سونے کے دوران فلم دیکھنا - منیب الف

فرقان احمد

محفلین
آپ کا ان فلموں سے تو کم کم تعلق بنتا ہے تاہم بہن بھائی سے آپ کا رشتہ نہایت مضبوط بنیادوں پر اُستوار ہے۔ ہمیں اسے اجتماعی لاشعور کی طرف نہ بھی لے کر جائیں تو بھی یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ آپ بہن بھائیوں کی لاشعوری کیفیات کافی حد تک ملتی جلتی ہیں۔ شاید آپ کے خواب اور اس فلم کے مناظر بالکل ایک جیسے نہ ہوں گے، بس کافی حد تک ملتے جلتے ہوں گے۔ آپ بہن بھائیوں کی پسند ناپسند سے کسی حد تک واقف ضرور ہوں گے۔ ان فلموں کا کہیں نہ کہیں تذکرہ بھی شاید ہوا ہو گا۔ آپ کے لاشعور میں یہ باتیں بھی موجود ہوں گی۔ ہو بہو والی بات سمجھ سے بالا ترہے۔ اگر ایسا ہوا ہے تو یہ غیر معمولی بات ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
نہایت مفید اور معلوماتی تبصرہ!
بہت شکریہ، نور سعدیہ شیخ صاحبہ۔
آپ مجھ سے شعور اور لاشعور کے سوالات پوچھ رہی ہیں، جبکہ مجھے آپ سے پوچھنے چاہییں۔ :)
یہ تو آپ کی تحریر سے استفادہ کیا ہے وگرنہ ہمیں تو کچھ علم نہیں ہے. اس لیے تو سوالات پوچھتے ہیں تاکہ کچھ علم مل جائے
 

منیب الف

محفلین
آپ نے سب ٹھیک کہا، فرقان احمد بھائی، لیکن
ان فلموں کا کہیں نہ کہیں تذکرہ بھی شاید ہوا ہو گا۔ آپ کے لاشعور میں یہ باتیں بھی موجود ہوں گی۔
تذکرہ بالکل نہیں ہوا، کسی نے ان فلموں کا نام بھی میرے آگے نہیں لیا۔
خواب سنانے کے بعد ہی مجھے ان کے نام پتہ چلے۔
 

عرفان سعید

محفلین
آپ نے سب ٹھیک کہا، فرقان احمد بھائی، لیکن

تذکرہ بالکل نہیں ہوا، کسی نے ان فلموں کا نام بھی میرے آگے نہیں لیا۔
خواب سنانے کے بعد ہی مجھے ان کے نام پتہ چلے۔
یہ تو اور بھی اچھا ہے!
دوبارہ ایسا خواب آئے تو لکھ لیجیے گا۔ فلم اگر کسی نے دیکھی نہ ہوئی تو نئی فلم کا سکرپٹ تیار ہے۔
بس اب کوئی پروڈیوسر ڈھونڈنا ہے جو خواب میں فلمیں بناتا ہو۔
 

رانا

محفلین
اور ایک مزیدار بات بتاؤں۔
سونے کے دوران فلم دیکھنے کا معما بھی حل ہو گیا ہے۔
لیکن اس لڑی میں نہیں، کسی اور میں اس کی تفصیل لکھوں گا۔
معمہ حل ہوگیا ہے تو اس لڑی میں تفصیل بتائیں تجسس میں کیوں ڈالا ہوا ہے۔ وہی سلیپ واکنگ والا چکر ہے کیا؟
 
مفہوم غلط ہے میں نے یہ دیکها میں نے فلم دیکهی میں نے کچھ خوبصورت سر سبز پودے پهول رنگ باغ و زینت دیکهے یہ سوچ فطرت اور ذهن میں رچ بس گئے چلیں یہی چیزیں مجهے خواب میں آئے جو میرے روزمرہ کے معمولات زندگی سے متعلق ہو
اصل مسئلہ یہ ہے ان دیکهے حالات اور خواب میں مشاهدات کی تعبیر جو سو فیصد سچا مجهے سمجهائے
کوئی ہے ایسا عالم فاضل اس دور کا
اگر اس دور کا ہے تو اس نے کہاں سے سیکها
ظاہر ہے چلتے چلتے یوسف علیہ السلام تک پہنچتا ہے

میں یہ حیرانی رکهتا ہوں کہہ احادیث کی کتب میں ضعیف اور کمزور یہ بات یہ حدیث اس پہ راوی کم ہے نقل کرنے والے کی شخصیت متنازعہ ہے
ان خوابوں کی تعبیر نکالنے والوں میں اس طرح کی محاذ آرائی کم ملی
 

فاتح

لائبریرین
محفل میں ایک جیل کا زمرہ بھی ہونا چاہئے تاکہ اس طرح کے دھاگے شروع کرنے سے پہلے فاتح بھائی کو وہاں بند کیا جاسکے اور جب خوب کھل کر کھیل لیا جائے تو انہیں آزاد کردیا جائے۔:)
رانا بھائی، تین صفحے کھل کر کھیلنے کے لیے کافی نہیں تھے؟ :eyeroll:
 

رانا

محفلین
رانا بھائی، تین صفحے کھل کر کھیلنے کے لیے کافی نہیں تھے؟ :eyeroll:
ہاں کافی تو تھے لیکن کچھ ہماری طرح لیٹ ہوگئے تھے نا۔ ابھی تو ہم اس معاملے کا کھرا مابعدالطبیعات میں ڈھونڈنے کا سوچ ہی رہے تھے کہ آپ نے کھرا اٹھانے کے سارے سراغ ہی مٹادیئے۔:p
 
آخری تدوین:
Top