سٹیٹک چارج سے جھٹکا

نبیل

تکنیکی معاون
ہمارے اجسام پر بھی سٹیٹک چارج جمع ہوتا رہتا ہے۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ خاص طور پر سردیوں میں دھاتی اشیا کو ہاتھ لگاتے ہوئے کبھی کبھار ہلکا سا جھٹکا لگتا ہے۔ کچھ دوستوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سول کے جوتے پہننے سے جسم پر زیادہ سٹیٹک چارج اکٹھا ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات تو کسی سے ہاتھ ملانے لگو تو ایک دوسرے سے ہی شاک لگ جاتا ہے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
بالکل صحیح لکھا آپ نے لگتا ہے، لکڑی کے دروازوں اور انکے ہینڈل سے بھی لگتا ہے بلکہ بعض کو لگتا ہے اور بعض کو نہیں، اور لوگ حیرت سے ایک دوسرے کو بتاتے ہیں :)
 

شمشاد

لائبریرین
میرے گھر کے قریب مسجد میں قالین بچھے ہوئے ہیں۔ ان پر ننگے پاؤں چلتے ہوئے جب دروازے تک آتے ہیں (دروازہ لوہے کا ہے) اور اسے کھولنے لگتے ہیں تو اچھا خاصا جھٹکا لگتا ہے۔ میں تو اب اسے چھونے سے پہلے ہلکا سے دیوار کو ہاتھ لگا لیتا ہوں، پھر جھٹکا نہیں لگتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدرے خوشگوار۔۔؟؟
برادرم، اب ہم اتنے تنک مزاج بھی نہیں‌ ہیں کہ ہماری لطافت طبع دوستوں کے لیے باعث حیرت ثابت ہو۔ :)
 

جہانزیب

محفلین
نبیل، لوگوں کی رائے اچھی نہیں‌ ۔
اسی لئے کدی تے ہس بول پر مہینہ میں‌ ایک بار عمل کر لیا کریں‌ ۔:lol:
 

طالوت

محفلین
رات بستر میں کمبل اوڑھ کر لیٹ جائیں ۔۔ اور دس بیس منٹ بعد اپنا منہ کمبل میں دے کر کمبل کو ہاتھوں اور پیروں کی مدد سے اوپر کریں اور بجلی کے کوندے لپکتے دیکھیں اورساتھ پیدا ہونے والی آواز سے لطف اندوز ہوں ۔۔ اس میں سب سے زیادہ جھٹکا تب لگتا ہے جب دو لوگ ہاتھ ملائیں اور "پٹک" جیسے آواز کے ساتھ ہاتھ پیچھے کھینچ لیں ۔۔
اور بھارت کے "کرنٹ موہن" کے بارے میں کیا خیال ہے

اور اس مقناطیسیت کے حامل شخص کے بارے میں ؟
وسلام
 
اس پر بچپن کا ایک تجربہ یاد آ گیا۔

پلاسٹک کی کرسی پر معمول کو پالتی مارنے کے انداز میں بٹھا کر (تاکہ اس کا پاؤں زمین سے مس نہ کرے) پیچھے کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھنے کو کہیں اور ایک تکیہ یا تاول لے کر کرسی کے پچھلے حصے پر تین چار بار ماریں۔ اس کے بعد زمین پر کھرے ہوکر معمول کے بالوں یا انگلیوں کو چھو کر دیکھیں۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان بہت کم ہیں۔ :grin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس پر بچپن کا ایک تجربہ یاد آ گیا۔

پلاسٹک کی کرسی پر معمول کو پالتی مارنے کے انداز میں بٹھا کر (تاکہ اس کا پاؤں زمین سے مس نہ کرے) پیچھے کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھنے کو کہیں اور ایک تکیہ یا تاول لے کر کرسی کے پچھلے حصے پر تین چار بار ماریں۔ اس کے بعد زمین پر کھرے ہوکر معمول کے بالوں یا انگلیوں کو چھو کر دیکھیں۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان بہت کم ہیں۔ :grin:

جی ہاں، اور اگر عامل ساتھ میں سرخ مرچوں کی دھونی دے دے تو زمین میں شگاف بھی پڑ سکتا ہے۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آج نبیل بھائی سن 2008 کی کسر نکال رہے ہیں اور باتوں کا 2008 کا سٹاک آج ختم کرنے کے در پر ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا ہا ۔۔
شمشاد بھائی، کرسمس اور نیو ایر کی چھٹیاں ہیں تو اس قسم کی لغویات کی فرصت بھی مل رہی ہے۔ :)
 
Top