سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

علی وقار

محفلین
کل بروز اتوار 31 جولائی ۔۔۔۔ چھٹی منائی جائے گی۔

اب تک 3 ٹورنامنٹ ہو چکے ہیں ۔ زیک بھائی اور عاطف بھائی کے درمیان ایک گیم باقی ہے۔ اس کے کھیلنے کے بعد 4 مکمل ہوں گے۔

زیک بھائی اور سید عاطف علی بھائی آپ اپنی گیم کا دوسرا حصہ کس دن کھیلنا چاہتے ہیں؟
میرے لیے اب 10 اگست کے بعد کا کوئی دن رکھیے گا۔ :)
 
علی وقار

محفلین
اچھا ہوا جو وقار بھائی جواب تک جا پہنچے۔۔۔ ورنہ اس وقت روؤف بھائی کٹہرے میں کھڑے پائے جاتے۔ :p
دراصل ایک مقام پر بری طرح پھنس گئے تھے جب معلوم ہوا کہ شخصیت کا تعلق برصغیر سے نہیں۔ تاہم، نسل تا نسل مار کرتے ہوئے ہم ترکوں تک جا پہنچے اور وہاں مذہب سے تعلق کا فیکٹر کام آ گیا کیونکہ معروف ترک النسل حکمرانوں میں مذہب کی طرف زیادہ میلان اس دور میں نور الدین زنگی کا تھا اس لیے روؤف بھائی کے تذبذب نے ہمیں جواب تک پہنچا دیا۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عمدہ، اگرچہ سوالات مزید precise ہو سکتے تھے۔
وسط ایشیا والے سوال11 کے ضمن میں ایک سوال۔
نورالدین اور باپ عماد الدین زنگی حلبی تھے ۔ کیا یہ وسطی ایشیا میں نہیں آئے گا ؟
ان کی حکومت کی بنیاد بھی حلب (الیپو) شہر میں پڑی جو عراق میں ہے ۔ جو صلیبی جگ کے بعد پھیلی ۔
 
عثمان

حلب تو شام میں ہے جو مشرق وسطی میں شمار کیا جاتا ہے۔
وسطی ایشیا سے مراد عموماً روس کے جنوب میں سابق سوویت یونین سے آزاد ریاستیں لی جاتی ہیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
وسط ایشیا والے سوال11 کے ضمن میں ایک سوال۔
نورالدین اور باپ عماد الدین زنگی حلبی تھے ۔ کیا یہ وسطی ایشیا میں نہیں آئے گا ؟
وسط ایشیا کی تعریف پہ منحصر ہے
Central Asia - Wikipedia
ان کی حکومت کی بنیاد بھی حلب (الیپو) شہر میں پڑی جو عراق میں ہے
عراق یا شام؟
 
زیک

مسافر
وسط ایشیا والے سوال11 کے ضمن میں ایک سوال۔
نورالدین اور باپ عماد الدین زنگی حلبی تھے ۔ کیا یہ وسطی ایشیا میں نہیں آئے گا ؟
ان کی حکومت کی بنیاد بھی حلب (الیپو) شہر میں پڑی جو عراق میں ہے ۔ جو صلیبی جگ کے بعد پھیلی ۔
حلب تو ایشیا کے انتہائی مغرب میں واقع ہے
 
Top