے وابستہ ہیں، تو کیا وہ کینڈین کہلائیں گے؟ یہ اصول طے ہو جائے تو اچھا ہے بصورت دیگر ایشوز رہیں گے یا وضاحت خود سے پیش کرنا ایک حل ہے۔
 
ہم بولیں گے "پاکستانی"
زیک بھائی بولیں گے "کینیڈین"
 
علی وقار

محفلین
دراصل اگر میں سہیل رعنا کو کینڈین شہری گنتا تو شاید کوئی کسوٹی کھیلنے والا ان تک بوجوہ پہنچ نہ پاتا یا پندرہ سوالات کے بعد ان کے علم میں آتا کہ موصوف کی پیدائش پاکستان کی تھی۔ :)
 
زیک

مسافر
میں نے ایک شخصیت کے متعلق پوچھا تھا، سہیل رعنا، وہ گزشتہ تیس برس سے کینیڈا میں مقیم ہیں، شہریت وہاں کی ہے، ادھر بھی موسیقی سے وابستہ ہیں، تو کیا وہ کینڈین کہلائیں گے؟
اگرچہ اس صورت میں دونوں طرف جا سکتے ہیں لیکن سہیل رعنا کی زیادہ تر شہرت اس کام سے ہے جو انہوں نے پاکستانی موسیقی میں پاکستان ہی کے دنوں میں کیا۔ لہذا ان کے کیس میں پاکستانی بہتر جواب ہے۔ کینیڈا میں ان کا کام خاص مشہور نہیں ہوا سوائے اکا دکا کے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دراصل اگر میں سہیل رعنا کو کینڈین شہری گنتا تو شاید کوئی کسوٹی کھیلنے والا ان تک بوجوہ پہنچ نہ پاتا یا پندرہ سوالات کے بعد ان کے علم میں آتا کہ موصوف کی پیدائش پاکستان کی تھی۔ :)
کیا بہتر نہیں کہ جہاں پیدا ہوا ، وہاں کا گنا جائے؟

یا پھر باقیوں سے مُک مُکا لیں۔ سید عاطف علی بھائی بھی موجود ہیں۔
 
Top