اصل میں ہر تصویر پر جناب کا نام لکھا ہے جس سے کاپی رائیٹس محفوظ ہو جاتے ہیں۔ اور جیسے باقی فارمز پر تھریڈ بناتے ہیں ویسے ہی یہاں بھی بنا دیتے ہیں۔ انہیں کیا پتہ یہاں پڑھے لکھوں کی تعداد زیادہ ہے ۔اچھا تفصیلی ٹیوٹوریل ہے۔ شکریہ!
لیکن کیا خوب ہو کہ آپ ان ٹیوٹوریلز کو یونیکوڈ میں بھی شیئر کر دیا کیجیے کہ تلاش جیسی بنیادی سہولت بھی حاصل ہو سکے۔ آخر آپ کے پاس ان پیج فائل تو موجود ہی ہوتی ہے جسے یونیکوڈ میں تبدیل کرنا اس قدر ہمہ رنگ و جہت کنورٹرز کے بعد تو یوں بھی دشوار نہیں رہا۔ امید ہے اس مخلصانہ مشورے کا برا نہیں مانیں گے۔
ہا ہا ہا
اتنے لمبے ٹیوتوریل میں آپ نے یہ بتاہا کہ پہلے پوری سکرین کا شاٹ لیں پھر اس میں سے اپنی مطلوبہ ونڈو سیلیکٹ کر کے نئی فائل میں پیسٹ کریں۔
یہ کام آپ براہ راست بھی کر سکتے ہیں۔
alt + printscrn کا کمبینشن استعمال کریں۔ صرف ونڈو کا سکرین شاٹ مل جائے گا۔