سہ روزہ ہذیان ۔ ڈفر اقبال

فاتح

لائبریرین
ظفر اقبال جو لسانی تجربات بلکہ زبان کی اٹھا پٹخ کے ماہر مانے جاتے ہیں، روایتی شاعری کرنے والے شعرا پر یوں طنز سرا ہیں:
سخن سرائی تماشا ہے، شعر بندر ہے
خدا کی مار ہے شاعر نہیں مچھندر ہے
اور
شاعر وہی شاعروں میں اچھا
کھا جائے جو شاعری کو کچا​

ڈفر اقبال کے فرضی نام سے شایع ہونے والے تحریفی غزل کے ایک مجموعہ "سہ روزہ ہذیان" سے ایک انتخاب پیش خدمت ہے۔ طارق ہاشمی "اردو غزل ۔ نئی تشکیل" میں اس مجموعہ کے متعلق لکھتے ہیں:
"یہ مجموعہ اس حوالہ سے دلچسپ و عجیب ہے کہ اس میں شامل تمام غزلیں ظفر اقبال کے شعری لہجے کی پیروڈی ہیں۔ اس کی اشاعت کا مقصد، جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے، یہ ثابت کرنا تھا کہ ظفر اقبال جس نوع کی غزل کہہ رہے ہیں وہ سوائے ہذیان گوئی کے اور کچھ نہیں۔"

جس کے پیچھے لاکھ حیلے کر لیے
اس نے آگے سے وسیلے کر لیے

اس سے پہلے کہ کتر جاتا کوئی
ہم نے اپنے کان ڈھیلے کر لیے

سادہ پانی ہی پلایا ہے تمہیں
نین کیوں تم نے نشیلے کر لیے

دیگ میں تو ایک دانہ بھی نہیں
ہم نے کیوں‌آگے پتیلے کر لیے

اس طرح روئے ہیں دریا کے خلاف
آنسوؤں سے ہونٹ گیلے کر لیے

شاعری کی ناک میں دم کر دیا
جب گلے ہم نے سریلے کر لیے

زر ہے اک نیلی سیاہی کی دوات
خواہشوں سے ہاتھ نیلے کر لیے

جو طبیعت صاف کرتا ہے مری
جمع اس جھاڑو کے تیلے کر لیے

رکھ دیا سوجی کا حلوہ سامنے
دانت جب ہم نے نکیلے کر لیے

بات تو تھی دو دلوں کے درمیاں
کیوں اکٹھے دو قبیلے کر لیے

منہ نہیں کالا کیا ہم سے ڈفر
اس نے اپنے ہاتھ پیلے کر لیے

اسی "سہ روزہ ہذیان" کے دیباچہ نگار یوں لکھتے ہیں:
"ڈفر اقبال (یعنی ظفر اقبال) نے یہ جنگ لڑتے ہوئے اپنے انتہائی خوبصورت شعر بھی ضائع کر دیے ہیں۔"
 
محمد وارث

لائبریرین
اجی صاحب یہ کیا کر دیا، "ڈفر اقبال"، ان برزگوار کے یہاں بڑے بڑے چیلے موجود ہیں، کہیں آپ پر کفر کے فتوے نہ لگ جائیں ;)
 
فاتح

لائبریرین
قبلہ یوں تو کفر کے فتاویٰ کا کوئی ڈر نہیں لیکن اس قدر حوالہ جات کے ساتھ لکھنے کا مقصد یہی تھا کہ یہ میں نے نہیں کہا بلکہ محترم مصنفین کی آرا ہیں;) اور طارق ہاشمی کی کتاب "اردو غزل ۔ نئی تشکیل" نیشنل بک فاؤنڈیشن کی شایع کردہ ہے۔
ویسے ظفر اقبال کی اپنی لکھی ہوئی بھی ایسی کئی غزلیات موجود ہیں جنہیں حتی الوسع میں یہاں ارسال کروں گا۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
کچھ اطلاعات کے مطابق یہ کتاب فیصل آباد کے دو شاعروں نے مل کر تین دن میں لکھی تھی۔ اسی لئے اسے سہ روزہ ہذیان کا نام دیا گیا۔ ایک صاحب کا نام شاید مقصود اور دوسرے صاحب شاید نجمی تھے۔
 
الف عین

لائبریرین
کیا مکمل مجموعہ یہاں پوسٹ کرنے کا ارادہ ہے فرخ۔۔۔
ویسے ظفر اقبال کی اچھی نقل کی ہے۔ لیکن کچھ۔۔۔
شعر ’اچھا‘ بھی نکل جاتا ہے
ساری اللہ کی مرضی ہے میاں
کچھ اشعار واقعی اچھے ہیں۔
اس طرح روئے ہیں دریا کے خلاف
آنسوؤں سے ہونٹ گیلے کر لیے
 
فرخ منظور

لائبریرین
کیا مکمل مجموعہ یہاں پوسٹ کرنے کا ارادہ ہے فرخ۔۔۔
ویسے ظفر اقبال کی اچھی نقل کی ہے۔ لیکن کچھ۔۔۔
شعر ’اچھا‘ بھی نکل جاتا ہے
ساری اللہ کی مرضی ہے میاں
کچھ اشعار واقعی اچھے ہیں۔
اس طرح روئے ہیں دریا کے خلاف
آنسوؤں سے ہونٹ گیلے کر لیے

اعجاز صاحب یہ غزل فاتح صاحب نے پوسٹ کی ہے۔
 
نوید صادق

محفلین
مصنفینِ سہ روزہ ہذیان ویسے تو ایک بھی اچھا شعر نہ کہہ پائے، لیکن ظفر اقبال کو ڈفر اقبال میں بدلنے میں کہیں کہیں کوئی سپارکنگ مصرعہ دے گئے۔
دیکھنے کی بات یہ ہے کہ ظفر اقبال کا مجموعی حوالہ کیا بنتا ہے اور یہ ہذیانی شعراء کے کس درجہ میں آتے ہیں۔
میرا مشورہ ہے کہ ظفر اقبال کا تمسخر اُڑانے والے کم ا کم ایک بار ظفر اقبال کی کلیات (اب تک) کی تینوں جلدوں کا مطالعہ ضرور کر لیں۔
میں نے سہ روزہ ہذیان کا مطالعہ زمانہ طالب علمی میں اس ہذیان کی اشاعت کے تقریبا” ہفتہ بعد کر لیا تھا۔ اس وقت یقین جانئے یہ سب بہت اچھا بھی لگا تھا۔ لیکن بعد ازاں جب کلیات کا مطالعہ کیا تو رائے یکسر بدل گئی۔
ظفر کے ہاں برے اشعار کی کمی نہیں لیکن اچھے بلکہ بہت اچھے اشعار بھی بے شمار ہیں۔
رہے برادرم طارق ہاشمی تو ان کے کیا کہنے ہیں۔ ذرا سلیم اختر کی اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ میں آغا صاحب کے ذکر پر بھی نظر دوڑا لیجئے۔ اور ہاں انور سدید صاحب کے ہاں جو احمد ندیم قاسمی صاحب کا تذکرہ آیاہے وہ بھی لائقِ توجہ ہے۔
تو ان سب کا کیا جائے۔
ذرا سوچئے!
1)اردو ادب کے لئے آغا صاحب کا خدمات ناقابلِ فراموش ہیں؟؟؟؟
2)اردو ادب کی ترویج میں قاسمی صاحب کا کوئی کردار نہیں؟؟؟
یہ سوچنے کی باتیں ہیں۔
مصحفی اور انشاء کا مسئلہ بھی دھیان میں لائیے گا۔
آزادنے مومن کو آبِ حیات کی پہلی اشاعت میں شامل نہ کیا تو کیا مومن کی شعری حیثیت کم ہو گئ؟؟

باقی یار لوگوں کی اپنی اپنی رائے اور پسند ہے۔
اور ہر ایک کو اختیار ہے وہ جسے چاہے پسند کرے، جسے چاہے نہ کرے۔
 
جناب۔ اس میں کچھ بھی میرا کہا ہوا نہیں۔۔۔ میری نظر سے یہ چیز ابھی کچھ دن قبل ہی گزری تھی اور پڑھ کر اچھا لگا تو سوچا محفل پر بھی ارسال کرتا چلوں۔ مقصد کسی کی دل آزاری نہ تھا نہ ہے۔:)
 
نوید صادق

محفلین
"احمد جاوید کا کہنا ہے کہ ظفر اقبال کی کلیات کی دوسری جلد سے ایک بار پھر ان کی قدرتِ کلام، معنویات کی نئی تشکیل، زبان کے بارے میں آزادانہ رویے اور زبان و بیان کی انفرادیت کا اظہار ہوتا ہے اور ظفر اقبال کی خوبی یہ ہے کہ ان کی غزل جدید تر ہونے کے باوجود سخت ترین کلاسیکی معیار پر پوری اترتی ہے۔ ان کے بقول ’یہ ایک ایسی نادر بات ہے جس میں جدید غزل کا کوئی نمائندہ ان کی برابری نہیں کر سکتا‘۔"

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن
28December, 2005
 
مغزل

محفلین
فاتح بھائی لگتا ہے آپ اپنے نام کی سرشاری میں ہیں ، خیر عنفوان ِ‌شباب میں ایسا ہوتا ہے ، رہی بات ظفر اقبال کی ، اگر تقابل ہی کرنا ہے تو حاشیہ بردار ی کی صف سے باہر آئیے اور اپنا ایک شعر پیش کریں جو بڑا ہو ۔اور اسے تسلیم کیا گیا ہو ۔ورنہ میں‌ظفر اقبال کے بیسیوں شعر پیش کیے دیتا ہوں جو ’’ میرے ‘‘ نہیں اساتذہ ( سوائے مضافاتی استادوں کے) کے مانے ہوئے ہیں اور انہیں افضلیت اور کمال بڑائی نصیب ہوئی ۔ میں ظفر اقبال صاحب کو ذاتی طور پر نہیں جانتا ان کا تعارف ان کے شعر سے ہے بسیار گوئی اور ہذیان جبلتِ انسانی ہے اس سے مفر ’’نفوسِ مطمعنہ ‘‘ کو ہی ہے ، جب بات’’ کلام‘‘ کی ہے تو کلام ہی کی بات کیجیے ذاتی معاملت اور کردار پر بات کرنے کیلیے آپ انہیں ’’ مفتوح ‘‘ کیجیے اور ’’ کٹہرے‘‘ میں لا کھڑا کیجیے ، یہ جو ڈیڑ ھ اینٹ کی مسجد بنائے بیٹھے ہیں انہی لوگوں نے تو ’’ تفرقہ ‘‘ پھیلا یا ہوا ہے ۔امید ہے آپ کو میری کوئی بات ناگوار گزری بھی تو معاف کیجیے گا۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی لگتا ہے آپ اپنے نام کی سرشاری میں ہیں ، خیر عنفوان ِ‌شباب میں ایسا ہوتا ہے ، رہی بات ظفر اقبال کی ، اگر تقابل ہی کرنا ہے تو حاشیہ بردار ی کی صف سے باہر آئیے اور اپنا ایک شعر پیش کریں جو بڑا ہو ۔اور اسے تسلیم کیا گیا ہو ۔ورنہ میں‌ظفر اقبال کے بیسیوں شعر پیش کیے دیتا ہوں جو ’’ میرے ‘‘ نہیں اساتذہ ( سوائے مضافاتی استادوں کے) کے مانے ہوئے ہیں اور انہیں افضلیت اور کمال بڑائی نصیب ہوئی ۔ میں ظفر اقبال صاحب کو ذاتی طور پر نہیں جانتا ان کا تعارف ان کے شعر سے ہے بسیار گوئی اور ہذیان جبلتِ انسانی ہے اس سے مفر ’’نفوسِ مطمعنہ ‘‘ کو ہی ہے ، جب بات’’ کلام‘‘ کی ہے تو کلام ہی کی بات کیجیے ذاتی معاملت اور کردار پر بات کرنے کیلیے آپ انہیں ’’ مفتوح ‘‘ کیجیے اور ’’ کٹہرے‘‘ میں لا کھڑا کیجیے ، یہ جو ڈیڑ اینٹ کی مسجد بنائے بیٹھے ہیں انہی لوگوں نے تو ’’ تفرقہ ‘‘ پھیلا یا ہوا ہے ۔امید ہے آپ کو میری کوئی بات ناگوار گزری بھی تو معاف کیجیے گا۔

ارے قبلہ آپ تو ذاتیات پر اتر آئے۔ خیر کوئی بات نہیں۔ نہ تو میں اپنے آپ کو ظفر / ڈفر اقبال سے ملا رہا ہوں اور نہ ہی میں اپنی شاعری کا کسی کے ساتھ تقابلی جائزہ پیش کر رہا ہوں۔ محفل ایک کھلا فورم ہے جس پر اردو ادب اور زبان کے حوالے سے مختلف النوع مواد موجود ہے۔ جو شخص آپ کو پسند یا نا پسند ہے آپ اس کا کلام یا اس کے متعلق مواد ارسال میں آزاد ہیں اور یہی کلیہ مجھ سمیت تمام ارکان محفل پر لاگو ہوتا ہے۔
برادرم وارث صاحب کی کہی ہوئی بات (کفر کے فتوے) میری عقل میں نہ سما سکی تھی لیکن اب سمجھ آ گئی۔ (اچھا ہوا کہ اس بہانے کسی شے کا تو ادراک ہوا;)
آپ مراسلہ نمبر 9 ملاحظہ کیجیے جس کا شکریہ تو آپ ادا کر چکے ہیں لیکن بنظر غایت اسے ایک مرتبہ مزید دیکھ لیجیے۔ امید ہے بات سمجھ آ جائے گی۔
اور میرے عزیز ایک عاجزانہ مشورہ دوں کہ آپ جذباتی نہ ہوا کریں۔ یوں تو نوید صادق صاحب نے بھی اختلاف رائے کا اظہار کیا ہے لیکن مجھ سے نہیں بلکہ صاحبانِ مضمون و کتاب سے یا ان احباب سے جو ظفر اقبال کے انحراف سے منحرف ہیں (میں کیا اختلاف کروں گا کہ چہ پدی چہ پدی کا شوربہ) لیکن نوید صادق صاحب کا لہجہ غماز ہے کہ وہ اس اختلاف رائے کو ذاتی مخاصمت نہیں سمجھ رہے اور تبھی ان کا لہجہ کسی ذاتی عناد کی چغلی نہیں کھا رہا۔ آپ کے ہاں معاملہ جذباتیت کا ہے۔
آپ یہ بتائیے کہ آج شام کیا کر رہے ہیں؟ کیا ملاقات ہو سکتی ہے؟ کہ اگر کوئی خفگی ہے یا میری کسی نازیبا حرکت ;) سے آپ کو صدمہ پہنچا ہے (اللہ نہ کرے) تو شاید ایک دو چائے کے کپ اسے دھو سکیں:) اور ہاں وہ کتاب بھی ساتھ لیتے آئیے گا جو آپ مجھے عنایت فرمانا چاہ رہے ہیں۔
 
مغزل

محفلین
ارے قبلہ آپ تو ذاتیات پر اتر آئے۔ خیر کوئی بات نہیں۔ نہ تو میں اپنے آپ کو ظفر / ڈفر اقبال سے ملا رہا ہوں اور نہ ہی میں اپنی شاعری کا کسی کے ساتھ تقابلی جائزہ پیش کر رہا ہوں۔ محفل ایک کھلا فورم ہے جس پر اردو ادب اور زبان کے حوالے سے مختلف النوع مواد موجود ہے۔ جو شخص آپ کو پسند یا نا پسند ہے آپ اس کا کلام یا اس کے متعلق مواد ارسال میں آزاد ہیں اور یہی کلیہ مجھ سمیت تمام ارکان محفل پر لاگو ہوتا ہے۔

شکریہ وضاحت کیلیے ، ( کاش اسی بات کو ’’ سب ‘‘ سمجھ لیں۔

برادرم وارث صاحب کی کہی ہوئی بات (کفر کے فتوے) میری عقل میں نہ سما سکی تھی لیکن اب سمجھ آ گئی۔ (اچھا ہوا کہ اس بہانے کسی شے کا تو ادراک ہوا;)
آپ مراسلہ نمبر 9 ملاحظہ کیجیے جس کا شکریہ تو آپ ادا کر چکے ہیں لیکن بنظر غایت اسے ایک مرتبہ مزید دیکھ لیجیے۔ امید ہے بات سمجھ آ جائے گی۔ اور میرے عزیز ایک عاجزانہ مشورہ دوں کہ آپ جذباتی نہ ہوا کریں۔ یوں تو نوید صادق صاحب نے بھی اختلاف رائے کا اظہار کیا ہے لیکن مجھ سے نہیں بلکہ صاحبانِ مضمون و کتاب سے یا ان احباب سے جو ظفر اقبال کے انحراف سے منحرف ہیں (میں کیا اختلاف کروں گا کہ چہ پدی چہ پدی کا شوربہ) لیکن نوید صادق صاحب کا لہجہ غماز ہے کہ وہ اس اختلاف رائے کو ذاتی مخاصمت نہیں سمجھ رہے اور تبھی ان کا لہجہ کسی ذاتی عناد کی چغلی نہیں کھا رہا۔ آپ کے ہاں معاملہ جذباتیت کا ہے۔

فاتح بھائی میرا جذباتی ہونا بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ ہوئے ۔:rollingonthefloor:

آپ یہ بتائیے کہ آج شام کیا کر رہے ہیں؟ کیا ملاقات ہو سکتی ہے؟ کہ اگر کوئی خفگی ہے یا میری کسی نازیبا حرکت ;) سے آپ کو صدمہ پہنچا ہے (اللہ نہ کرے) تو شاید ایک دو چائے کے کپ اسے دھو سکیں:) اور ہاں وہ کتاب بھی ساتھ لیتے آئیے گا جو آپ مجھے عنایت فرمانا چاہ رہے ہیں۔

کتاب اب تو نہیں دوں گا کہ آپ نےکتاب ( امیر مینائی کی )کے بارے میں ’’ جو ‘‘ کہا مجھے ’’ یاد ‘‘ ہے ۔ چائے آج مشکل ہوگی ۔
ہاں میں آپ سے فون پر بات کرنا چاہتا ہوں ۔ آج آرٹس کونسل میں مشاعرہ ہے ۔۔ وہاں جانا پڑ جائے گا۔ :chatterbox:
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی میرا جذباتی ہونا بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ ہوئے ۔:rollingonthefloor:
کیا واقعی؟ ذرا بیان ہو کہ میرے کس جملے سے آپ کو لگا کہ میں جذباتی ہو رہا ہوں۔ لیکن خیر
ہم پہ الزام تو ویسے بھی ہے ایسے بھی سہی
دل پریشان تو ویسے بھی ہے ایسے بھی سہی​

ارے ہاں قبلہ "سوزشِ دل تو کہاں اس حال میں" کا دھاگا ہنوز آپ کی نظرِ کرم کا منتظر ہے۔
 
مغزل

محفلین
سوزشِ دل والی غزل کو غالب کا ثابت کیجے میں حاضر ہوتا ہوں ۔ غالب کے دیوان ( میرے پاس 1928 کا بھی ہے) میں یہ غزل نہیں ہے۔
 
مغزل

محفلین
میں نے کہا تھا ناں کہ :: ’’ آپ بزرگوں کی سنت پر عمل پیر اہوں ‘‘ وگرنہ شعر پر بات مجھے کیا مقدور ؟؟
 
فاتح

لائبریرین
سوزشِ دل والی غزل کو غالب کا ثابت کیجے میں حاضر ہوتا ہوں ۔ غالب کے دیوان ( میرے پاس 1928 کا بھی ہے) میں یہ غزل نہیں ہے۔

1928 چھوڑ آپ 1528;) کا بھی لے آئیں تب بھی اس میں آپ کو وہ غزلیات نہیں ملیں گی جو "بیاضِ غالب"(غالب کے ہاتھ کا لکھا ہوا نسخہ) میں موجود ہیں۔ سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں اشعار غالب نے دیوان میں شایع ہی نہیں کیے۔

میں نے کہا تھا ناں کہ :: ’’ آپ بزرگوں کی سنت پر عمل پیر اہوں ‘‘ وگرنہ شعر پر بات مجھے کیا مقدور ؟؟

قبلہ "کن" بزرگوں کی "کس" سنت پر عمل پیرا ہیں یہ بھی بتا دیجیے۔
 
الف عین

لائبریرین
ظفر اقبال کی اہمیت اپنی جگہ۔۔ ان کا پہلا مجموعی ہی دیکھا جائے اگر ان کا مقام مقرر کرنا ہے۔ ’آبِ رواں‘۔۔ یہ تو ’رطب و یابس‘ کے کلام کی نقل اڑائی گئی ہے۔ لیکن میرا اس کتاب میں دلچسپی لینے کا یہ مطلب نہیں تھا کہ میں بھی ظفر اقبال کی یہی عزت کرتا ہوں۔ میں تو لائبریری کے حوالے سے ہر کتاب کو حاصل کرنا چاہتا ہوں، چاہے وہ کتنی ہی رطب و یابس ہو۔ویسے اب معلوم ہوا کہ یہ کتاب کا نام ہی سہ روزہ ہذیان ہے، میں سمجھ رہا تھا کہ کسی اخبار کا نام ہے!!
 
Top