سیاسی منظر نامہ

فاخر رضا

محفلین
عمران خان سے کوئی اچھی امید نہیں ہے
یہ طالبان سے مذاکرات اور مدرسے کو کروڑوں روپے دے کر اور پرانے گھسے ہوئے چمچوں کے ساتھ الیکشن میں جارہا ہے اسے تو پہلے ہی باہر کردیا جائے گا
 

شاہد شاہ

محفلین
فرقان احمد
اگلے انتخابات تک اسٹیبلشمنٹ کا امتحان ہے کہ وہ اس سب محاذ آرائی کے جواب میں نواز شریف کو سیاسی شہید کرتے ہیں یا عدالتی کاروائی پر چھوڑ دیتے ہیں
 

فاخر رضا

محفلین
فرقان احمد
اگلے انتخابات تک اسٹیبلشمنٹ کا امتحان ہے کہ وہ اس سب محاذ آرائی کے جواب میں نواز شریف کو سیاسی شہید کرتے ہیں یا عدالتی کاروائی پر چھوڑ دیتے ہیں
عدالتی کاروائی کیا سیاسی شہادت نہیں ہوگی
سیاستدانوں کے لئے واحد بے عزتی کا راستہ الیکشن میں ہارنا ہوتا ہے اگر وہ رزلٹ تسلیم کرلیں
 

شاہد شاہ

محفلین
مجھے نہیں معلوم آپکو متفق کی ریٹنگ کس نے دی ہے، البتہ جس نے بھی دی ہے یا دیگا اسکو معلوم ہونا چاہیے کہ سیاست دان قانون سے ماورا نہیں ہیں۔ دنیا کی دیگر جمہوریتوں میں اعلی ترین عہدوں پر فائز حکمران کرپشن و بدعنوانی پر سزائیں کاٹے رہے ہیں۔ کیا پاکستانی سیاست دان جنوبی کوریا، اسرائیل، ملائشیا، آئس لینڈ وغیرہ سے بھی بہتر ہیں کہ عدالتیں انہیں کچھ نہیں کہہ سکتیں؟
فاخر رضا
 

فرقان احمد

محفلین
فرقان احمد
اگلے انتخابات تک اسٹیبلشمنٹ کا امتحان ہے کہ وہ اس سب محاذ آرائی کے جواب میں نواز شریف کو سیاسی شہید کرتے ہیں یا عدالتی کاروائی پر چھوڑ دیتے ہیں
اگلے انتخابات میں ہنگ پارلیمنٹ بننے کا امکان زیادہ ہے اور نواز شریف صاحب غالباََ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کو ترجیح دیں گے اگر انہیں سادہ اکثریت نہ مل سکی۔ فی الوقت تو یہی دکھائی دیتا ہے کہ اگلی حکومت موجودہ حکومت کی نسبت زیادہ کمزور ثابت ہو گی۔
 

فاخر رضا

محفلین
میری تمام تر دعا ہے کہ عمران الیکشن ہار جائے کیونکہ اگر جیت گیا تو دو باتیں ممکن ہیں
یا تو وہ بھی کرپٹ نکلے گا یا نہیں
اگر کرپٹ نکلا تو ٹھیک مگر اگر نہ نکلا تو دو باتیں ممکن ہیں
یا تو جنوبی پنجاب کے لوٹے اسے چھوڑ جائیں گے (بشمول سابقہ پی پی والوں کے) یا نہیں چھوڑیں گے
اگر چھوڑ گئے تو ٹھیک اگر نہ چھوڑا تو دو باتیں ممکن ہیں
یا تو ن لیگ دھرنا دیگی یا نہیں
اگر دھرنا دیا تو ٹھیک اگر نہ دیا تو دو باتیں ممکن ہیں
یا تو فوج اور عدالت عمران خان کے پیچھے پڑیں گے یا نہیں
اگر پڑے تو ٹھیک اگر نہ پڑے تو دو باتیں ممکن ہیں.
یا تو نیا پاکستان درست ہوجائے گا یا نہیں
اگر بن گیا تو ٹھیک اگر نہ بنا تو ہم عمران کو ووٹ ہی کیوں دیں بھائی
 

فاخر رضا

محفلین
مجھے نہیں معلوم آپکو متفق کی ریٹنگ کس نے دی ہے، البتہ جس نے بھی دی ہے یا دیگا اسکو معلوم ہونا چاہیے کہ سیاست دان قانون سے ماورا نہیں ہیں۔ دنیا کی دیگر جمہوریتوں میں اعلی ترین عہدوں پر فائز حکمران کرپشن و بدعنوانی پر سزائیں کاٹے رہے ہیں۔ کیا پاکستانی سیاست دان جنوبی کوریا، اسرائیل، ملائشیا، آئس لینڈ وغیرہ سے بھی بہتر ہیں کہ عدالتیں انہیں کچھ نہیں کہہ سکتیں؟
فاخر رضا
عدالتیں سیاسی ہیں
 
یکم مئی 2013 کو پاکستان کی کل یومیہ پیداوار بتائیں۔
پاکستان کی موجودہ کل یومیہ پیداوار بتائیں۔
پاکستان کی موجودہ کل ڈیمانڈ بتائیں۔
Pakistan Electricity Production | 2003-2018 | Data | Chart | Calendar
پاکستان میں شارٹ فال عموماً 6ہزار تک ہوتا ہے۔
باقی کی 6 ہزار بجلی کدھر گئی ؟

یہ صفحہ مکمل پڑھ لیجیے۔ امید ہے کہ کافی سارے سوالوں کا جواب اس میں سے مل جائے گا۔

باقی 6 ہزار کا جواب دیتے وقت یہ بات سامنے رکھیں کہ شارٹ فال جو کہ 6 ہزار تک رپورٹ ہوتا رہا ہے، وہ اس نئی 12 ہزار میں سے شارٹ فال کو ختم کرنے میں استعمال ہوا، باقی 6ہزار باقی بچ گئی۔
یہ الگ بات ہے کہ شارٹ فال دور نہیں ہوا اور لوڈ شیڈنگ ہنوز جاری ہے۔
لوڈ شیڈنگ ہر اس فیڈر پر جاری رہے گی جہاں نقصانات اور چوری 10 فیصد سے زائد ہے۔
 
مفتاح اسماعیل صاحب کا ذکر ہوا تو لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں کہ پوری ن لیگ میں کوئی بھی ممبر اسمبلی یا سینیٹر اس قابل نہیں تھا کہ جس کو وزیر خزانہ بنایا جاتا ؟
ن لیگ کے پاس کوئی بہتر متبادل موجود نہیں تھا اس لیے مفتاح اسمعیل کو یہ ذمہ داری سونپی گئی۔
ن لیگ نے ٹیکنو کریٹ نشستوں پر کون سے ماہر چُنے ہیں ؟
اس سوال کا جواب آپ الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔
 
اب قابلیت کا ذکر ہو ا تو یہ بھی بتا دیں کہ نواز شریف حکومت میں کُل وقتی وزیر خارجہ کیوں مقرر نہ کیا جا سکا ؟ کیا کوئی بھی اس قابل نہ تھا ؟
میرے مطابق یہاں بات قابلیت کی نہیں، خارجہ پالیسی کی سمت کی تھی۔ خارجہ پالیسی ہمیشہ سے اسٹیبلیشمنٹ کے کنٹرول میں رہی ہے اور وزیر خارجہ ہو یا نا ہو، پالیسی اسٹیبلیشمنٹ کی ہی چلنی ہے، ایسے میں جب سول حکومت اس کی سمت کا تعین کرنے پر قادر ہی نا ہو تو وزیر خارجہ رکھنے کی ضرورت ہی کیا رہ جاتی ہے۔ پہلے باجوہ پائین اور اب غفور پائین یہ ذمہ داری کماحقہ نبھا رہے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ الگ بات ہے کہ شارٹ فال دور نہیں ہوا اور لوڈ شیڈنگ ہنوز جاری ہے۔
لوڈ شیڈنگ اور شارٹ فال کے موجودہ اعداد و شمار بمعہ حوالہ فراہم کیجیے۔
مزید یہ کہ انرجی مکس میں تھرمل اور ہائیڈل کتنے فیصد ہے اور ہائیڈل میں گزشتہ پانچ سالوں میں کیا پیش رفت ہوئی ہے اور کتنے چھوٹے ڈیم بنے ہیں جن سے ہائیڈل بجلی بنائی جا رہی ہو۔
 
آخری تدوین:

عباس اعوان

محفلین
یہ صفحہ مکمل پڑھ لیجیے۔ امید ہے کہ کافی سارے سوالوں کا جواب اس میں سے مل جائے گا۔
سوال یہ تھا کہ مئی 2013 سے مئی 2018 تک میں کیا فرق پڑا بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں ؟ نیپرا یا این ٹی ڈی سی کے اعدادو شمار پیش کریں جس سے اندازہ ہو کہ ن لیگ حکومت نے 5 سال میں نئی 12000 میگاواٹ بجلی گرڈ میں شامل کی۔ تیل کے بند پلانٹس کو چلا کر ان کو اپنا کارنامہ قرار دینا کہاں کی رِیت ہے ؟
لوڈ شیڈنگ ہر اس فیڈر پر جاری رہے گی جہاں نقصانات اور چوری 10 فیصد سے زائد ہے۔
چوری اور نقصانات کی روک تھام حکومت کا کام ہے۔
پھر بھی اگر آپ کی بات مان لیں تو اس لڑی میں دیکھیں، لوڈ شیڈنگ اور بجلی چوری میں ہر گز کوئی راست تناسب نہیں ہے۔
ووٹ دو بجلی لو،ن لیگ کی نئی پالیسی سامنے آگئی
 

عباس اعوان

محفلین

عباس اعوان

محفلین
میرے مطابق یہاں بات قابلیت کی نہیں، خارجہ پالیسی کی سمت کی تھی۔ خارجہ پالیسی ہمیشہ سے اسٹیبلیشمنٹ کے کنٹرول میں رہی ہے اور وزیر خارجہ ہو یا نا ہو، پالیسی اسٹیبلیشمنٹ کی ہی چلنی ہے، ایسے میں جب سول حکومت اس کی سمت کا تعین کرنے پر قادر ہی نا ہو تو وزیر خارجہ رکھنے کی ضرورت ہی کیا رہ جاتی ہے۔ پہلے باجوہ پائین اور اب غفور پائین یہ ذمہ داری کماحقہ نبھا رہے ہیں۔
فرض کریں کہ ہم مان لیتے ہیں کہ کنٹرول ان کے پاس نہیں۔ پھر بھی ایک کل وقتی وزیر خارجہ نہایت ضروری ہے جو کہ ملک کا موقف پیش کر سکے، اور اس کی بے شمار جگہوں پر ضرورت پڑتی ہے۔ پاکستان نے خارجہ محاذ پر نواز شریف کے چار سالوں میں اچھی خاصی زک اٹھائی۔
 
Top