ڈیٹا بیس سیاسی رہنماؤں کے بیانات (Database Schema)

محمداحمد

لائبریرین
فرض کیجے آپ ایک صحافتی ادارے سے وابستہ ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ سیاسی رہنما روز بروز نئے نئے بیانات دیتے ہیں اور کچھ عرصے بعد اپنے بیانات سے مکر جاتے ہیں۔ ایسے میں آپ ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے بیانات کو ایک جامع ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لیا جائے تاکہ ان سیاسی رہنماؤں کے بیانات، موضوعات، مواقعے، شخصیات اور ذیلی عنوانات کے اعتبار سے فوری تلاش کے قابل ہو جائیں۔

اس کے لئے ایک ڈیٹا بیس اسکیما کی ضرورت ہے۔ یہ ایک ریلشنل ڈیٹا بیس ہوگی۔

سو ماہرینِ شعبہ سے گذارش ہے کہ وہ رہنمائی فرمائیں کہ مندرجہ ذیل فیلڈز کو کس طرح ٹیبلز میں ڈھالا جائے کہ بیانات کی تلاش:

  • بیان دینے والی شخصیت کے نام سے
  • تاریخ کے اعتبار سے
  • موضوعات کے اعتبار سے
  • متعلقہ شخصیات کے حوالے سے
سے باآسانی ممکن ہو۔

S. No | Fields | وضاحت
1 |statement | بیان
2 |by | بیان دینے والی شخصیت
3 |regarding | بیان کس حوالے سے ہے۔
4 |event | بیان کس موقعے پر دیا گیا
5 |about | بیان کس (شخصیت) کے بارے میں ہے
6 |date | بیان کب دیا گیا
7 |tags | ذیلی عنوانات
یہ بھی بتائیے کہ مزید کون کون سی فیلڈز شامل ہو سکتی ہیں اس ذیل میں۔

مثال کے طور پر "الف" نے کسی خاص تاریخ کو ایک بیان "ب" کے متعلق دیا تھا۔ تو ہمیں اس قابل ہونا چاہیے کہ یہ معلوم ہو سکے کہ "الف" نے "ب" کے بارے میں کب کب بیان بازی کی۔ اور یہ کہ "ب" کے بارے میں مزید سیاست دانوں نے کیا کیا کہا۔ اور جس نے "ب" کے خلاف بیان دیا کیا اُس نے "الف" کے خلاف بھی کوئی بیان دیا ہے۔ ( فی الحال کیوریز لگانا مقصد نہیں ہے بلکہ اسکیما کو ویل اسٹرکچرد کرنا ہے)۔ :)

اس سارے کھٹراگ کا مقصد ڈیٹا بیس اسکیما اور اس کے اسٹرکچر کے بارے میں سیکھنا ہے اور در حقیقت ہم سیاسی رہنماؤں کے بیانات جمع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ :D
 
فیلڈ کے نام زیادہ واضح ہونے چاہیے اور ٹیگ کی کئی فیلڈز بن جائیں گی اور پھر یہی چیز مزیس ٹیبلز کا سبب بنے گی۔
 
arifkarim

معطل
اوہو۔ ہمارے سیاست دان تو اتنی زیادہ بیان بازی متواتر کیساتھ کرتے ہیں کہ آپکی یہ ڈیٹابیس چند دنوں میں کریش ہو جائے گی۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین
فیلڈ کے نام زیادہ واضح ہونے چاہیے اور ٹیگ کی کئی فیلڈز بن جائیں گی اور پھر یہی چیز مزیس ٹیبلز کا سبب بنے گی۔
ریزرو ورڈز کو فیلڈ نیم کے طور پر استعمال کرنا گناہ کبیرہ ہے۔ :) :) :)

یہ صرف ایک عمومی خاکہ ہے ۔ اسکیما بنانے کے لئے تجاویز آپ لوگوں نے پیش کرنی ہیں۔ :)
 
فرض کیجے آپ ایک صحافتی ادارے سے وابستہ ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ سیاسی رہنما روز بروز نئے نئے بیانات دیتے ہیں اور کچھ عرصے بعد اپنے بیانات سے مکر جاتے ہیں۔ ایسے میں آپ ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے بیانات کو ایک جامع ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لیا جائے تاکہ ان سیاسی رہنماؤں کے بیانات، موضوعات، مواقعے، شخصیات اور ذیلی عنوانات کے اعتبار سے فوری تلاش کے قابل ہو جائیں۔

اس کے لئے ایک ڈیٹا بیس اسکیما کی ضرورت ہے۔ یہ ایک ریلشنل ڈیٹا بیس ہوگی۔

سو ماہرینِ شعبہ سے گذارش ہے کہ وہ رہنمائی فرمائیں کہ مندرجہ ذیل فیلڈز کو کس طرح ٹیبلز میں ڈھالا جائے کہ بیانات کی تلاش:

  • بیان دینے والی شخصیت کے نام سے
  • تاریخ کے اعتبار سے
  • موضوعات کے اعتبار سے
  • متعلقہ شخصیات کے حوالے سے
سے باآسانی ممکن ہو۔

S. No | Fields | وضاحت
1 |statement | بیان
2 |by | بیان دینے والی شخصیت
3 |regarding | بیان کس حوالے سے ہے۔
4 |event | بیان کس موقعے پر دیا گیا
5 |about | بیان کس (شخصیت) کے بارے میں ہے
6 |date | بیان کب دیا گیا
7 |tags | ذیلی عنوانات
یہ بھی بتائیے کہ مزید کون کون سی فیلڈز شامل ہو سکتی ہیں اس ذیل میں۔

مثال کے طور پر "الف" نے کسی خاص تاریخ کو ایک بیان "ب" کے متعلق دیا تھا۔ تو ہمیں اس قابل ہونا چاہیے کہ یہ معلوم ہو سکے کہ "الف" نے "ب" کے بارے میں کب کب بیان بازی کی۔ اور یہ کہ "ب" کے بارے میں مزید سیاست دانوں نے کیا کیا کہا۔ اور جس نے "ب" کے خلاف بیان دیا کیا اُس نے "الف" کے خلاف بھی کوئی بیان دیا ہے۔ ( فی الحال کیوریز لگانا مقصد نہیں ہے بلکہ اسکیما کو ویل اسٹرکچرد کرنا ہے)۔ :)

اس سارے کھٹراگ کا مقصد ڈیٹا بیس اسکیما اور اس کے اسٹرکچر کے بارے میں سیکھنا ہے اور در حقیقت ہم سیاسی رہنماؤں کے بیانات جمع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ :D
یہ صرف ایک عمومی خاکہ ہے ۔ اسکیما بنانے کے لئے تجاویز آپ لوگوں نے پیش کرنی ہیں۔ :)

تجاویز پیش تو ہوئی ہیں محمداحمد :)

ایک تو فیلڈ کے نام قدرے واضح اور اپنی تشریح آپ ہونے چاہیے اور دوسرا اعتراض صابر نے کر دیا کہ مختص الفاظ کو فیلڈ نام کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

اب ان دو تجاویز کی روشنی میں دوبارہ ٹیبل کے کالموں کے نام لکھیں اور پھر بات آگے بڑھاتے ہیں۔ کوئی اور فیلڈ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
 
تجاویز کے ساتھ ساتھ نشان دہی اور متبادل کی فراہمی بھی ہونی چاہیے۔ ورنہ اگر میں نے ہی کرنا ہوتا تو وہ تو انفرادی حیثییت میں بھی جیسے تیسے ہو ہی جاتا۔ :)

پھر اس دھاگے کی افادیت کا بھی تو آپ لوگوں کو ہی خیال رکھنا ہے۔ :)
 
وجی

لائبریرین
یہ بھی بتائیے کہ مزید کون کون سی فیلڈز شامل ہو سکتی ہیں اس ذیل میں۔
مثال کے طور پر "الف" نے کسی خاص تاریخ کو ایک بیان "ب" کے متعلق دیا تھا۔ تو ہمیں اس قابل ہونا چاہیے کہ یہ معلوم ہو سکے کہ "الف" نے "ب" کے بارے میں کب کب بیان بازی کی۔ اور یہ کہ "ب" کے بارے میں مزید سیاست دانوں نے کیا کیا کہا۔ اور جس نے "ب" کے خلاف بیان دیا کیا اُس نے "الف" کے خلاف بھی کوئی بیان دیا ہے۔ ( فی الحال کیوریز لگانا مقصد نہیں ہے بلکہ اسکیما کو ویل اسٹرکچرد کرنا ہے)۔ :)
اس سارے کھٹراگ کا مقصد ڈیٹا بیس اسکیما اور اس کے اسٹرکچر کے بارے میں سیکھنا ہے اور در حقیقت ہم سیاسی رہنماؤں کے بیانات جمع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ :D
ایک اور فیلڈ بھی شامل کی جاسکتی ہے کہ الف نے ب کے بارے میں جو بیان دیا وہ "خلاف "تھا یا پھر انکے"حق" میں کہ لیں تھا
یا پھر درمیانہ مطلب بیان کی نوعیت کیا تھی اس سے بھی آپکی تلاش میں آسانیاں ہونگی
 
بہت شکریہ وجی بھائی ! یہ خیال اچھا ہے۔

محب علوی
 
رانا

محفلین
آج کی خبر:
"(نیوز ڈیسک) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک کی تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کے کیمپ میں اردو محفل کے اس دھاگے کے شائع ہونے کے بعد سے کھلبلی مچ گئی ہے۔ پارٹی لیڈران سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ اندر کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صاحب دھاگہ کو غائب کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا لیکن بوجوہ مسترد کر دیا گیا۔"
 
محفل کے ایڈمن سے انکی رکنیت معطل کرنے سے متعلق بھی معاملات زیر بحث آئے ہیں۔ :D
 
رانا

محفلین
سرسری نظر سے دیکھنے پر جو نکات زہن میں آتے ہیں وہ کچھ اسطرح ہیں۔ (صرف اسٹرکچر کے حوالے سے بات کررہا ہوں)
1- ایک ٹیبل Party کا ہو جس میں "پارٹی کی" اور پارٹی نیم کی فیلڈز ہوں۔ مزید فیلڈز حسب خواہش مثلا پارٹی کب بنی وغیرہ
2- دوسرا ٹیبل شخصیات کا ہو جس میں "شخصیت کی" اور اسکا نام ہو اور "پارٹی کی" ہو جس سے تعلق ہے۔ مزید فیلڈز حسب خواہش۔
3- تیسرا ٹیبل بیان بازی کا ہو جس میں بیان دینے والی شخصیت کی "کی" اور جس کے خلاف بیان دیا گیا اس شخصیت کی "کی" ہو اور بیان شامل ہو۔ مزید فیلڈز حسب خواہش جیسے تاریخ، موضوع، بیان کی نوعیت کی فیلڈ کہ حق میں یا خلاف، کس چیز کو بنیاد بنایا گیا کردار، پالیسی وغیرہ۔ اسی ٹیبل میں ٹیگ کی فیلڈ ڈال دیں جو ٹیکسٹ ہو۔ جس میں کوما لگا کر ٹیگ سیو کرالیں تاکہ like آپریٹر سے تلاش کرایا جاسکے۔

ٹیگز کے حوالے سے جو مشورے دئیے ہیں ان پر کسی ماہر کی رائے ضرور لے لیجئے گا کہ میں نے کبھی ٹیگز استعمال نہیں کئے اس لئے نہیں اندازہ ٹیگز کو پروفیشنل وے میں کس طرح ڈیٹا بیس میں ہینڈل کیا جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

بہت خوب رانا بھائی ۔۔۔۔!

صائب تجاویز دی ہیں آپ نے۔ (y)

ٹیگز کامہ سیپریٹڈ بھی ہو سکتے ہیں ۔ یا ٹیگز کا الگ ٹیبل بھی بنایا جا سکتا ہے۔

محب علوی
محمدصابر

اپنی رائے دیجے اس بارے میں۔
 
محمدصابر

محفلین
بہت خوب رانا بھائی ۔۔۔ ۔!

اگر آپ کی ضرورت جو پہلے مراسلے میں بیان کی گئی ہے اتنی ہی ہوتی تو زیادہ کام ٹیگز میں ہی ختم کر دیتا ہے۔ اگر کسی سمجھ بوجھ والے بندے نے ڈیٹا بیس میں ٹیگز ڈالے ہوں تو پھر بہت سارے مسائل ختم ہو جاتے ہیں بس کیوریز آپ کے دماغ کو ہلانا شروع کر دیتی ہیں۔
دوسری بات یہ کہ اگر آپ سیاسی رہنماؤں کے بیانات کے علاوہ پارٹی کا اور بندے کا ریکارڈ بھی رکھنا چاہتے ہیں تو اب آپ کی ضرورت بھی فرق ہو گئی ہے۔ تو آپ کو مزید ٹیبلز کی ضرورت ہو گی جیسے کچھ رانا نے بیان کردیئے ہیں۔
تیسری بات ٹیگز دونوں صورتوں میں محفوظ کیے جا سکتے ہیں لیکن مجھے ٹیبل میں علیحدہ علیحدہ محفوظ کرنا پسند ہے۔ جس میں ٹیگ یونیک ہو گا۔ اور ایک تیسرا ٹیبل بیان اور ٹیگز کو جوڑنے کا کام کرے گا۔
 
بیان بازی کے ٹیبل کو مزید اینالائز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بیان کسی شخصیت کے خلاف بھی ہوسکتا ہے اور پارٹی کے خلاف بھی، بعض اوقات کسی پروجیکٹ یا پالیسی سے متعلق بیان ہوتا ہے جو واپس لے لیا جاتاہے بعد میں۔ بعض اوقات اپنی ہی کسی پالیسی کا تذکرہ ہوتا ہے جس کی کچھ سال بعد تردید کردی جاتی ہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ کہا ہی نہیں تھا۔ وغیرہ وغیرہ۔
 
رانا

محفلین
اگر آپ کی ضرورت جو پہلے مراسلے میں بیان کی گئی ہے اتنی ہی ہوتی تو زیادہ کام ٹیگز میں ہی ختم کر دیتا ہے۔ اگر کسی سمجھ بوجھ والے بندے نے ڈیٹا بیس میں ٹیگز ڈالے ہوں تو پھر بہت سارے مسائل ختم ہو جاتے ہیں بس کیوریز آپ کے دماغ کو ہلانا شروع کر دیتی ہیں۔
دوسری بات یہ کہ اگر آپ سیاسی رہنماؤں کے بیانات کے علاوہ پارٹی کا اور بندے کا ریکارڈ بھی رکھنا چاہتے ہیں تو اب آپ کی ضرورت بھی فرق ہو گئی ہے۔ تو آپ کو مزید ٹیبلز کی ضرورت ہو گی جیسے کچھ رانا نے بیان کردیئے ہیں۔
تیسری بات ٹیگز دونوں صورتوں میں محفوظ کیے جا سکتے ہیں لیکن مجھے ٹیبل میں علیحدہ علیحدہ محفوظ کرنا پسند ہے۔ جس میں ٹیگ یونیک ہو گا۔ اور ایک تیسرا ٹیبل بیان اور ٹیگز کو جوڑنے کا کام کرے گا۔
صابر بھائی میں نے انہیں شخصیت اورپارٹی کے ٹیبلز کا مشورہ ان کا ریکارڈ رکھنے کے لئے نہیں بلکہ اسٹرکچر کو نارملائز کرنے کے نقطہ نظر سے دیا تھا کہ بعد میں کوئریز لگا کر ہر طرح کا ریکارڈ اٹھانا آسان ہوجائے گا۔ لیکن جب شخصیت اور پارٹی کے ٹیبل الگ ہوں گے تو پھر کچھ نہ کچھ فیلڈز بھی بڑھالی جاتی ہیں ان کا ریکارڈ رکھنے کے لئے۔
 
Top