سیاسی منظر نامہ

جاسم محمد

محفلین
نوازشریف جیل میں
زرداری جیل میں
حمزہ شہباز جیل میں
بلاول اور مریم صرف ٹوئیٹر پر
مولانا، اچکزئی اور اسفند یار پارلیمنٹ سے باہر
علی وزیر اور محسن داوڑ بھی اندر
الطاف بھائی بھی گرفتار
اور عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں
بے شک اللہ جسےچاہے عزت دےاور جسے چاہےذلت دے!
 
جب علامہ اقبال ومحمد علی جناح اسلام اور مسلمانوں کے نام پر ایک الگ مملکت کا قیام کر رہے تھے۔ جب لیاقت علی خان نے اقلیتوں کے شدید احتجاج کے باوجود عین اسلامی قرارداد مقاصد پاس کی۔ جب بھٹو نے آئین میں مسلمان ہونے کی تعریف کا تعین کر کے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیا۔ جب ضیا نے اسلام کے نام پر ریفرنڈم کروایا۔
اس وقت سیاست میں اسلام کا استعمال حلال تھا۔ لیکن عمران خان کیلئے حرام ہے۔
یا منافقت تیرا ہی آسرا ہے!
نصب شدہ صاحب جس طرح اسلامی حوالہ جات استعمال کرتے اس پر بہت احتیاط کی ضرورت ہے وہ اکثر گستاخی کے مرتکب ہوتے لیکن فی الحال تک اس انوکھے لاڈلے کو سب معاف ہے۔:)
 
زیک

مسافر
نصب شدہ صاحب جس طرح اسلامی حوالہ جات استعمال کرتے اس پر بہت احتیاط کی ضرورت ہے وہ اکثر گستاخی کے مرتکب ہوتے لیکن فی الحال تک اس انوکھے لاڈلے کو سب معاف ہے۔:)
گستاخی وغیرہ پر تو میں یقین نہیں رکھتا لیکن عمران خان کی اسلام، پاکستان اور تاریخ کی معلومات انتہائی ناقص ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ضیاء الحق اور مغربی ہپی علم کا ملغوبہ
 
جاسم محمد

محفلین
گستاخی وغیرہ پر تو میں یقین نہیں رکھتا لیکن عمران خان کی اسلام، پاکستان اور تاریخ کی معلومات انتہائی ناقص ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ضیاء الحق اور مغربی ہپی علم کا ملغوبہ
واقعی علامہ اقبال، جناح، مولانا مودودی، لیاقت علی خان، بھٹو، ضیا وغیرہ کا اسلام اور تاریخ کا مطالعہ اتنا عمدہ تھا کہ آج تک یہی نہیں طے ہو پایا کہ آخر اس ملک کو اصل میں بننا کیا تھا؟
جناح کی سیکولر ریاست، مودودی اور ضیا کی اسلامی شرعی ریاست یا عمران خان کی اسلامی فلاحی ریاست۔ قوم ابھی تک اس معاملہ میں کنفیوژن کا شکار ہے۔
 
عمران خان کی اسلام، پاکستان اور تاریخ کی معلومات انتہائی ناقص ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ضیاء الحق اور مغربی ہپی علم کا ملغوبہ
اکبر ایس بابر بھی اسی ناقص معلومات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسے سمجھانا چاہ رہے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے قومِ یوتھ نے نصب شدہ کی ہر چوّل جو اس سے دانستہ، نادانستہ وج گئی ہے کا ہر صورت دفاع کرنا ہے۔
 
ایسی کیا گستاخانہ بات کردی؟ غزوہ بدر سے قبل مسلمان ڈرتے نہیں تھے تو حبشہ جیسے مسیحی ملک میں پناہ کیوں لی؟
غزوہ احد کے وقت مال غنیمت (لوٹ مار) کے لئے درہ خالی کرنے پر حکم رسول اللہ کی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی؟
 
ایسی کیا گستاخانہ بات کردی؟ غزوہ بدر سے قبل مسلمان ڈرتے نہیں تھے تو حبشہ جیسے مسیحی ملک میں پناہ کیوں لی؟
اب ایک نئی بحث چھیڑنا چاہ رہے ہیں تو سنیے۔۔۔۔ حبشہ ہجرت کا واقعہ مکی دور کا تھا۔ غزوہ بدر ہجرت مدینہ کے بعد پیش آیا۔ تو یہاں مسلمان کہاں ڈر رہے تھے ؟
غزوہ احد کے وقت مال غنیمت (لوٹ مار) کے لئے درہ خالی کرنے پر حکم رسول اللہ کی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی؟
آپ اور نصب شدہ پہلے مال غنیمت اور لوٹ مار کا فرق پتا کر لیں، پھر مراسلے کیجیے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
غزوہ بدر ہجرت مدینہ کے بعد پیش آیا۔ تو یہاں مسلمان کہاں ڈر رہے تھے ؟
آپ اور نصب شدہ پہلے مال غنیمت اور لوٹ مار کا فرق پتا کر لیں، پھر مراسلے کیجیے گا۔
پہلے آپ غزوہ بدر کا پس منظر جاننے کی کوشش کریں۔ ہجرت مدینہ کے بعد مسلمانوں نے مکہ سے شام جانے والے کفار کے تجارتی قافلوں پر پے در پے حملے کرکے مال غنیمت اکٹھا (لوٹنا) شروع کیا۔ جن کے رد عمل میں نوبت جنگ (غزوہ بدر) تک جا پہنچی۔
D13-B798-E-D7-E0-4232-B14-F-99-E15-D961763.jpg
 
او بھائی غزوہ بدر کا حوالہ ویسے ہی آ گیا ہے، آپ کے نصب شدہ نے غزوہ احد کا حوالہ دیا تھا۔ وہاں کون سے مسلمان بقول آپ کے قافلہ لوٹنے گئے تھے ؟
 
جاسم محمد

محفلین

سید ذیشان

محفلین
بہت اچھا اقدام ہے۔ نجم سیٹھی وزیر اعظم کی ازدواجی زندگی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلاتا ہے۔ پیمرا نوٹس بھیجتا ہے تو بجائے شرمندہ ہو کر معافی مانگنے کے آگے سے ڈٹ جاتا ہے۔ ایسے میں شو تو بند ہوگا۔
سیدھا سیدھا مارشل لاء لگا دو۔ یہ جمہوریت والا ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ :D
 
جاسم محمد

محفلین
سیدھا سیدھا مارشل لاء لگا دو۔ یہ جمہوریت والا ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ :D
سیاست دان، بیروکریٹ، جج، جرنیل ، سرمایہ کار کے بعد اب صحافت کا احتساب
نئے پاکستان میں آزادی صحافت ختم نہیں ہوئی۔ ہاں بیڈ روم میں بیٹھ کر خبریں بنانا (بلیک میل) اور غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ (فیک نیوز) پر پابندی لگ چکی ہے۔
 
نجم سیٹھی وزیر اعظم کی ازدواجی زندگی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلاتا ہے۔ پیمرا نوٹس بھیجتا ہے تو بجائے شرمندہ ہو کر معافی مانگنے کے آگے سے ڈٹ جاتا ہے۔ ایسے میں شو تو بند ہوگا۔
اور جسے آپ کے نصب شدہ یو ٹرن کہتے ہیں وہ جھوٹ نہیں ہوتا ۔۔۔ہے نا!
 
جاسم محمد

محفلین
کوئی مجھے اس کی تشریح کر دےگا ؟
نئے ٹیکسز تو ہر بجٹ میں ہی لگتے ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ کیا اس سے سرکاری خزانے میں واقعتا اضافہ بھی ہوتا ہے یا نہیں۔
بظاہر لگ یہ رہا ہے کہ جو قوم پوری ایمانداری سے ڈائرکٹ انکم ٹیکس نہیں دیتی وہ ان ڈائریکٹ ٹیکسز کیسے پورا دیتی ہوگی؟
دکاندار نئے بجٹ کے مطابق قیمتیں بڑھا کر منافع خوری کرتے ہیں۔ لیکن ایمانداری سے زائد ٹیکسس سرکاری خزانہ میں جمع نہیں کرواتے۔
یوں قوم پر ہر سال ڈبل بوجھ پڑتا ہے۔ پہلے بجٹ میں اضافی ٹیکسوں کی وجہ سے ہوش ربا مہنگائی کا۔ اور پھر ان ٹیکسوں کی خزانہ میں عدم وصولی کا۔
 
جاسم محمد

محفلین
ریاست مدینہ کے ایوان صدر میں نایاب طوطوں کے پنجرے کیلئے 19 لاکھ کے ٹینڈر جاری۔
1106484850-1.jpg

خبر سنتے ہی انصافیوں کے طوطے اُڑ گئے۔
 
Top