عبیداللہ علیم سچا جھوٹ - عبید اللہ علیم

فاتح

لائبریرین
سچا جھوٹ

میں بھی جھوٹا، تم بھی جھوٹے
آؤ چلو تنہا ہو جائیں
کون مریض اور کون مسیحا
اس دکھ سے چھٹکارا پائیں
آنکھیں اپنی، خواب بھی اپنے
اپنے خواب کسے دکھلائیں
اپنی اپنی روحوں میں سب
اپنے اپنے کوڑھ سجائیں
اپنے اپنے کاندھوں پر سب
اپنی اپنی لاش اٹھائیں
بیٹھ کے اپنے اپنے گھر میں
اپنا اپنا جشن منائیں
شاید لمحہء آیندہ میں
لوگ ہمیں‌سچا ٹھہرائیں
(عبید اللہ علیم)
 

نایاب

لائبریرین
سچا جھوٹ

میں بھی جھوٹا، تم بھی جھوٹے
آؤ چلو تنہا ہو جائیں
کون مریض اور کون مسیحا
اس دکھ سے چھٹکارا پائیں
آنکھیں اپنی، خواب بھی اپنے
اپنے خواب کسے دکھلائیں
اپنی اپنی روحوں میں سب
اپنے اپنے کوڑھ سجائیں
اپنے اپنے کاندھوں پر سب
اپنی اپنی لاش اٹھائیں
بیٹھ کے اپنے اپنے گھر میں
اپنا اپنا جشن منائیں
شاید لمحہء آیندہ میں
لوگ ہمیں‌سچا ٹھہرائیں
(عبید اللہ علیم)
السلام علیکم
محترم فاتح جی
زبردست کلام جناب عبید اللہ علیم جی کا ۔
بہت شکریہ تحریر کرنے کا
اللہ کرے زورعلم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ فاتح صاحب کیا خوبصورت نظم پوسٹ کی ہے۔ بہت شکریہ حضرت! یہ بتائیے کہ کیا یہ نظم" سرائے کا دیا" کتاب سے لی گئی ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم
محترم محمد وارث جی
سدا خوش رہیں آمین
یہ لفظ شئیر کا متبادل کیا لفظ ہو گا اردو میں۔
نایاب

شراکت، حصہ داری وغیرہ

لیکن میرے خیال میں "شیئر" اردو میں مستعمل ہے دوسرے بہت سارے دیگر زبانوں کے الفاظ کی طرح سو ایسے بھی رہے تو کیا حرج ہے!
 

فاتح

لائبریرین
فرخ صاحب، پسندیدگی پر شکریہ اور یہ نظم "چاند چہرہ ستارہ آنکھیں" سے لی ہے جو کہ میں نے ٹیگز میں‌لکھا تھا۔
 

نایاب

لائبریرین
نایاب صاحب یا صاحبہ، آپ نے تو خوب قوس قزح میں نہلا دیا نظم کو۔ بہت شکریہ

السلام علیکم
محترم فاتح جی
سدا خوش رہیں آمین
صاحب یا صاحبہ ؟
یہ سرپھرے "موڈ" کی نشانی تو نہیں
جو مزاج یار میں آئے سر تسلیم خم ہے
یہ محفل اردو بذریعہ تحریر وابستگی کا وسیلہ ۔
یہاں روح میں ابھرنے والے الفاظ نقش کیے جاتے ہیں ۔
اور آپ جانیں ہی کہ روح نا مذکر نہ مونث
نایاب
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم
محترم فاتح جی
سدا خوش رہیں آمین
صاحب یا صاحبہ ؟
یہ سرپھرے "موڈ" کی نشانی تو نہیں
جو مزاج یار میں آئے سر تسلیم خم ہے
یہ محفل اردو بذریعہ تحریر وابستگی کا وسیلہ ۔
یہاں روح میں ابھرنے والے الفاظ نقش کیے جاتے ہیں ۔
اور آپ جانیں ہی کہ روح نا مذکر نہ مونث
نایاب

اردو میں روح اب تک تو مونث ہی برتی جاتی رہی ہے لیکن آپ مخنث قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں تو کیا کرے کوئی؟;)
 

زینب

محفلین
کسی کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ۔اس سے پہلے کہ فاتح پا جی اپ نایاب کو "بہں جی"کہہ کے بات کریں میں قصہ ہی نمٹا دیتی ہوں کہ یہ آپ کی "نایاب بہن" کبھی بھی نہیں ہو سکتیں۔۔۔ٹھیک ہے یا اور روشنی ڈالوں:rollingonthefloor:۔
 

نایاب

لائبریرین
اردو میں روح اب تک تو مونث ہی برتی جاتی رہی ہے لیکن آپ مخنث قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں تو کیا کرے کوئی؟;)

السلام علیکم
محترم فاتح جی
سدا خوش رہیں آمین۔
روح نہ مونث نہ مذکر
صرف اک امر ہے جسے کلمہ کہا جاتا ہے
اور یہ امر صادر من اللہ ہے ۔
اور جسم خاکی میں سما کر بھی
مذکر و مونث کا لبادہ پہن کر بھی
روح اپنی ہئت نہیں بدلتی ۔
نایاب
 

محمد نعمان

محفلین
کسی کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ۔اس سے پہلے کہ فاتح پا جی اپ نایاب کو "بہں جی"کہہ کے بات کریں میں قصہ ہی نمٹا دیتی ہوں کہ یہ آپ کی "نایاب بہن" کبھی بھی نہیں ہو سکتیں۔۔۔ٹھیک ہے یا اور روشنی ڈالوں:rollingonthefloor:۔

پھر تو تائی ، سہیلی ، اماں ، پڑوسن کچھ بھی ہو سکتی ہیں نایاب جی۔
ویسے نایاب جی کچھ بھی ہوں مؤنث نہیں ہو سکتے۔
 

نایاب

لائبریرین
پھر تو تائی ، سہیلی ، اماں ، پڑوسن کچھ بھی ہو سکتی ہیں نایاب جی۔
ویسے نایاب جی کچھ بھی ہوں مؤنث نہیں ہو سکتے۔

السلام علیکم
محترم محمد نعمان جی
سدا خوش رہیں اور اسی طرح خوشیاں بانٹتے رہیں آمین
کسی سے سنا تھا کہ ۔
یہ ہے دنیا
یہاں اک چہرے پہ کئی چہرے سجا لیتے ہیں لوگ ۔
کسی روپ سے کسی چہرے پر مسکراہت ابھر آئے ۔
تو کیا برا روپ کا بدلنا ۔
نایاب
 

زینب

محفلین
یہ آپ چھپ چھپ کے اتے ہیں فاتح بھائی بٹن دبا کے چلے جاتے ہیںآپ کو کوئی ڈر خطرہ ہے ہم سے یہاں۔۔ڈرنا تو ہمیں چایے کہ کہیں اپ کے ہاتھ آگے تو کہیں اپ ہمیں اپنی نئی غزل سنانے نا بیٹھ جایئں
 
Top