سوموار یا پیر

آپ کے خیال میں Monday کی اردو کیا ہو؟


  • Total voters
    38

زیک

مسافر
دلچسپ بات یہ ہے کہ سوموار کے حق میں اب تک، یعنی کہ تیس اکتوبر 2024 تک، ایک ووٹ بھی نہیں پڑا۔ :)

یہ تبصرے دیکھے ہیں مگر انھوں نے بھی ووٹ دینے کا تکلف نہ کیا۔
یہ لڑی بہت پرانی ہے اور کئی بار سافٹویر کی تبدیلی سے گزر چکی ہے جس کی وجہ سے رائے شماری خراب ہو گئی
 

فہد اشرف

محفلین
اتوار کا بھگوان کون ہے ۔
یا بھگوان کی چھٹی ہوتی ہے ۔
ویسے بر سبیل تذکرہ ہم جمعرات کے لیے برس پتی وار سنتے ہیں اپنے ہندوستانی دوستوں سے۔
دنوں کے نام فلکی اجسام کے نام پہ ہیں۔
اتوار یا رَوی وار سورج سے منسوب ہے، سوموار چاند سے، منگل وار مریخ سے، بدھ وار عطارد سے، برہسپتی وار یا گرو وار مشتری سے، شُکروار زہرہ سے اور شنی وار زحل سے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
دنوں کے نام فلکی اجسام کے نام پہ ہیں۔
اتوار یا رَوی وار سورج سے منسوب ہے، سوموار چاند سے، منگل وار مریخ سے، بدھ وار عطارد سے، برہسپتی وار یا گرو وار مشتری سے، شُکروار زہرہ سے اور شنی وار زحل سے۔
فہد کہاں غائب ہیں آپ مدت سے ؟؟؟ ۔
اگر یہ اجرام فلکی ہوں تو ترتیب بھی متوقع ہونی چاہیئے ، (شاید)
 

فہد اشرف

محفلین
فہد کہاں غائب ہیں آپ مدت سے ؟؟؟
یہیں ہوتا ہوں، ایک دو چکر تو لگ جاتا ہے دن میں۔

اگر یہ اجرام فلکی ہوں تو ترتیب بھی متوقع ہونی چاہیئے ، (شاید)
دنوں کے نام تو بہت پہلے رکھے گئے ہیں، اس وقت کے علم نجوم کے مطابق کوئی ترتیب رہی ہوگی ۔
 

علی وقار

محفلین
یہیں ہوتا ہوں، ایک دو چکر تو لگ جاتا ہے دن میں۔
جب چکر لگ ہی جاتے ہیں تو یہ زیادتی شمار ہو گی کہ آپ بنا کچھ کہے سنے پتلی گلی سے نکل لیں۔ آج تو یہاں دھر لیے گئے۔ جلد ہی کسی گپ چپ کی لڑی میں آپ کی خوب خبر لی جائے گی۔ خاطر جمع رکھیے۔ بھاگنے کا موقع بھی نہ ملے گا۔
 

علی وقار

محفلین
دنوں کے نام کی ترتیب دنیا کے ہر علمی نظام میں ہی مشترک ہے۔
اس کی کیا ممکن یا خاص وجہ ہے۔
وجہ تو فہد بھائی بتا دیں گے۔
عاطف بھائی! متبادلات والی لڑی میں ایک سوال آپ کی توجہ کا منتظر ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
دنوں کے نام کی ترتیب دنیا کے ہر علمی نظام میں ہی مشترک ہے۔
اس کی کیا ممکن یا خاص وجہ ہے۔
ہندوستانی، یونانی اور رومن میں تو دنوں کے نام اجرام فلکی اور ان سے منسوب دیوتاؤں سے ہی منسوب ہیں لیکن عربی فارسی میں تو ایسا نہیں ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین

سید عاطف علی

لائبریرین
برہسپتی وارہندوستانی مسلمان کہتے ہیں؟ سید عاطف علی بتائیں کہ وہ کہاں کے مسلمان ہیں، مجھے تو تعجب ہے
ہم تو جمعرات ہی کہتے ہیں ۔ البتہ ہندوستانی دوست اور ساتھی یہ وار والے نام بتاتے ہیں ۔روزمرہ کی زبان میں استعمال تو وہ بھی ہفتہ اتوار پیر ہی کرتے ہیں ۔
 

زیک

مسافر
مثلا کونسی اور کب کی تہذیبیں ؟
شاید ان میں تین چار دن کا ویک اینڈ ہوتا ہو۔:)
رومن کیلنڈر میں ہفتہ آٹھ دن کا تھا۔

مایا کیلنڈر تو کافی مختلف تھا جس میں مہینہ 20 دنوں کا تھا اور ہفتہ کا تصور نہ تھا۔

مصری کیلنڈر میں ہفتہ دس دنوں کا تھا
 
Top