سُراغِ جادہ و منزل اگر نہیں ملتا (محمداحمد)

نیرنگ خیال

لائبریرین
غزل
رعنائی خیال بلاگ پر

سُراغِ جادہ و منزل اگر نہیں ملتا
ہمیں کہیں سے جوازِ سفر نہیں ملتا

لکھیں بھی دشت نوردی کا کچھ سبب تو کیا
بجُز کہ قیس کو لیلیٰ کا گھر نہیں ملتا

یہاں فصیلِ انا حائلِ مسیحائی
وہاں وہ لوگ جنہیں چارہ گر نہیں ملتا

ہزار کو چہء نکہت میں ڈالیے ڈیرے
مگر وہ پھول سرِ رہگزر نہیں ملتا

پھر آبیاریِ نخلِ سخن نہیں ہوتی
دلِ حزیں جو پسِ چشمِ تر نہیں ملتا

پیامِ شوق کو گیتوں میں ڈھالیے کیوں کر
مزاجِ بادِ سُبک بھی اگر نہیں ملتا

چلو کہ پھر سے رفیقوں کی بزم سونی ہے
چلو کہ سنگِ ملامت کو سر نہیں ملتا

بشر بنامِ بشر تو بہت ہیں دنیا میں
بشر کی خوبیوں والا مگر نہیں ملتا

چلو پھر اُس کے جھروکے میں پھول رکھ آئیں
سخن کوئی جو اگر معتبر نہیں ملتا

جہاں میں ایک تمہی منفرد نہیں احمدؔ
یہاں تو کوئی بھی مثلِ دگر نہیں ملتا

محمد احمدؔ
یہ غزل مجھے بےحد پسند ہے۔ آج ایک تحریر کے دوران بطور حوالہ کچھ اشعار کی ضرورت پیش آئی تو پتا چلا کہ یہ غزل تو محمداحمد بھائی نے محفل پر شریک ہی نہیں کی۔
 
آخری تدوین:
بشر بنامِ بشر تو بہت ہیں دنیا میں
بشر کی خوبیوں والا مگر نہیں ملتا

تقریباً اسی مفہوم کا میرے دادا مرحوم کا بھی ایک شعر ہے۔
لاکھ انسانوں میں ہوتا ہے کوئی ایک بشر
یوں بشر کہنے کو ہر شخص بشر ہوتا ہے​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ بہت خوب احمد بھائی۔

بہت شکریہ خوبصورت شئرنگ کا


واہ بہت خوب محمد احمد بھائی
اور بہت خوب شیئرنگ نینی

جھروکے میں کچھ پھول رکھ دیے ہیں۔

محمداحمد بھائی بہت خوبصورت غزل ہے۔۔ سبحان اللہ۔۔۔

نیرنگ بھائی شکریہ یہاں پوسٹ کرنے کے لیے

محمداحمد بھائی کے ہی رائج کردہ قانون کے مطابق ان کی طرف سے داد وصول کر کے تمام احباب کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کے " احمد بھائی گم شدہ " تو اچھے بھلے شاعر ہیں
بہت خوب
احمد بھائی گم شدہ نہیں ہیں۔۔۔ بس کچھ جانداروں کی طرح "ہائبر نیشن" پر جاتے ہیں۔ :)

واہہہہہ احمد بھائی بہت خوب :applause: خوش رہیں
بالکل۔۔۔۔

جنااااب

شکریہ

عمدہ کلام و انتخاب۔۔۔:)
شکریہ سر :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
Top