نبیل
تکنیکی معاون
ایلان مسک کی کمپنی سپیس ایکس کو بالآخر سٹار شپ کی خلائی پرواز کا اجازت نامہ مل گیا ہے اور اس طرح سے کئی سالوں سے جاری سپیس انڈسٹری کا ایک اہم ترین پراجیکٹ اپنا پہلا اہم ترین سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے۔ سٹار شپ کے کچھ پروٹوٹائپ اگرچہ اڑ چکے ہیں لیکن ان کی پرواز زمین کی فضا میں ہی رہی تھی اور یہ خلا تک نہیں پہنچی تھی۔ اس مرتبہ کے مشن کی خاص بات سٹار شپ کی پہلی سٹیج یعنی سپر ہیوی کی شمولیت ہے جسے 33 ریپٹر انجن پرواز کے لیے طاقت مہیا کریں گے اور یہ دنیا کا سب سے پاورفل راکٹ ہوگا۔ ابھی تک اس مشن کے لیے 17 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، لیکن خلائی پروازوں میں آخری منٹ میں مشن کومؤخر کرنا معمول کی بات ہے، اس لیے مقرر کردہ شیڈول میں تبدیلی خارج از امکان نہیں ہے۔ اس مشن کی کامیابی سپیس سائنس اور سپیس ٹریول کے ضمن میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ حتی کہ اس مشن کی جزوی کامیابی سے حاصل کردہ ڈیٹا بھی تجزیہ اور مستقبل میں بہتر پرواز کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔ اس پہلی پرواز میں سٹار سپ کو ریکور کرنے کی کوشش نہیں کی جائے گی، اگرچہ طویل مدتی منزل مکمل طور پر ری یوزیبل راکٹ کا ہی ہے۔ سٹارشپ کے مستقبل میں کامیاب کمرشل آپریشن شروع ہونے کی صورت میں کہیں زیادہ وزن خلا میں لیجایا سکے گا اور طویل تر فاصلے کا سفر بھی ممکن ہو سکے گا۔امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بھی سپیس ایکس کو چاند پر واپسی کے لیے خاص قسم کے سٹارشپ ڈیزائن کرنے کا کانٹریکٹ دیا ہے۔ ایلان مسک کا خواب انسان کو مریخ پر پہنچانا ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ ایلان کا خواب پورا ہوتا ہے یا نہیں لیکن سٹارشپ اور سپرہیوی یقینا سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی دریافتوں کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
مزید روابط:
مزید روابط:
’دنیا کے سب سے طاقتور‘ راکٹ سٹار شپ کی آزمائشی پرواز آئندہ ہفتے
230 فٹ (69 میٹر) سپر ہیوی بوسٹر کو ٹیسٹ فائرنگ کے دوران زمین پر لنگر انداز کیا گیا تھا جسے سٹیٹک فائر کہا جاتا ہے۔
www.urdunews.com
دنیا کا طاقتور ترین سٹار شپ راکٹ 10 اپریل کو اڑان بھرے گا
ٹیکساس: (ویب ڈیسک) برسوں کی تیاری کے بعد ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کی جانب سے تیار کیا گیا دنیا کا طاقتور ترین سٹار شپ راکٹ اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔
urdu.dunyanews.tv
Ø®ÙØ§Ø¦Û Ø§Ûکس سٹار شپ: اÛÙÙÙ Ùسک ÙÛ Ø§Ø¨ØªØ¯Ø§Ø¦Û ØªØµÙÛر اسٹار شپ شپ Ú©Û "Ù¹Ûسٹ Ûاپپر" Ø¬Ø§Ø±Û Ú©Ûا - جدت 2023
اس ہفتے کے اختتام الون مسک نے اپنے سٹینلیس اسٹار اسٹارپر کی ایک تصویر جاری کی، ایک راکٹ جس نے امید ظاہر کی کہ اس کے اسٹار شپ پروجیکٹ کے لئے مریخ کو لوگوں اور کارگو دونوں کو فراہم کرنے کے لئے راستہ تیار ہوگا. انہوں نے لانچ کی تاریخوں میں بھی اشارہ کیا اور پینٹ نوکری کا تصور پیش کیا
ur.magazinera.com