سیاسی وعدے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز

زرقا مفتی

محفلین
وہاں مارشل لا بھی نہیں لگتا نہ مشرف جیسوں کے ریفرنڈم کی حمایت اس کے چمچے کرتےہیں
جی جی اور مارشل لا کی نرسری میں پروان چڑھنے والے ضیا الحق ایوب اور اختر عبدالرحمان کی اولادوں کو وزیر بنانے والے کے متعلق کیا خیال ہے
 
جی جی اور مارشل لا کی نرسری میں پروان چڑھنے والے ضیا الحق ایوب اور اختر عبدالرحمان کی اولادوں کو وزیر بنانے والے کے متعلق کیا خیال ہے

جب تک یہ ہوتا رہا نواز شریف اتنا کامیاب نہیں رہا
پر اب نہیں۔
روشن پاکستان بنے گااب
 
[quote="زرقا مفتی, post: 1279590, member: 84"]
‘دوسرا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ظلم ختم کرنے کیلیے جہاد کریں گے۔
نہ تو عمران خان مشرف کی حکومت میں شامل تھے اور نہ ہی اُنہیں اس سے پہلے موقع ملا۔ یہم سب سے اہم وعدہ ہے کیونکہ تحریک ِ انصاف کی اساس ہی انصاف پر رکھی گئی ہے ۔ جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ کونسے سیاستدان نے ظلم کے خلاف جہاد کیا ایک مثال پیش کریں
[/quote]
عمران خان مشرف کے بہت بڑے حامی تھے مگر جب مشرف نے انھیں وزیر اعظم نہیں بنایا تو اس کے مخالف ہوگئے۔ عمران کو بھلے موقع نہیں ملا مگر قصوری، قریشی، ہاشمی جیسے لوگوں نے بہتی گنگا سے خوب ہاتھ دھوئے اور دھل کر معصوم بن کر اس ظلم کے خلاف جہاد کرنے کا دعوی کررہے ہیں جو انھوں نے خود شروع کیا ہے۔
تحریک انصاف کی بنیاد صرف عمران کی اقتدار میں انے کی خواہش پر رکھی گئ ہے
جاری---
 
زرقا مفتی

محفلین
[quote="زرقا مفتی, post: 1279590, member: 84"]​
‘دوسرا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ظلم ختم کرنے کیلیے جہاد کریں گے۔
نہ تو عمران خان مشرف کی حکومت میں شامل تھے اور نہ ہی اُنہیں اس سے پہلے موقع ملا۔ یہم سب سے اہم وعدہ ہے کیونکہ تحریک ِ انصاف کی اساس ہی انصاف پر رکھی گئی ہے ۔ جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ کونسے سیاستدان نے ظلم کے خلاف جہاد کیا ایک مثال پیش کریں​
[/quote]​
عمران خان مشرف کے بہت بڑے حامی تھے مگر جب مشرف نے انھیں وزیر اعظم نہیں بنایا تو اس کے مخالف ہوگئے۔ عمران کو بھلے موقع نہیں ملا مگر قصوری، قریشی، ہاشمی جیسے لوگوں نے بہتی گنگا سے خوب ہاتھ دھوئے اور دھل کر معصوم بن کر اس ظلم کے خلاف جہاد کرنے کا دعوی کررہے ہیں جو انھوں نے خود شروع کیا ہے۔​
تحریک انصاف کی بنیاد صرف عمران کی اقتدار میں انے کی خواہش پر رکھی گئ ہے​
جاری---​
عمران خان کو اقتدار کی ہوس نہیں ۔ ہاں ملک سنوارنے کا جذبہ ہے ۔ یہ تو ن والے ہیں جو اقتدارِ اعلیٰ کو اپنے ہی گھر رکھنا چاہتے ہیں
 
طالوت

محفلین
سیاسی وعدے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز
عنوان سے تو محسوس ہوتا ہے کہ ایک غیر جانبدار دھاگہ ہے جس میں الیکشن کی گہما گہمی کی مناسبت سے سیاسی وعدے ، خبریں ، تصاویر و ویڈیوز وغیرہ شئیر کی جائیں گی مگر یہاں بھی "تیری تو ۔ ۔ ۔ ۔ " خیر پاکستان میں یہی چلن ہے۔
 
ایچ اے خان صاحب کی مداخلت سے پہلے یہ ایک غیر جانبدار دھاگہ ہی تھا
 
طالوت

محفلین
میرے خیال میں آپکے اولین تبصروں نے اسے غیر جانبدار بنایا :) مراسلہ نمبر چھ سے شروع کریں ۔ باقی ہمت علی خان تو اس کام میں خاصے ماہر ہیں ، اب ان کی بات کا برا ماننا کم کر دیا ہے۔:aadab:
 
زرقا مفتی

محفلین
تحریکِ انصاف کی نواز شریف کو مذاکرے کی دعوت

BIdjMPVCMAAvA30.jpg:large
 
عسکری

معطل
شہباز شریف نے 29 جون 2012 کو چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوی یا وعدہ کیا
31 اگست 2012 کو اس وعدے میں ترمیم کرتے ہوئے ڈیڑھ سال میں بجلی بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا
۳مارچ ۲۰١۳ میں وعدہ تبدیل ہو گیا دو سال میں بجلی بحران ختم کرنے کا وعدہ کیا
١۹اپریل کو ۲۰١۳ کو فرمایا کہ تین سال میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو ان کا نام بدل دیا جائے
"​

اب ہم ان کے کس وعدے پر اعتبار کریں
اور اسی طرح 3 سے پانچ سال کا کہے گا 2015 میں کہ اگر 5 سال میں بجلی کا بحران نا ختم کیا تو مجھےسڑک پر گھسیٹنا
اس کے بعد 2020 میں کہے گا اگر 20 سلا میں بجلی کا بحران ختم نا کیا تو مجھے جوتے مارنا
2040 میں لوگ ایسا آدمی ڈھونڈ رہے ہوں گے جو کم از کم وعدے تو کرتا تھا :rollingonthefloor:
 
ساجد

محفلین
عنوان سے تو محسوس ہوتا ہے کہ ایک غیر جانبدار دھاگہ ہے جس میں الیکشن کی گہما گہمی کی مناسبت سے سیاسی وعدے ، خبریں ، تصاویر و ویڈیوز وغیرہ شئیر کی جائیں گی مگر یہاں بھی "تیری تو ۔ ۔ ۔ ۔ " خیر پاکستان میں یہی چلن ہے۔
جناب ، مراسلہ نمبر 6 تک کیوں جائیں اس دھاگے کی "غیر جانبداری" تو اس کے ابتدائی مراسلے ہی سے عیاں ہے جس میں جون 2012 کی ویڈیو کو الیکشن کے وعدوں کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ اب ایک ایچ اے خان صاحب ہی پہ کیا موقوف؛ انتخابات کی گرمی میں "جیہڑا بھنو لال اے"۔:)
 
زرقا مفتی

محفلین
جناب ، اس دھاگے کی غیر جانبداری تو اس کے ابتدائی مراسلے ہی سے ہے جس میں جون 2012 کی ویڈیو کو الیکشن کے وعدوں کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ اب ایک ایچ اے خان صاحب ہی پہ کیا موقوف؛ انتخابات کی گرمی میں "جیہڑا بھنو لال اے"۔:)
اگر آپ غور سے دیکھتے تو معلوم ہوتا کہ یہ جیو ٹی وی کی 19 اپریل 2013 کی خبر ہے۔مگر غیرجانبداری کا جائزہ لینے میں کچھ زیادہ ہی جانبداری برتی گئی
 
ساجد

محفلین
اگر آپ غور سے دیکھتے تو معلوم ہوتا کہ یہ جیو ٹی وی کی 19 اپریل 2013 کی خبر ہے۔مگر غیرجانبداری کا جائزہ لینے میں کچھ زیادہ ہی جانبداری برتی گئی
جی ہاں فیس بک پر میں ایسی ہی بہت ساری ویڈیوز دیکھ چکا ہوں جو کہ ہر پارٹی کے بارے میں مختلف ٹی وی چینلز کے متحرک اقتباسات سے بنائے گئے ہیں۔ آپ نے اس اقتباس کو صرف سیاسی مخالفت کے لئے چُن تو لیا لیکن ٹی وی چینل نے اسے جس پس منظر میں پیش کیا ،کیا یہاں ویسی ہی صورت حال میں اسے آپ نے پیش کیا ہے؟۔ یقینا نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اردو محفل پر سوشل میڈیا سے اٹھائی گئی ویڈیوز اور تصاویر کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے کیونکہ عام طور پر انہیں صرف مخصوص مقاصد کے تحت ہی یہاں پیش کیا جاتا ہے جبکہ ٹی وی چینل پر انہیں کسی اور پس منظر میں پیش کیا گیا ہوتا ہے۔
 
میرے خیال میں آپکے اولین تبصروں نے اسے غیر جانبدار بنایا :) مراسلہ نمبر چھ سے شروع کریں ۔ باقی ہمت علی خان تو اس کام میں خاصے ماہر ہیں ، اب ان کی بات کا برا ماننا کم کر دیا ہے۔:aadab:

برا کیا منانا۔ میرے خیال میں میری باتیں سچ ہوتی ہیں۔ اگرچہ کڑوی لگتی ہیں
 
آبی ٹوکول

محفلین
آج کہ کیپیٹل ٹالک میں جب میزبان حامد میر نے یہ سوال کیا کہ پی ٹی آئی دونون بڑی جماعتوں میں سے کس جماعت کہ ووٹ بینک کو متاثر کرئے گی تو گیلپ کے چئر مین ڈاکٹراعجاز شفیع گیلانی نے اپنے ایک تازہ ترین سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتلایا کہ ہم نے قریبا 10 ہزار لوگون سے رائے لی اور جب اسکا تجزیہ کیا تو یہ بات سامنے آئی کے پی ٹی آئی کی حمایت میں نصف فی صد سے کچھ کم وہ ووٹر ہے جو کہ پہلے پیپلز پارٹی کا ووٹر تھا اور 10 فیصد سے کم ان لوگوں کا ووٹ ہے جنھوں نے سابقہ الیکشن میں پی ایم ایل این یا کیو لیگ کو ووٹ دیا تھا اور 30 فیصد کے قریب وہ لوگ ہیں کہ جو یہ کہتے ہیں ہم نے پہلے ووٹ نہیں دیا تھا چناچہ پی ٹی آئی کو پڑنے والے ووٹ کا سب سے بڑا ڈنٹ پیپلز پارٹی کو ہی ہے اس طرح سے پی ایم ایل این کا وہ پروپیگنڈہ بھی مجروع ٹھرا کہ جس کے مطابق عمران خان کے ووٹ سے پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوگا جبکہ یہ سروے ثابت کرہا ہے کہ پیپلز پارٹی شدید خسارے میں ہے ۔۔
 
مگر عمران اور اسکے حواری ن پرتنقید کرنے کے لیے بےقابو ہوئے جاتےہیں۔
کبھی کہتے ہیں نواز مناظرہ کرلے کبھی کچھ۔ ان کی الیکشن مہم صرف ن مخالفت پرچل رہی ہے
 
آبی ٹوکول

محفلین
ارے انکل آپ اتنی چھوٹی سی بات بھی نہیں سمجھتے وجہ صاف ظاہر پیپلز پارٹی کا ووٹ تو توڑ لیا ہے اب بچتی ہے نون لیگ اور اصل مقابلہ بھی اسی سے ہے تو اس کا ووٹ بھی توڑنا ہے ناں سمجھا کرو جی :p
 
ارے انکل آپ اتنی چھوٹی سی بات بھی نہیں سمجھتے وجہ صاف ظاہر پیپلز پارٹی کا ووٹ تو توڑ لیا ہے اب بچتی ہے نون لیگ اور اصل مقابلہ بھی اسی سے ہے تو اس کا ووٹ بھی توڑنا ہے ناں سمجھا کرو جی :p

اگر اپ نے کیپیٹل ٹاک دیکھا ہے تو اپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ مقابلہ ن اور پی پی میں ہے
عمران کسی کھاتے میں نہیں اتا
 
Top