سونا (Gold) کا حساب کتاب

عندلیب

محفلین
گولڈ (سونا) کے تعلق سے حساب کتاب میری ڈائری میں کچھ اس طرح لکھا ہے۔ :)
آپ میں سے کوئی تصدیق کر دیں تو مہربانی۔

ایک اونس = 31.1035 گرام
ایک تولہ = 0.375 اونس
ایک تولہ (برائے خلیجی ممالک) = 11.6638 گرام
ایک تولہ (برائے برصغیر) = 10 گرام
ایک تولہ (برائے برصغیر) = 12 ماشہ
ایک ماشہ (برائے برصغیر) = 8 رتّی
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی جن کے پاس سونا ہو ہی ناں وہ کیا کریں۔ بہر حال ایک فائل منسلک کر رہا ہوں۔ امید ہے فائدہ مند ہو گی۔
اس کے علاوہ ہندوستان پاکستان میں

8 چاول کی ایک رتی
12 رتی کا ایک ماشہ
12 ماشے کا ایک تولہ (پاکستان میں ایک روپے کا پرانا ایک سکہ ایک تولہ ہوتا تھا)
5 تولہ کی ایک چھٹانک
4 چھٹانک کا ایک پاؤ
4 پاؤ کا ایک سیر

پاکستان میں اس وقت گرام ہی استعمال ہوتے ہیں۔
 

Attachments

  • All Purpose Worksheet Conversions.ZIP
    327.2 KB · مناظر: 39

الف نظامی

لائبریرین
گولڈ (سونا) کے تعلق سے حساب کتاب میری ڈائری میں کچھ اس طرح لکھا ہے۔ :)
آپ میں سے کوئی تصدیق کر دیں تو مہربانی۔

ایک اونس = 31.1035 گرام
ایک تولہ = 0.375 اونس
ایک تولہ (برائے خلیجی ممالک) = 11.6638 گرام
ایک تولہ (برائے برصغیر) = 10 گرام
ایک تولہ (برائے برصغیر) = 12 ماشہ

ایک ماشہ (برائے برصغیر) = 8 رتّی
پاکستان میں:
ایک تولہ = 11.6638 گرام=12 ماشہ
 

شمشاد

لائبریرین
اونس / گرام یعنی کہ انگریزی حساب کتاب کے لیے منسلکہ فائل سے فائدہ اٹھائیں۔
 

زینب

محفلین
ہوں پر میں نے تو کبھی تولے کا حساب نہیں لگایا۔بس گرام کے حساب سے ہی لیتی ہوں‌
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں آدھ کیلو تو مان گئی ہے۔
باقی بھی مان جائے گی۔ کیلو سے تو زیادہ ہی ہو گا۔
 

طالوت

محفلین
ظہیر بھائی جب سے جمی ہے ادھر ہی ہے اور بچت ہی بچت کرتی رہی ہے۔ آج تک کسی کو آیک آنہ تو ادھار نہیں دیا۔ تو سونا ہی خریدتی ہو گی ناں۔
جی جی بالکل ، ادھار دینا تو دور ، لیا ہوا بھی واپس نہ کیا ، اکثر قرض خواہ دروازہ پیٹتے دیکھے گئے ہیں ۔۔
رکھا کہاں ہوا ہے؟ گھر میں ہے یا بنک کے لاکر میں؟
پتا چلے تو زرداری کی خدمات حاصل کرتے ہیں ، اس کا بھی تو دبئی آنا جانا ہے نا !
وسلام
 

زیک

مسافر

arifkarim

معطل
گولڈ سٹینڈرڈ تو دنیا سے ختم ہوئے عرصہ گزر گیا۔

کوئی شک نہیں دنیا میں اتنی غربت کیوں ہے :)
جب بغیر اسٹینڈرڈ کے کاغذوں کی ترسیل کے ذریعے ہر چیز کی قدر ناپی جائے تو نتیجہ آخر میں امیر مزید امیر اور غریب مزید غریب ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو زیک آجکل کاغذی نوٹ چھاپنے کا کیا کلیہ ہے؟

بے نظیر بھٹو دور کے ایک وزیر خزانہ تھے، انہوں نے ایک دفعہ پریس کانفرس میں بیان دیا تھا کہ کاغذ ہمارے پاس ہے اور پرنٹنگ پریس بھی ہمارے پاس ہے۔ جتنے جی چاہے نوٹ چھاپ لیں گے۔ کہیں یہی صورتحال تو نہیں۔
 
Top