سیاسی نعرے

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہاں سے منتقل نہیں ہو رہے بھئی ، وہاں سے کاپی کر لیتے ہیں دونوں۔ :)
علوی بھائی میں تو اپنے بنائے ہوئے نعرے پیش کر رہا ہوں۔۔۔ ۔​
:laughing:

اک اور نعرہ کی تازہ آمد ہے۔۔۔ ۔ یہ نعرہ کوئی بھی پارٹی مناسب پیشکش دے کر خرید سکتی ہے۔۔۔​
:biggrin:
ہاتھ اٹھا کر آسمان کو چھو لو​
پاپی چولو پاپی چولو​

ویسے متحدہ کے اک کارکن نے مجھے ابھی اک نعرہ بتایا ہے​
ہم نہ ہوں ہمارے بعد​
الطاف الطاف الطاف الطاف​

لیں پھر ہوگئے نقل :)
 

حسان خان

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا پاپی چولو :D:D

بر سبیلِ تذکرہ، ہمارے کراچی کے ایک مکرانی بھائی نے پاپی چولو کا پاکستانی اردو ورژن گایا تھا؟ کیا کسی کو اُسے سننے کی سعادت نصیب ہوئی ہے؟ :)
 

حسان خان

لائبریرین
یہاں یوٹیوب بند ہے، آپ گوگل پر رومن حروف میں پاپی چولو اردو لکھ کر ڈھونڈیے، شروع میں ہی اُس ویڈیو کا ربط آ جائے گا۔
 

سید ذیشان

محفلین
نعروں سے برطرف، ن لیگ کے بارے میں مجھے ایک کنفیوژن ہے۔ ن لیگ کا انتخابی نشان شیر یعنی tiger ہے جبکہ میاں برادران ہر جگہ پر ببر شیر یعنی lion پھراتے ہیں، اس کے پیچھے کیا راز ہے؟
 

عینی شاہ

محفلین
اس دھاگے میں تازہ نعرے اور چند مقبول عام گزشتہ ادوار کے نعرے اکٹھے کیے جائیں گے اور ان پر تبادلہ خیال ہوگا۔پہلا نعرہ جو نواز شریف کے لیے لگایا جاتا ہے اب ترمیم کے بعد کچھ یوں بن گیا ہے ۔

قدم بڑھاؤ نواز شریف
ہم عمران کے ساتھ ہیں
اردو محفل کے سیاسی نارے
کس نے مارے کس نے مارے
محفل کے ایک سیاسی بھیا
محب بھیا نےنارے مارے
ہاہاہاہاہاہاہا اور گھسیں پولیٹکس میں :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

موجو

لائبریرین
ایک سابقہ بلدیانی الیکشن میں
ہمارے قریب چاچا بشیرا کھڑا ہوا تو اس کے لئے دو نعرے بنے تھے

ادی تر تے ادا کھیرا
چا چا بشیرا چا چا بشیرا
2
گٹراں دا بادشاہ نالیاں دا ہیرا
چا چا بشیرا چا چا بشیرا
 

موجو

لائبریرین
یہ ترانہ کبھی بڑا مقبول ہوا تھا

ایہہ دو گنجے نجا چھبا جی
توں چک ایناں نوں رب جی

کسی کو آڈیو ویڈیو لنک ملے تو شئیر کریں
 

موجو

لائبریرین
ایک اور
امیدوار کا نک نیم تھا گھیسی جس دن الیکشن تھا آندھی اور طوفان آگیا

مینہ آون نیریاں
گھیسی ووٹاں تیریاں

امیدوار اپنے نک نیم سے چڑ جاتا تھا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک شعر ایک نعرہ آپ کی اپنی سیاسی پارٹی اور آپ کی مخالف سیاسی پارٹی کے لئے:

دے رہے ہیں تمھیں جو لوگ رفاقت کا فریب
اُن کی تاریخ پڑھو گے تو دہل جاؤ گے
اقبال عظیم
 
Top