ن لیگ نے مریم نواز کے حوالے سے بڑا یوٹرن لے لیا
آج کیس میں ایک بہت دلچسپ چیز سامنے آئی،ن لیگ کے وکیل کے مطابق مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہیں ہی نہیں۔ پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان پیر 17 جون 2019 11:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2019ء) : پاکستان
مسلم لیگ ن کے وکیل نے دوران
سماعت کہا کہ
مریم نواز ن لیگ کی نائب صدر نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق
مریم نواز کی
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے طور پر تقرری کے خلاف درخواست کی
الیکشن کمیشن آف
پاکستان میں
سماعت ہوئی۔سماعت
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔پاکستان
تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کا کہنا ہے کہ آج کیس میں ایک بہت دلچسپ چیز سامنے آئی ہے۔آج
ن لیگ کے وکیل نے
الیکشن کمیشن میں یو ٹرن لے لیا
۔ن لیگ کے وکیل کے مطابق
مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہیں ہی نہیں
۔مریم نواز اور
بلاول بھٹو دونوں مل کر ابو مہم چلا رہے ہیں
۔مریم نوازکو پارٹی کے نائب صدر کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر
سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ
مسلم لیگ ن میں
مریم نواز کو نائب صدر کا عہدہ ملنے پر
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اعتراض اُٹھایا تھا۔ اکستان
تحریک انصاف کی قیادت نے
مریم نواز کو
مسلم لیگ ن کے نائب صدر کا عہدہ دینے کے معاملے پر بذریعہ رٹ پٹیشن
عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعدتحریک انصاف نے
الیکشن کمیشن میں
مسلم لیگ ن کے فیصلے کے خلاف باضابطہ درخواست جمع کروائی۔ذرائع کے مطابق درخواست
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین
قومی اسمبلی کی جانب سے تیار کی گئی تھی ۔ بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر آہیر اور کنول شوذب نے درخواست جمع کروائی۔درخواست میں
مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کے
مسلم لیگ ن کے فیصلے کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا ۔درخواست میں ان تمام قانونی بنیادوں کا احاطہ کیا گیا جن کی رو سے
مریم نواز کسی بھی سیاسی و عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں ۔درخواست میں
عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا بھی مفصل ذکر کیا گیا۔ یاد رہے کہ 3 مئی کو
مریم نواز کو پہلی مرتبہ
مسلم لیگ ن میں عہدہ سونپا گیا جس کی منظوری پارٹی صدرشہباز شریف نے دی تھی۔ حال ہی میں پاکستان
مسلم لیگ ن کی بڑے پیمانے پر تنظیم نو کی گئی جس کے تحت مسلم لیگ نے کے کئی رہنماوں کو اہم عہدے سونپے گئے تھے۔ سابق وزیراعظم
نواز شریف کی صاحبزادی
مریم نواز کو
ن لیگ کی نائب صدر مقرر کر دیا گیا تھا۔