سکینر کے حوالے سے مدد چاہیے

السلام علیکم

مجھے اکثر کتب اور مقالات وغیرہ کی سکینگ کی صرورت پڑتی ہے ۔ آجکل میں BenQ 5000
استعمال کر رہا ہوں لیکن یہ اب مسئلے پیدا کر رہا ہے یعنی اب اس کے ریٹائیر ہونے کی عمر ہے ۔ بھائیوں سے گزارش ہے کہ نیا سکینر لینے کیلئے مشورہ دیجیے کہ کونسا خریدوں ۔ (ذرا میری جیب کا بھی خیال رکھیے گا)

والسلام
 
میں HP Scanjet G2410 کا استعمال کر رہا ہوں جو ایک اچھا سکینر ہے۔ اگر آپ کا سکینر کوئی مکینیکل (movement of lens) کا مسئلہ درپیش ہے تو اسے کھول کر صاف کر لیں خاص طور پر اس لوہے کے راڈ کو جس پر lens حرکت کرتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں بھی کئی سالوں سے BenQ 5000 ہی استعمال کر رہا ہوں، اچھا مناسب سا قابلِ خرید قسم کا سکینر ہے۔ HP اور Canon ظاہر ہے زیادہ پائیدار ہی ہونگے کہ بڑی اور معیاری کمپنیاں ہیں لیکن نسبتاً مہنگے بھی ہیں۔
 
وارث بھائی ، آپ کا شکریہ
میں دراصل لمبے عرصے کیلئے ہی لینا چاہتا ہوں کیونکہ میں بے چارے سکینر کو بہت استعمال کرتا ہوں یہاں تک کہ وہ خود کام چھوڑ دیتا ہے
Canon کا ہی ارادہ بن گیا ہے
 

علی خان

محفلین
کفایت بھائی۔ میں تو خود GENXکا پاور لیس سیکینر استعمال کر رہا ہوں بہت ہی بہترین ہے۔ اور آجکل یہی کوئی 3400 روپے کا مارکیٹ میں مل رہا ہے۔
 
کفایت بھائی۔ میں تو خود GENXکا پاور لیس سیکینر استعمال کر رہا ہوں بہت ہی بہترین ہے۔ اور آجکل یہی کوئی 3400 روپے کا مارکیٹ میں مل رہا ہے۔
بھائی جان ،میں نے یہی سکینر لیا ہے۔ لیکن اس میں بلیک اینڈوائٹ رزلٹ کچھ اچھا نہیں آرہا ۔ BenQ میں بلیک اینڈ وائٹ سکینگ بہت زبردست ہوتی تھی۔ آپ تو اسے استعمال کر رہے ہیں ۔بلیک اینڈ وائٹ سکینگ کی سیٹنگ کیلئے میری رہنمائی کر دیجئے۔ شکریہ
 
Top