سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

یاسر شاہ

محفلین
ایک آدھ تجاویز اور:
پوچھنے والوں کا بھی پینل ہو تاکہ کم از کم ایک تو موجود رہے۔پھر یہ دونوں لڑیاں سالگرہ والے فورم میں منتقل کی جائیں تاکہ سرخ سالگرہ کے ٹیگ سے توجہ ادھر ہو سکے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

اس وقت فہد بھائی موجود ہیں۔ اگر علی وقار بھائی چاہئیں تو انھیں اپنے ساتھ ملا لیں۔ ورنہ خود موجود رہیں گیم ختم ہونے تک ۔

جی دونوں یا صرف گیم والی؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شخصیت سوچنے والے بھی دو ہونے چاہیے تاکہ ایک کی غیر حاضری میں دوسرا جواب دے سکے۔
ایک آدھ تجاویز اور:
پوچھنے والوں کا بھی پینل ہو تاکہ کم از کم ایک تو موجود رہے۔۔
جی یہی کچھ کیا تھا میں گُلِ یاسمیں اور علی وقار
میں نے علی بھائی کو کہا تھا کہ مکالماتی گروپ میں ہمیں شخصیت بتا دیں تاکہ کھیل میں خلل نہ واقع ہو لیکن کسی وجہ سے علی بھائی کو دیر ہو گئی، خیر آئندہ دو تین ممبر کو پہلے نام بتایا جائے گا پھر اس کے بعد کھیل کا آغاز کریں گے
 
علی وقار

محفلین
جی ضرور۔

میں سمجھا نو بجے کا وقت ہے۔ خیر اب تو حاضر ہوں۔
 
فہد اشرف

محفلین
اس وقت فہد بھائی موجود ہیں۔ اگر علی وقار بھائی چاہئیں تو انھیں اپنے ساتھ ملا لیں۔ ورنہ خود موجود رہیں گیم ختم ہونے تک ۔
جی دونوں یا صرف گیم والی؟
یہ کام کھیل شروع ہونے سے پہلے باہمی مشاورت سے ہونا چاہیے تا کہ دونوں ممبران شخصیت سے واقف ہوں ابھی ممکن ہے کہ مجھے اس شخصیت سے زیادہ واقفیت نہ ہو اور جوابات ٹھیک سے نہ دے پاؤں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ کام کھیل شروع ہونے سے پہلے باہمی مشاورت سے ہونا چاہیے تا کہ دونوں ممبران شخصیت سے واقف ہوں ابھی ممکن ہے کہ مجھے اس شخصیت سے زیادہ واقفیت نہ ہو اور جوابات ٹھیک سے نہ دے پاؤں۔
مجھے بھی یہی لگتا ہے :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کام کھیل شروع ہونے سے پہلے باہمی مشاورت سے ہونا چاہیے تا کہ دونوں ممبران شخصیت سے واقف ہوں ابھی ممکن ہے کہ مجھے اس شخصیت سے زیادہ واقفیت نہ ہو اور جوابات ٹھیک سے نہ دے پاؤں۔
ٹھیک ہے۔ اس وقت تو روؤف بھائی ان کا ساتھ دیتے ہیں۔
آپ کل کے لئے اپنے ساتھ دیکھ لیجئیے کہ کس کو شامل کریں گے۔ بہت سارے لوگوں کے نام پرانی لڑی میں ہیں جو کھیلنا چاہتے ہیں۔ ان میں سے کسی کو پوچھ لیجئیے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں سمجھا نو بجے کا وقت ہے۔ خیر اب تو حاضر ہوں۔
کوئی مسئلہ نہیں،
لیکن اب آپ موجود رہیں اور کھیل والی لڑی پر نظر رکھیں کوشش کریں پوچھے گئے سوالات کا فوراً جوابات دیتے رہیں تاکہ کھیل برق رفتاری سے چلتا رہے
 
فہد اشرف

محفلین
اردو ادب سے بھی تعلق ہے مگر ان کی وجہ شہرت صرف یہی نہیں ہے۔ ایک اضافی اشارہ یہ ہے کہ اُن کا ایک سفر نامہ بہت معروف ہے۔
ایک اور رائے دینا چاہوں گا کہ اپنی طرف سے اشارہ دینے میں جلد بازی نہ کریں۔ ہاں اگر ۱۲-۱۵ سوالات کے بعد بھی پینل راہ پہ نہ آ رہا ہو تب اشارہ دے سکتے ہیں۔
 
چلیں ٹھیک ہے 15-12 سوالات کے بعد اشارہ دے دوں گا۔
 
Top