سیاسی وعدے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز

زرقا مفتی

محفلین
جی ہاں فیس بک پر میں ایسی ہی بہت ساری ویڈیوز دیکھ چکا ہوں جو کہ ہر پارٹی کے بارے میں مختلف ٹی وی چینلز کے متحرک اقتباسات سے بنائے گئے ہیں۔ آپ نے اس اقتباس کو صرف سیاسی مخالفت کے لئے چُن تو لیا لیکن ٹی وی چینل نے اسے جس پس منظر میں پیش کیا ،کیا یہاں ویسی ہی صورت حال میں اسے آپ نے پیش کیا ہے؟۔ یقینا نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اردو محفل پر سوشل میڈیا سے اٹھائی گئی ویڈیوز اور تصاویر کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے کیونکہ عام طور پر انہیں صرف مخصوص مقاصد کے تحت ہی یہاں پیش کیا جاتا ہے جبکہ ٹی وی چینل پر انہیں کسی اور پس منظر میں پیش کیا گیا ہوتا ہے۔
ساجد صاحب شاید آپ بجلی کے بحران کے متاثران میں شامل نہیں۔ مگر ہم تو ہیں ہمارے لئے اس حوالے سے کئے گئے وعدے انتہائی اہم ہیں ۔ اسی لئے یہاں یہ ویڈیو لگائی۔ ویڈیو میں صرف بجلی بحران کے حوالے سے وعدے ہیں
معذرت کے ساتھ جیو نے اس خبر کو جعلی ڈگری یا بے روزگاری کے تناظر میں تو نہیں لگایا ہوگا
میں نے اپنی سیاسی حمایت چھپا کر نہیں رکھی محفل کے دیگر ارکان اس دھاگے میں اپنی پسند کی خبریں ویڈیوز لگانے میں آزاد ہیں
ویسے تو آپ بھی سوشل میڈیا سے مواد لگاتے ہیں نا جیسے یہ کارٹون اور اس جیسے کئی مراسلے
http://sphotos-e.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-prn1/59688_475417002530175_765835750_n.jpg
 
زرقا مفتی

محفلین
309497_89613150.jpg

http://e.dunya.com.pk/news/2013/April/2013-04-24/LHR/detail_img/309497_89613150.jpg
 
ساجد

محفلین
ساجد صاحب شاید آپ بجلی کے بحران کے متاثران میں شامل نہیں۔ مگر ہم تو ہیں ہمارے لئے اس حوالے سے کئے گئے وعدے انتہائی اہم ہیں ۔ اسی لئے یہاں یہ ویڈیو لگائی۔ ویڈیو میں صرف بجلی بحران کے حوالے سے وعدے ہیں
معذرت کے ساتھ جیو نے اس خبر کو جعلی ڈگری یا بے روزگاری کے تناظر میں تو نہیں لگایا ہوگا
میں نے اپنی سیاسی حمایت چھپا کر نہیں رکھی محفل کے دیگر ارکان اس دھاگے میں اپنی پسند کی خبریں ویڈیوز لگانے میں آزاد ہیں
ویسے تو آپ بھی سوشل میڈیا سے مواد لگاتے ہیں نا جیسے یہ کارٹون اور اس جیسے کئی مراسلے
http://sphotos-e.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-prn1/59688_475417002530175_765835750_n.jpg
جی بالکل ٹھیک کہا ، کچھ کارٹونز جو محفل پر پیش کئے جاتے ہیں فیس بُک سے بھی لئے جاتے ہیں لیکن یہ کسی پراپیگنڈا یا سیاسی مہم کا حصہ نہیں ہوا کرتے ۔ ہلکے پھلکے انداز میں مزاح اور عوامی مسائل کی عکاسی ہوتی ہے ان میں ۔ کارٹونز ، خبروں اور ویڈیوزکے دھاگوں میں بھی کچھ مراسلات حذف ہوتے رہتے ہیں اس کی وجہ بھی وہی ہوتی ہے جو میں قبل ازیں بیان کر چکا ہوں کہ وہ محفل کے قواعد سے ٹکراتے ہیں ۔ آپ دیکھ سکتی ہیں کہ "تصویری الیکشن مہم" کے دھاگے میں پیش کردہ کم و بیش تمام مراسلات فیس بک سے لئے گئے ہیں لیکن ہم نے ان پر اعتراض نہیں کیا۔
 
جو چاہے آپ کا حُسن کرشمہ ساز کرے
 
عسکری

معطل
بلاول بھٹو انتخابات سے قبل شہید ہو جائے تو ہو سکتا ہے ہمدردی کے ووٹ مل جائیں۔
نہیں ان لوگون کا تو خاندان ختم نہیں ہو گا ہمارے ملک کا بیڑا غرق ہو رہا ہے اب یہ سارے بھٹو ایک ساتھ بھی شہید مر جائیں تو بھی ووٹ عمران کا :grin: ہر پانچویں سال تو ان کا کوئی حرام موت مر جاتا ہے :cautious:
 
عسکری

معطل
کس نے لکھی بلاول کی یہ تقریر ؟ بلاول اگر یہ خود لکھ لیتا تو آج 90٪ ووٹ اسے ملتے پر وہ تو پڑھ یا سمجھ بھی نہیں سکتا اس پلندے کو :laugh:
 
ساجد

محفلین
ساجد صاحب کی فرمائش پر
جیکب آباد سندھ میں
577474_10151449819054527_665108676_n.jpg
کچھ ہی دیر قبل میں ٹیلیویژن پر یہ جلسہ دیکھ چکا ہوں۔ کافی رش تھا اور عمران کی تقریر بھی اچھی تھی۔ یہ تسلیم کہ آج عمران نے عوام سے یہ بھی کہا کہ "زرادری ، زرادری ہے بھٹو نہیں وہ تم سے بھٹو کے نام پر ووٹ لیتا ہے اور کرپشن سے پیسہ کما رہا ہے"۔ عمران نے ٹھیک کہا لیکن یہ سمجھ نہیں ائی کہ عوام اپنے تھانیداروں کو خود کیسے چنیں گے؟۔
 
پولیس کے محکمے کو بلدیات سے منسلک کردیں گے
 
Top