سونا سونا سونا

F@rzana

محفلین
بی‌بی‌سی اردو کی خبر

اس ٹیکنالوجی سے جرائم کو زیادہ موثر طریقے سے کنٹرول کیا جاسکے گا
ایک نئی تحقیق کے مطابق سونے کے نہایت باریک ذرات ایسے اجزا کا سراغ لگانے میں مددگار ہوتے ہیں جو دہشتگرد ممکنہ طور پر جراثیمی حملے میں استعمال کرسکتے ہیں۔
برطانیہ کے ماہرین کے مطابق ان ذرات سے زہریلے مادے کی موجودگی کا پتا لگانا ممکن ہے۔ اور یہ عمل پہلے سے مروجہ طریقوں سے کہیں زیادہ تیز رفتار ہے۔

اس تحقیق کا مقصد یہ ہے کہ سونے کے باریک ذرات کو جدید ٹیکنالوجی میں استعمال کرکے جرائم پر زیادہ موثر طریقے سے قابو پایا جاسکے۔

یونیورسٹی آف ایسٹ انجیلیا کے پروفیسر ڈیوڈ رسل اسی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ اس تحقیق میں استعمال کیئے جانے والے سونے کے ذرات اتنے باریک ہیں کہ وہ ایک انسانی بال کی موٹائی کا پانچ ہزارواں حصہ ہیں۔

ان ذرات کو چینی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے جو بہت تیزی سے حیاتیاتی مادوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں اور اپنے رنگ کی تبدیلی سے جراثیمی مادے کی موجودگی کا پتا دیتے ہیں۔

تحقیقات کاروں کے مطابق یہ ذرات اور بھی کئی مقاصد کے لیئے استعمال کیئے جاسکتے ہیں مثلاً ان سے معلوم کیاجاسکتا ہے کہ پینے کے پانی میں کتنی کثافت موجود ہے اور آیا یہ پینے کے قابل ہے یا نہیں۔

مستقبل کی تحقیق سے ان ذرات کے استعمال کے ساتھ ایسا جدید سراغ رسانی کا نظام بنانا ممکن ہوسکے گا جو ایک چھوٹے آلے کی شکل میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا ممکن ہوگا۔
 

تیلے شاہ

محفلین
فرزانہ سنا ہے بی بی سی والے کاپی رائٹ کے بارے میں بڑا سخت موقف رکھتے ہیں
اس لیے بچ کے رہنا رے بابا
 

زیک

مسافر
فرزانہ میں نے آپ کی پوسٹ میں ماخذ کا ذکر کر دیا ہے۔ آئیندہ ماخذ کے ربط کے بغیر خبریں پوسٹ نہ کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے کچھ زیادہ ہی اندازہ ہو گیا ہے کہ اس کے بعد کوئی خبر ہی پوسٹ نہیں‌ کی۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ کی ہی بات مان لیتے ہیں

لیکن اس کے بعد کیا خبریں ختم ہو گئی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
عنوان تو سونا سونا سونا ہے
اگر تو دھات والا ہے تو ریکارڈ اضافہ ہوا ہے قیمتوں میں اور اگر سونے والا سونا ہے کہ سوئے رہو تو اتنا تو نہیں سونا چاہیے کہ 8 مئی کے سوئے اور ابھی تک آنکھ نہیں کھلی ۔ :wink:
 

تیلے شاہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
عنوان تو سونا سونا سونا ہے
اگر تو دھات والا ہے تو ریکارڈ اضافہ ہوا ہے قیمتوں میں اور اگر سونے والا سونا ہے کہ سوئے رہو تو اتنا تو نہیں سونا چاہیے کہ 8 مئی کے سوئے اور ابھی تک آنکھ نہیں کھلی ۔ :wink:

کچھ دن پہلے میں نے سونا خریدا تو 8680 ریال کا سو گرام تھا
اور اب پتہ کیا ہے تو 7800ریال کا ہو گیا ہے
سنا تھا سونے کی قیمت نہیں گرتی مگر اپنی قسمت ہی ایسی ہے۔۔۔۔۔ :cry:
 
Top