سیاسی جماعتیں؟

لالہ رخ

محفلین
آپ کس سیاسی پارٹی کے حماعتی ہیں اور کیوں؟ اگر آپ کسی بھی جماعت کو سپورٹ نہیں کریں گے تو بھی ماضی کے ورق الٹ پلٹ کے دیکھیں کہ کس پارٹی کے دور میں ملک میں کتنی ترقی کی ؟اور میری مدد فرمائیں مجھے ایک اسائنمنٹ دینی ہے اس پر ۔
 

عسکری

معطل
پاکستان آرمی کے دور میں ملک میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی۔
ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں
یہ لو جی رکارڈ پاکستانی کی ترقی کی شرح سال بائے سال کا
Pak%2BGDP%2B1951-2009.png
 

عاطف بٹ

محفلین
حال ہی لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) سے ُ Political Parties in Pakistan: Organisation and Power Structure کے عنوان سے ایک کتاب منظرِعام پر آئی ہے اگر آپ اسائنمنٹ بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی سیاست اور سیاسی جماعتوں کے بارے میں پوری طرح سمجھنا چاہتی ہیں تو اس کتاب کو ضرور پڑھیں۔ پاکستانی سیاست اور سیاسی جماعتوں کے بارے میں اس سے مبسوط کتاب آج سے پہلے کبھی بھی نہیں لکھی گئی۔
 

زرقا مفتی

محفلین
بہت آسان ہے سالانہ ترقی کی اسٹیٹسکس نکالیں اور ساتھ ہی نشان لگالیں کس پارٹی کی حکومت کون سے عرصے میں تھی پھر موازنہ کر لیجیے اگر تبصرہ چاہتی ہیں تو عمومی تبصرہ اپنی اپنی یاداشت کے حوالے سے کیا جا سکتا ہے
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
پاکستان میں اس وقت جو سیاسی پارٹیاں موجود ہیں، اُن میں سے کسی ایک نے بھی غالباََ قابلِ رشک کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کرپشن انتہاؤں کو چھو رہی ہوتی ہے ۔۔۔ گو کہ مسلم لیگ کا حال بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے ۔۔۔ لیکن پیپلز پارٹی کے مقابلے میں نسبتاََ بہتر ہی ہے اس کی کارکردگی ۔۔۔ عرصہ دراز سے یہی دو پارٹیاں اقتدار میں رہی ہیں ۔۔۔ لیکن سیاسی جماعتوں کو ہی موردِ الزام ٹھہرانے کا رویہ درست نہیں ہے ۔۔۔ فوج نے بھی مقدور بھر حصہ ڈالا ہے وطنِ عزیز کو تباہی کے دہانے پر لے جانے میں ۔۔۔ ملک تقسیم ہوا تو پاکستان میں فوجی حکومت تھی ۔۔۔ پینسٹھ اور اکہتر کی جنگیں ہوئیں تو ملک میں فوجی حکومت تھی ۔۔۔ علیحدگی پسند تنظیمیں عموماََ آمریت کے دور میں ہی جنم لیتی ہیں اور پروان چڑھتی ہیں ۔۔۔ آمریت کے دور میں معاشی ترقی تو ضرور ہوتی ہے لیکن ان کے جانے کے بعد کیا ہوتا ہے؟ جمہوریت پسندیدہ ترین طرزِ حکومت ہرگز نہیں ہے لیکن آمریت سے بہتر ہی ہے ۔۔۔ فوجی آمروں نے پاکستان کے لیے کون سا دودھ اور شہد کی نہریں بہائی ہیں؟ معذرت کے ساتھ، بس یہ فیشن چل نکلا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو جوتے کی نوک پر رکھا جائے ۔۔۔ سیاسی پارٹیوں کو ہی معتوب کیا جائے ۔۔۔ سچ تو یہ ہے کہ اس ملک کی تباہی میں سب نے "حسبِ توفیق" حصہ لیا ہے ۔۔۔ یہ دھاگہ چونکہ اس مقصد کے لیے نہیں ہے کہ یہاں ایک نئی بحث کا دروازہ کھولا جائے ۔۔۔ لیکن اگر کسی اور دھاگے پر آمریت اور جمہوریت کے تقابل کے حوالے سے بحث ہوئی تو مزید گزارشات پیش کروں گا ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں کسی بھی سیاسی جماعت کا رکن نہیں ہوں۔

مسئلہ یہ ہے کہ برسر اقتدار سیاسی جماعت اپنا سارا عرصہ اپنی جماعت کو supper اور دوسری سیاسی جماعتوں کو نیچا دکھانے میں اور دوسری سیاسی جماعتیں برسر اقتدار جماعت کو بُرا ثابت کرنے میں وقت گزارتی رہتی ہیں۔ ملک اور عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہوتی۔ ملک اور عوام اللہ کے آسرے پر چل رہے ہوتے ہیں۔

زونی کی رائے اس معاملے میں ضرور لیں کہ اس سیاسیات میں ماسٹر کر رکھا ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
حوا کی بیٹی
آپ کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے اس قابل سمجھا کہ احقر کی رائے لی جائے۔ مگر سیاسیات کے موضوع پر میری معلومات کسی گائے سے بھی کم ہیں۔ :unsure:
یوسف-2 بھائی کو صحافت سے منسلک ہونے کے ناطے زیادہ معلومات ہونگی یقیناً :)
 

لالہ رخ

محفلین
حوا کی بیٹی
آپ کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے اس قابل سمجھا کہ احقر کی رائے لی جائے۔ مگر سیاسیات کے موضوع پر میری معلومات کسی گائے سے بھی کم ہیں۔ :unsure:
یوسف-2 بھائی کو صحافت سے منسلک ہونے کے ناطے زیادہ معلومات ہونگی یقیناً :)
بہرحال شکریہ !! میری تھوڑی بہت جان پہچان آپ احباب سے ہی ہے محفل پہ اسی لیے جو نام ذہن میں آتے گئے وہ لکھ دئیے۔
 
آپ کس سیاسی پارٹی کے حماعتی ہیں اور کیوں؟ اگر آپ کسی بھی جماعت کو سپورٹ نہیں کریں گے تو بھی ماضی کے ورق الٹ پلٹ کے دیکھیں کہ کس پارٹی کے دور میں ملک میں کتنی ترقی کی ؟اور میری مدد فرمائیں مجھے ایک اسائنمنٹ دینی ہے اس پر ۔
میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کر رہا ہوں اس دفعہ اور یہ پہلی دفعہ ہے کہ میں نے کسی سیاسی جماعت کی حمایت کی ہے۔

سوال ادھورا ہے اور اس کی وضاحت ضروری ہے بلکہ اصل سوال جس طرح سے ہے وہ پورا لکھ دو تو شاید زیادہ آسانی ہو۔

عسکری کی بات تلخ ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ فوجی ادوار میں چونکہ کرپشن سیاسی جماعتوں کی حکومتوں سے کم ہوتی ہے اس لیے جی ڈی پی زیادہ رہی ہے اور دوسرا ایک مستحکم حکومت کے ہوتے ہوئے سرمایہ کاری بھی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ترقی کا پہیہ تیزی سے گھومتا ہے مگر من مانے فیصلے اور آخر میں اپنی حکومت کو طول دینے کی خواہش میں انتہائی غلط فیصلے اور امن امان کی دگرگوں صورتحال کی وجہ سے حالات تیزی سے بگڑتے بھی ہیں۔
 

arifkarim

معطل
آپ کس سیاسی پارٹی کے حماعتی ہیں اور کیوں؟ اگر آپ کسی بھی جماعت کو سپورٹ نہیں کریں گے تو بھی ماضی کے ورق الٹ پلٹ کے دیکھیں کہ کس پارٹی کے دور میں ملک میں کتنی ترقی کی ؟اور میری مدد فرمائیں مجھے ایک اسائنمنٹ دینی ہے اس پر ۔
میں 100 فیصد عمران خان کی تحریک انصاف کا حمایتی ہوں۔ یہ سیاسی جماعت کبھی بھی اقتدار میں نہیں رہی اسلئے اسکی ماضی کے اثرات گنوانا ناممکن ہے۔ اس سال اگر الیکشن میں پاکستانی قوم اس سیاسی جماعت کو بھی آزما لے تو اچھا ہوگا کیونکہ بار بار آزمودہ اور ناکام سیاسی جماعتیں جیسے پی پی پی، مسلم لیگ (تمام)، متحدہ قومی موومنٹ سب کی سب بالکل ناکام ہو چکی ہیں۔ بار بار انکو حکومت کرنے کا موقع ملا ہے لیکن ہر بار عوام تنگ آکر انکو گالیاں دیتی ہے اور پھر اگلے الیکشن میں انہی سب کو منتخب کر لیتی ہے :(
 

arifkarim

معطل
پاکستان آرمی :bighug:

سب سوالوں کا ایک جواب ۔
فوج تو فوج ہے۔ اسکا سیاسیات سے کیا تعلق؟ پاکستان شاید دنیا کا واحد ’’جمہوری‘‘ ملک ہے جہاں بار بار یکے بعد دیگرے فوج آمر حاکم بن کر سنوار ہوئے اور ہر بار نت نئی جمہوری ’’باقیات‘‘ عوام کے کندھوں پر پھینک گئے!
 

عسکری

معطل
فوج تو فوج ہے۔ اسکا سیاسیات سے کیا تعلق؟ پاکستان شاید دنیا کا واحد ’’جمہوری‘‘ ملک ہے جہاں بار بار یکے بعد دیگرے فوج آمر حاکم بن کر سنوار ہوئے اور ہر بار نت نئی جمہوری ’’باقیات‘‘ عوام کے کندھوں پر پھینک گئے!
تمہیں دنیا کی فوجی حکومتوں کا ذرا بھی علم نہیں بچے جا وکی پڑھ پھر سے :laugh:
 
ایک ایسا لیڈر جو کسی سے نہیں ڈرتا سوائے اللہ تعالی کے۔ ایک مسلم ریاست کے قیام کےلیے سرگرداں ہو۔ اور وہ صرف اور صرف عمران خان ہے یا پھر جماعت اسلامی۔ مگر جماعت اسلامی ان لوگوں سے ہاتھ ملارہی ہے جنہوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کیا ہے۔ :cool:
 
Top