سُپر محفلین

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
آپ ان سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن ان کے اخلاق ، رواداری ، گفتگو کے سلیقے ، ذہانت ، قائل کردینے کے فن کو،مسکراہٹوں ، لہجے کی شیرینی ، ان کی بلندوبالا عمارتوں سی شاندار شخصیات کو نظرانداز نہیں کرسکتےاور خدانخواستہ جو یہ آپ سے صوتی رابطے میں ہیں تو آپ ان کے سحرانگیزی سے نہیں بچ سکتے- گو ہمیں شخصیات پر لکھنا نہیں آتا کہ خاکہ نگاری میں کچھ تنقید کا تڑکا تحریر کو ذرا چٹ پٹا بنادیتا ہے- ایک آدھ خامی بھی اُجاگر کرنی پڑتی ہے کہ too good to be true تاثر نہ پڑے
لیکن کیا کریں کہ ہمیں اپنے ان پیاروں محفل کے راج دلاروں کی خامی تلاش کرنے پر بھی نہیں مل پائی
یا نظرنہیں آئی - اللہ ایسے لوگوں سے بچائے جن میں ڈھونڈنے سے بھی کوئی خامی نہ ملے کہ ایسی
صورت میں زندگی سے گوسپ اور غیبت کا عنصر ختم ہوجاتا ہے-
ان چاروں کی محفل میں پُرانی تحریروں کو مت پڑھیں یہ ہمارا مخلصانہ مشورہ ہے - اگر آپ پڑھ چکے
ہیں تو اللہ آپ پررحم فرمائے اب آپ ان کے پرستارہونے اور لکھنے میں ان کے اثرات سے نہیں بچ سکتے-
صد شکر کہ یہ سُپرہیروز محفل میں زیاد فعال نہیں سو ہم سے نواردوں کی بھی دال گل جاتی ہے
آئرن مین جہانزیب تو اپنے منفرد لب ولہجے سیاسی شعور ، پنجابی شاعری کے انتخاب ،
نون لیگ کی حمایت کے باعث اس لقب کے حق دار ہیں
@سپائیڈرمین محب علوی یہ تو آپ کی جان کو آجائیں گے دھیمے دھیمے لہجے میں چپکو
ہوجاتے ہیں اور آپ چاہ کربھی ان سے دوستی نہ بڑھانے سے روک سکتے - قائل کرنے کے فن
میں یکتا ہیں -یاروں کے یار خان صاحب کے پرستار ہیں اور ہردم آپ کی حوصلہ افزائی پہ یہ صاحب
تیار ہیں -
@سُپرمین ابن سعید مسکراہٹو سے دل جیتنا مختصر بات کہہ کے چھاجانا انھوں نے عادت ہی
بنالی ہے - اگر آپ ان سے صوتی رابطہ کرچکے ہیں تو ان کی میٹھی آواز کی بدولت آپ بناء میٹھا شامل کیے کئی دن تک چائے پی سکتے ہیں یقین کریں کہ میں اس کا تجربہ کرچکا ہوں -آپ بھی شکرکی قلت میں ان کو فون کرکے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں
ذکر اس ظفری بھائی کا اور بیاں اپنا اس بیٹ مین کے منظرعام آتے ہیں سب کچھ پس منظرمیں چلاجاتاہے- محبت عام کرنے میں پیش پیش ہیں اپنی تحریروں سے دلوں کو گرماتے ہیں - نوآموزعاشقوں کے لیے اُستاد ہیں - جنھیں تحمل سے مراسلت سیکھنی ہو تو اس کے لیے درسگاہ ہیں- ہمیں ظفری بھائی سے یوں بھی اُنسیت ہے کہ ان کی
اکثروبیشترباتیں ہمارے دل کی آواز لگتی ہیں - کئی بار یوں ہوا کوئی کلام پوسٹ کرنا چاہا تو
تو معلوم ہوتاوہ ظفری بھائی محفل میں پہلے ارسال کرچکے ہیں - ان کی شروع کی لڑی
چند حسینوں کے خطوط ، چند تصویرِ بُتاں
شگفتگی اور سلاست کا سمندر سمٹے ہوئے ہے-
ظفری بھائی عشاق کی صف اول میں ہیں تو دانشوری کے مردِ میدان بھی ہیں - ان کی باتوں
سے کون سا محفلین ہے جو محظوظ نہیں ہوتا -
 
آخری تدوین:
بہت خوب جناب
آپ کی پہلو دار شخصیت کے قائل ہو گئے
جن محفلیں کے بارے میں آپ نے لکھا ہے
بالکل سچ لکھا ہے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھئی کیا بات ہے۔۔۔ سپر پاور کا جادو اتنا سر چڑھ کر بولتا ہے۔۔۔ کہ سارے ہیروز کے نام کے ساتھ بھی "سپر" کا لفظ لگانا نہیں بھولے۔۔۔ لیکن بہت عمدہ اور بہت خوب لکھا۔۔۔ زندہ باد۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین
آپ کا چیک نہیں ملا تھا - تو آپ کے حصے کی رقم سعود بھائی نے بھیجی :)
یقیناً بجھوائی ہوگی کہ وہ ہمیں شہ سوار بنانے پر تُلے ہوئے ہیں ۔ اور آپ تو ویسے ہی اپنے دوستوں پر مہربان ہیں ۔ لگتا ہے اس بار دال گلے گی اور خوب گلے گی ۔ ارے کہاں ہو قیصرانی میاں ۔ ;)
 
میرے دیئے ہوئے ڈالرز تو پورے ہوگئے بھائی ۔ :thumbsup:
ہم نے تو یہ بھجوا دیے تھے۔ :) :) :)

IMG_20130809_110953.jpg
 
جی ہاں - بسوں میں بھی :)
اگر بسوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو پاس بنوا لیا کریں۔ :) :) :)
اب آپ نے ہمیں بنایا بھی تو سپر مین ورنہ سوچتے کہ کیا کر سکتے ہیں۔۔۔ مثلاً ہندوستانی ٹی وی کا شکتیمان وغیرہ جیسا کچھ بنایا ہوتا تو بات اور تھی۔ :) :) :)
 
Top