عرفان سعید
محفلین
ادبی فلمیں بھی تو ہوتی ہیںعرفان سعید بھائی تجویز دے رہے ہیں کہ فلمیں دیکھنا شروع کروں لیکن مجھے کچھ خاص شوق نہیں۔
ادبی فلمیں بھی تو ہوتی ہیںعرفان سعید بھائی تجویز دے رہے ہیں کہ فلمیں دیکھنا شروع کروں لیکن مجھے کچھ خاص شوق نہیں۔
ضرور، عبدالقیوم چوہدری بھائی! اگر ایسا دلچسپ سوال اس میں اٹھایا گیا ہے تو فلم بھی یقیناً دلچسپ ہو گی۔آپ ایک بار 'منا بھائی ایم بی بی ایس' دیکھیے۔۔۔ اس میں منا بھائی نے اس سے ملتا جلتا ایک سوال کیا تھا۔ اب یاد نہیں کہ جواب کیا دیا گیا تھا۔
میرے خیال میں آپ کا وجدان جاگا ہوا ہے اور آپ تجسس سے بھرپور طبیعت بھی رکھتے ہیں اور آپ کی قوت متخییلہ اور قوت ارادی مضبوط ہے. اس کے ساتھ ساتھ آپ چونکہ اپنے بہن بھائیوں سے الگ تھلگ رہتے ہیں اس لیے ان کا احساس آپ کے ساتھ ہمہ وقت ہمہ پل رہتا ہے. میرا خیال ہے یہ گلٹ بھی ہوسکتا ہے اگر یہ سب درست ہے تو اس صورت میں جب آپ کا وجدان شعوری کاوش میں یہ سوچتا ہے کہ آپ کے بہن بھائی آپ کے متعلق کیا سوچتے ہیں، کیا رائے رکھتے ہیں یا کچھ اس قسم کا .....، تو آپ کا لاشعور نیند میں آپ کو وہ چیزیں دکھادیتا ہے جو وہ اس سے قبل دیکھ چکے ہوتے ہیں. اس حوالے سے اک اپنی امی جان کا خواب سناتی چلوں جو اس سے مکمل تو نہیں کسی حد تک مطابقت رکھتا ہے ....دوستو، یہ ایک سچی تحریر ہے، اور جتنی سچی ہے، اتنی ہی حیران کن بھی ہے!
شیئر کرنے کا مقصد ایک مثبت اور تعمیری گفتگو ہے۔
میں اکیلا تو کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، لیکن مل جل کر شاید ہم کوئی سراغ لگا پائیں۔
ہوا کچھ یوں کہ میں ایک رات سو رہا تھا اور سونے کے دوران خواب دیکھنے لگا۔
خواب میں جو مناظر میں نے دیکھے، وہ بہت عجیب تھے۔
عجیب ان معنوں میں کہ ایسا کچھ میں نے کبھی دیکھا نہیں تھا۔
صبح جب اٹھا تو بہت حیران تھا کہ ایسے مناظر مجھے کیوں نظر آئے؟
دوستو، یہاں ایک بات واضح کر دوں۔
میرا مزاج کچھ ایسا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔
زیادہ دوست نہیں بناتا، کہیں آتا جاتا نہیں، زیادہ خبریں نہیں سنتا، اخبار نہیں پڑھتا، ٹی وی، ڈرامے، فلمیں نہیں دیکھتا، موسیقی نہیں سنتا، چائے نہیں پیتا۔۔ بس کچھ ایسا ہی یک رنگ یا بےرنگ قسم کا آدمی ہوں۔
اس لیے میرے خواب بھی کچھ اتنے رنگ برنگے نہیں ہوتے:
کبھی کوئی باغ نظر آ جاتا ہے، کبھی پھول پودے، کبھی وے صورتیں جو کسی اور دیس بس گئی ہیں، اور بس۔
اس لیے ایسے عجیب مناظر دیکھنا میرے لیے حیران کن تھا۔
صبح جب اٹھا تو میں نے اس خواب کے مناظر گھر والوں کو سنائے۔
سنتے ہی میرا بھائی بولا کہ میں نے کل رات فلم دیکھی ہے۔
جو مناظر تم بتا رہے ہو، وہ ہو بہو فلم میں دکھائے گئے تھے۔
یہاں یہ واضح کر دوں کہ میرا بھائی کسی اور کمرے میں فلم دیکھ رہا تھا جبکہ میں کہیں اور سویا ہوا تھا۔
فلم کی آواز بھی میرے کانوں میں نہیں پڑ رہی تھی کیونکہ میرا بھائی ہیڈفون کا استعمال کر رہا تھا۔
خیر، بات آئی گئی ہو گئی اور میں اس واقعے کو کسی قسم کا اتفاق سمجھتے ہوئے بھول گیا۔
لیکن اب میری حیرت کی انتہا نہیں!
گزشتہ رات میں سویا تو پھر ایسے عجیب مناظر دیکھے جو کبھی سوچے بھی نہیں۔
میں نے دیکھا کہ مجھے افریقہ جیسے کسی صحرائی علاقے میں جاسوس بنا کر لے جایا جا رہا ہے۔
میں ہوائی جہاز میں سفر کر رہا ہوں اور ایک میرا ساتھی ہے۔
جہاز سے اترنے کے بعد ہم دونوں ایسی جگہ پہنچتے ہیں جہاں کوئی بہت بڑا تابوت پڑا ہوتا ہے۔
خواب میں میں سمجھ نہیں پا رہا کہ یہ تابوت ہے یا کوئی بڑا پتھر ہے اور کس لیے ہے؟
ایسا احساس ہے کہ جیسے اس کے ذریعے کسی قسم کی انرجی کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔
خیر، صبح اٹھ کر مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے یہ خواب گھر والوں کو سنایا۔
میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب میری بہن نے بتایا کہ یہ مناظر تو اس فلم کے ہیں جو وہ کل رات دیکھ رہی تھی۔
غالباً اس نے ٹام کروز کی نئی فلم دی ممی کا ذکر کیا۔
جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ میں فلمیں نہیں دیکھتا اور یہ فلم بھی میں نے نہیں دیکھی، اس کے باوجود اس کے مناظر کو خواب میں دیکھنا میرے لیے حیرانی کا باعث ہے۔
تو دوستو، جو سوال میرے ذہن میں اٹھ رہے ہیں، اور جن پر میں آپ کی رائے جاننا چاہوں گا، وہ یہ ہیں کہ:
بہرحال خواب کی وادی یقیناً ایک پراسرار وادی ہے۔
- فلم دیکھنے کا خواب دیکھنے کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
- کیا میں جن خوابوں کو اپنا سمجھتا ہوں وہ کسی کے بھیجے گئے سگنل ہیں؟
- میرے دماغ نے فلم کے سگنل ہی کیوں کیچ کیے؟ لوگ جو خبریں، وغیرہ دیکھتے ہیں، اس کے کیوں نہیں؟
(ویسے شاید اس کے بھی کر رہا ہو)
شاید ہمارے نفسیات دان اور سائنسدان اس وادی کی پراسراریت کو اتنی گہرائی میں سمجھ نہیں پائے!
اکثر فلاپ فلمیں زیادہ اچھی ہوتی ہیں.سپر ہٹ ہو جائے تو ضرور دیکھ لیتا ہوں۔
ایک فلم ٹام کروز کی تھی، دوسری انجلینا کی تو خیال پھر براڈ پٹ کی طرف ہی جانا تھا نا۔یہ بریڈ پٹ کہاں سے آ گیا؟
انجلینا جولی تو پرانی ٹومب ریڈر میں تھی۔ یہ نئی والی ہےایک فلم ٹام کروز کی تھی، دوسری انجلینا کی تو خیال پھر براڈ پٹ کی طرف ہی جانا تھا نا۔
کافی عرصہ سے نئی فلمیں دیکھنا ناممکن سے ہوا پڑا ہے، اس لیے اس طرف دھیان نہیں گیاتھا۔انجلینا جولی تو پرانی ٹومب ریڈر میں تھی۔ یہ نئی والی ہے
خوش آمدیدخدا کا شکر ادا کریں منیب صاحب
تعارفی لڑی کا لنک تو دیتے بھائیخوش آمدید
آپ غالبا نئے ہیں! تعارف والی لڑی میں جاکر اپنا تعارف کروائیے تاکہ آپ کو باقاعدہ خوش آمدید کہا جا سکے!
مدیران کو بھی تو کچھ کرنا چاہیے۔ آپ دیجیے تاکہ انہیں معلوم ہو کہ اس فورم میں آپ مدیر ہیں!تعارفی لڑی کا لنک تو دیتے بھائی
اس پر تو اب چیک کرنا بنتا ہےخدا کا شکر ادا کریں منیب صاحب
کہ آپ کا بھائی اچھی اچھی فلمیں دیکھتا ہے!
ایک اور چٹکی والا مراسلہ بنتا تھا۔اس پر تو اب چیک کرنا بنتا ہے
کہ میں خواب تو نہیں دیکھ رہا
نیز یہ کہ آپ "عارف کریم" تو نہیں ہیں نا!خوش آمدید
آپ غالبا نئے ہیں! تعارف والی لڑی میں جاکر اپنا تعارف کروائیے تاکہ آپ کو باقاعدہ خوش آمدید کہا جا سکے!
یہ کون حضرت ہیں؟نیز یہ کہ آپ "عارف کریم" تو نہیں ہیں نا!
ہر تعارف سے بالا تر یہ محفل کے بہروپیے ہیں۔ اس لیے ہر نو وارد سے کنفرم کرنا ضروری ہوتا ہے کہ وہ عارف تو نہیں۔یہ کون حضرت ہیں؟
نہایت مفید اور معلوماتی تبصرہ!میرے خیال میں آپ کا وجدان جاگا ہوا ہے اور آپ تجسس سے بھرپور طبیعت بھی رکھتے ہیں اور آپ کی قوت متخییلہ اور قوت ارادی مضبوط ہے. اس کے ساتھ ساتھ آپ چونکہ اپنے بہن بھائیوں سے الگ تھلگ رہتے ہیں اس لیے ان کا احساس آپ کے ساتھ ہمہ وقت ہمہ پل رہتا ہے. میرا خیال ہے یہ گلٹ بھی ہوسکتا ہے اگر یہ سب درست ہے تو اس صورت میں جب آپ کا وجدان شعوری کاوش میں یہ سوچتا ہے کہ آپ کے بہن بھائی آپ کے متعلق کیا سوچتے ہیں، کیا رائے رکھتے ہیں یا کچھ اس قسم کا .....، تو آپ کا لاشعور نیند میں آپ کو وہ چیزیں دکھادیتا ہے جو وہ اس سے قبل دیکھ چکے ہوتے ہیں. اس حوالے سے اک اپنی امی جان کا خواب سناتی چلوں جو اس سے مکمل تو نہیں کسی حد تک مطابقت رکھتا ہے ....
میرا سب سے چھوٹا بھائی میری امی سے کافی اٹیچڈ ہے. اسی وجہ سے مری امی جان نے ایک خواب دیکھا، خواب بہت اچھا اور مبارک تھا. جب امی اور وہ صبح اٹھے تو امی نے بتایا کہ ایسا خواب دیکھا. بھائی نے بھی بتایا کہ اس نے ہو بہو ویسے کا ویسا خواب دیکھا. دونوں نے مبارک ہستی، مناظر، عکس، مظاہر شئیر کیے اور دونوں نے ایک سا خواب بیان کیا جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم کسی کے بارے میں زیادہ سوچتے ہیں کہ اس کے بارے میں ہم جان جاتے ہیں.
میرا خیال ہے یہ معاملے بہت کم لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں اور زیادہ تر حساس طبع لوگ اس جانب رہتے ہیں.
آنکھیں کھول کر دیکھ لیا کریں، ہو سکتا ہے سانپ ہی لپٹا ہوا ہو۔آپ تو پھر بھی اچھے ہیں مجھے تو ہر وقت خواب نظر آتے ہیں جاگتے ہوئے بھی ویسے ہی آنکھیں بند کرلوں تو فلم شروع ہوجاتی ہے فلم کا سین کچھ اس طرح ہوتا ہے میں گھر سے باہر نکلتا ہوں دور سے لڑکی بھاگتی ہوئی آرہی میرے نزدیک آتے ہی مجھ سے لپیٹ جاتی ہے آہہہہہ ہائے بہت ہی اچھی سی خوشبو آرہی ہے ہائے اس کی زلفیں.... کیا بتاؤں اس ساعت کا عبداللہ بچاؤ بچاؤ چلا رہی ہیں میں پوچھتا ہوں کیا ہوا جان من جواتنی ڈری ہوئی ہو وہ وہ سانپ سانپ.....