سکرین شاٹ اور....اُس سے فائدے اُٹھانا سیکھیں..... مکمل اُردو ٹیوٹوریل

kutkutariyaan

محفلین
ea1i8j.jpg
 
فاتح

لائبریرین
اچھا تفصیلی ٹیوٹوریل ہے۔ شکریہ!
لیکن کیا خوب ہو کہ آپ ان ٹیوٹوریلز کو یونیکوڈ میں بھی شیئر کر دیا کیجیے کہ تلاش جیسی بنیادی سہولت بھی حاصل ہو سکے۔ آخر آپ کے پاس ان پیج فائل تو موجود ہی ہوتی ہے جسے یونیکوڈ میں تبدیل کرنا اس قدر ہمہ رنگ و جہت کنورٹرز کے بعد تو یوں بھی دشوار نہیں رہا۔ امید ہے اس مخلصانہ مشورے کا برا نہیں مانیں گے۔
 
عمار عاصی

محفلین
ہا ہا ہا
اتنے لمبے ٹیوتوریل میں آپ نے یہ بتاہا کہ پہلے پوری سکرین کا شاٹ لیں پھر اس میں سے اپنی مطلوبہ ونڈو سیلیکٹ کر کے نئی فائل میں پیسٹ کریں۔
یہ کام آپ براہ راست بھی کر سکتے ہیں۔
Alt + PrintScrn کا کمبینشن استعمال کریں۔ صرف ونڈو کا سکرین شاٹ مل جائے گا۔
 
شہزاد وحید

محفلین
اچھا تفصیلی ٹیوٹوریل ہے۔ شکریہ!
لیکن کیا خوب ہو کہ آپ ان ٹیوٹوریلز کو یونیکوڈ میں بھی شیئر کر دیا کیجیے کہ تلاش جیسی بنیادی سہولت بھی حاصل ہو سکے۔ آخر آپ کے پاس ان پیج فائل تو موجود ہی ہوتی ہے جسے یونیکوڈ میں تبدیل کرنا اس قدر ہمہ رنگ و جہت کنورٹرز کے بعد تو یوں بھی دشوار نہیں رہا۔ امید ہے اس مخلصانہ مشورے کا برا نہیں مانیں گے۔
اصل میں ہر تصویر پر جناب کا نام لکھا ہے جس سے کاپی رائیٹس محفوظ ہو جاتے ہیں۔ اور جیسے باقی فارمز پر تھریڈ بناتے ہیں ویسے ہی یہاں بھی بنا دیتے ہیں۔ انہیں کیا پتہ یہاں پڑھے لکھوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ :)
 
کوئی بات نہیں انھوں نے ’’محنت‘‘ تو کی ہے نا!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے کٹ کٹریاں صاحب تصحیح کر لیں کہ Print Screen کا بٹن کی بورڈ میں انتہائی بائیں جانب نہیں بلکہ دائیں جانب ہوتا ہے۔ بائیں کہتے ہیں Left کو دائیں کہتے ہیں Right کو!
 
اظفر

محفلین
آرٹیکل

ہا ہا ہا
اتنے لمبے ٹیوتوریل میں آپ نے یہ بتاہا کہ پہلے پوری سکرین کا شاٹ لیں پھر اس میں سے اپنی مطلوبہ ونڈو سیلیکٹ کر کے نئی فائل میں پیسٹ کریں۔
یہ کام آپ براہ راست بھی کر سکتے ہیں۔
alt + printscrn کا کمبینشن استعمال کریں۔ صرف ونڈو کا سکرین شاٹ مل جائے گا۔

میرے خیال سے تفصیل سے ان کیلیے لکھا جاتا ہے جن کو کچھ معلوم نہیں۔ یہاں بہت سے لوگ ایسی باتیں لکھ سکتے ہیں جو ان کو آپس میں تو سمجھ آئیں کی مگر آپ کو نہیں۔
آپ کو کچھ آتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ سب کو آتا ہے ۔ مذاق بنانے سے اچھا ہے کچھ کر لیا کریں۔
 
Top