سیاسی منظر نامہ

جاسم محمد

محفلین
حکومت کی پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
2126142-pdmpressconferencepmlnsocial-1609843123-108-640x480.jpg

پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا شوق پورا کرلے، عمران خان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرلے، احتجاج میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، تاہم کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 19 جنوری منگل کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے کل اہم اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں سیکیورٹی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
07 جنوری ، 2021
زاہد گشکوری

لندن میں شاہد خاقان کی نواز شریف سے ملاقات، شہباز شریف کا پیغام پہنچادیا
240155_4507915_updates.jpg

شاہدخاقان, نوازشریف سے ایک اور ملاقات کریں گے جس میں پی ڈی ایم کےمتعلق امور اورسینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی پر بات بات چیت ہوگی—فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات کی اور شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

شاہدخاقان عباسی لندن میں قائد مسلم لیگ ن سے ایک اور ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کو صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ شب امریکا سے لندن پنہچے تھے، شاہدخاقان عباسی قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ایک اور ملاقات کریں گے جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےمتعلق امور اورسینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی پر بات بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی 12جنوری کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔شاہد خاقان عباسی 24دسمبر کو اپنی بہن کی عیادت کے لیے امریکا گئے تھے۔

وفاقی حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانےکی اجازت دی تھی اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالا تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
10 جنوری ، 2021
ویب ڈیسک

پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں: شیخ رشید
240521_4780864_updates.jpg

یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے، سینیٹ اور ضمنی کے انتخابات میں حصہ لیں گے: وفاقی وزیر داخلہ— فوٹو:فائل

وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک دم توڑ رہی ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں۔

اسلام آباد میں فریڈم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے اور وہ پاکستان کو ترقی دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، اگر ان میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں، جو لوگ 29 دسمبر کی تاریخیں دیتے تھے انہیں سال بھی بتانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے، سینیٹ اور ضمنی کے انتخابات میں حصہ لیں گے، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں رہا۔
 

جاسم محمد

محفلین
وزیر اعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات،اہم امور پر تبادلۂ خیال
ویب ڈیسک پير 11 جنوری 2021

2128781-pmmeetscoas-1610375727-837-640x480.jpg

ملاقات میں قومی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، اعلامیہ(ٖفوٹو، اسکرین گریب)


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مچھ واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور مچھ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات چیت ہوئی اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی گفتگو کی گئی۔
——————
فاصلہ ناپ کر بتائیں کہ ایک پیج موجود ہے یا اڑ چکا ہے؟
بابا-جی
 

جاسم محمد

محفلین
انصاف کی فراہمی میں حائل پولیس اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے، وزیراعظم
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2130439-imrankhannew-1610714091-940-640x480.jpg

قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کو کسی صورت معافی نہ دی جائے، عمران خان


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل پولیس اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں ایوان وزیر اعلیٰ میں ان کی زیر صدارت پنجاب پولیس میں اصلاحات اور کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیراعظم کو پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ پولیس اسٹیشن کی مالی خود مختاری اور مصالحتی کونسل کے مکینزم کے حوالے سے آئی جی پنجاب کی مجوزہ تجاویز وزیراعلی کو پیش کر دی گئیں۔

وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، عوام کے مسائل کے حل میں صرف میرٹ پر عملداری کی جائے، انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، ماضی میں پولیس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں جس کا نقصان لوگوں کو اٹھانا پڑا، لیکن کوئی قانون سے بالاتر نہیں اور پولیس کسی سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لوگ آپ سے تب مطمئن ہوں گے جب آپ سب سے یکساں اور قانون کے مطابق سلوک کریں گے، پولیس افسران جرائم کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور تھانوں میں وزٹ کریں۔

31 ارب روپے کی 1250 ایکٹر زمین واگزار

وزیراعظم کو لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر مبنی پلان سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف اب تک کے اقدامات اورآئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت، لاہور پولیس اور انتظامیہ نے لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دوسال کے دوران 31 ارب روپے مالیت کی 1250 ایکٹر زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔

قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کیلئے معافی نہیں

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کو کسی صورت معافی نہ دی جائے، قبضہ مافیا سے متعلق اقدامات بارے پنجاب حکومت اچھا کام کررہی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
16 جنوری ، 2021
ویب ڈیسک

سینیٹ انتخابات: خفیہ بیلٹ ختم کرنے کیلیے آئینی ترمیم کرنا ہو گی، الیکشن کمیشن
241367_1267136_updates.jpg

فوٹو: فائل

سینیٹ الیکشن سے متعلق بھیجے گئے صدارتی ریفرنس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رائے طلب کی تھی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب شاہجیل شہریار سواتی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروایا جو 12 صفحات پر مشتمل ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات صدر، وزیراعظم کے انتخابات کی مانند آئین کے تحت ہیں، خفیہ بیلٹ ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیم کرنا ہو گی۔
 

جاسم محمد

محفلین
ڈھائی سال ہونے کو آئے، چوہدری نثار نے ابھی تک پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا۔ جس کا مطلب ہے کہ اس نے ابھی تک اسمبلی کے ایک بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اس دوران دو بجٹ سیشنز مکمل ہوئے اور بہت سے اہم آئینی امور پر قانون سازی ہوئی۔

پاکستان کے آئین اور قانون میں بنیادی سقم کی وجہ سے چوہدری نثار ابھی تک تنخواہ بھی وصول کررہا ہے اور اس کی حلقے کی نمائیندگی بھی نہیں ہورہی۔

اسی طرح بیگم کلثوم نواز نے بغیر حلقے کا دورہ کئے، لندن میں ہسپتال میں لیٹے لیٹے نوازشریف کی خالی ہونے والی نشست جیتی تھی اور پھر ایک سال تک اس حلقے کی نمائیندگی نہ ہوسکی۔

اسحاق ڈار بھی لندن میں بیٹھے بیٹھے سینیٹر منتخب ہوگیا اور اس نے بھی حلف نہیں اٹھایا تھا۔

دنیا کے کسی بھی مہذب ملک سے ایسی کوئی ایک مثال دکھا دیں۔

ڈکٹیٹرز سے کیا گلہ، وہ تو تھے ہی آمر، جمہوریت کے نام پر شریفوں، بھٹووؤں اور زرداری نے اس نظام کو کسی قابل نہیں چھوڑا۔

بہتر ہوگا کہ اس نام نہاد جمہوری نظام کو ختم کرکے امریکی طرز کا صدارتی نظام لایا جائے تاکہ ان اراکین اسمبلی کی بدمعاشیوں سے جان چھوٹ سکے!!!

باباکوڈا
 
Top