سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیرک

محفلین
فواد چودھری بے نامی سم سے عثمان بزدار کو تنگ کیا کرتا تھا۔ بزدار نے اس کی شرارتوں سے بچنے کا یہ جگاڑ کیا کہ نئی سم خرید کر فواد کے بے نامی نمبر پر یہ میسج کیا
"میں نے وہ نمبر بند کر دیا ہے اب تمہارا باپ بھی مجھےتنگ نہیں کر سکتا"۔:D
 
زیرک

محفلین
نیا لطیفہ مارکیٹ کر دیا گیا ہے، نئی نئی ایپس کے شوقین عمران خان شاید ایک دو دن میں فری آٹا فراہم کرنے کے لیے فری آٹا ڈاؤنلوڈ ایپ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
نیا لطیفہ مارکیٹ کر دیا گیا ہے، نئی نئی ایپس کے شوقین عمران خان شاید ایک دو دن میں فری آٹا فراہم کرنے کے لیے فری آٹا ڈاؤنلوڈ ایپ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔
شکر ہے عوام کو ہوش آگیا کہ اس کی اصل ضرورت بجلی، گیس، تیل نہیں بلکہ آٹا، چینی، سبزیاں ہیں۔ اتنی کمزور معیشت کے ساتھ یہ قوم ۶۰ ارب ڈالر کی اشیا امپورٹ کر رہی تھی۔ عیاشی ختم اور بلز کی ادائیگی شروع ہو گئی ہے۔
 
دولتمندوں کے لیے یہ سب سامانِ تعیش منگوایا جاتا ہے، کیا یہ عوام کے لیے آتا ہے؟ ان کو مطعون مت کرو۔ کاروباری طبقہ تو افغان ٹریڈ کی آڑ میں اپنے لیے سامانِ تعیش منگوا کر ٹیکس بھی معاف کروا لیتا ہے، شبر زیدی نے کہا تھا کہ "افغان ٹریڈ پر ٹیکس لگے گا"، اسے فوراً چپ کروا دیا گیا، منافقت کر کے جیتے ہو اور بدنام کرتے ہو عوام کو۔ میں نے تو خود ایک سفید پوش فیملی میں جنم لیا ہے، آج تک ہمارے گھروں میں سوائے سردی کے پٹرولیم جیلی سے زیادہ کوئی شے نہیں خریدی جاتی۔ غریب پچھلے 10 سال سے ہینڈ ٹو ماؤتھ ہوا ہوا ہے۔ یہ ٪5 مراعات یافتہ طبقے کے لیے استعمال کی جانے والی اشیا ہے، ان پر معمولی ٹیکس لگا ہے، آٹا غریب کھاتا ہے اس کی قیمت میں 2 سال میں ٪65 اضافہ ہوا ہے۔ تم شاید ہائر کلاس کے ہو بتا سکتے ہو کہ کریم لوشن شیمپو کی قیمتوں میں کس تناسب سے اضافہ ہوا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
غریب پچھلے 10 سال سے ہینڈ ٹو ماؤتھ ہوا ہوا ہے۔ یہ ٪5 مراعات یافتہ طبقے کے لیے استعمال کی جانے والی اشیا ہے، ان پر معمولی ٹیکس لگا ہے، آٹا غریب کھاتا ہے اس کی قیمت میں 2 سال میں ٪65 اضافہ ہوا ہے۔ تم شاید ہائر کلاس کے ہو بتا سکتے ہو کہ کریم لوشن شیمپو کی قیمتوں میں کس تناسب سے اضافہ ہوا ہے۔
بھائی ظاہر سی بات ہے جب ملک میں صرف ۱ فیصد طبقہ براہ راست ٹیکس دیتا ہے تو ملک کے اخراجات پورے کرنے کیلئے ٹیکس سب پر برابر تقسیم کرکے مہنگائی کی صورت میں لیا جائے گا۔ ایسا نہیں ہے کہ اس چند فیصد مراعات والے طبقہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش نہیں کی گئی۔ حکومت کے ہر اچھے ریفارمز کی مزاحمت خود عوام کرتی ہے اور جب بعد میں حالات خراب ہوتے ہیں تو اسی حکومت کو گالیاں دیتی ہے
 
جاسمن

لائبریرین
ازراہِ کرم اسے لطیفوں کی لڑی ہی رہنے دیں۔ پہلے تو یہاں سنجیدہ سیاسی بحث و مباحثہ شروع ہوا کہ جس کے لیے سیاست کے زمرہ میں جانے کی درخواست کی تھی لیکن اب تو صورتحال بہت خراب ہے۔
اردو محفل کا مزاج بہت شائستہ ہے۔ میری درخواست ہے کہ یہ شائستگی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سنجیدہ گفتگو کے لیے عباس اعوان کی لڑی سیاسی منظر نامہ
میں جانا مناسب ہو گا۔
 
فاخر رضا

اگنور کا آپشن محفل کا سب سے اچھا آپشن ہے
 
زیرک

محفلین
بھائی ظاہر سی بات ہے جب ملک میں صرف ۱ فیصد طبقہ براہ راست ٹیکس دیتا ہے تو ملک کے اخراجات پورے کرنے کیلئے ٹیکس سب پر برابر تقسیم کرکے مہنگائی کی صورت میں لیا جائے گا۔ ایسا نہیں ہے کہ اس چند فیصد مراعات والے طبقہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش نہیں کی گئی۔ حکومت کے ہر اچھے ریفارمز کی مزاحمت خود عوام کرتی ہے اور جب بعد میں حالات خراب ہوتے ہیں تو اسی حکومت کو گالیاں دیتی ہے
مسئلہ یہ ہے کہ عوام کو یوٹیلیٹی بلز سے اشیاء ضروریہ تک میں ٹارگٹ کیا جاتا ہے، کیونکہ نہ ان کی کوئی یونین ہے جو آواز اٹھائے اس لیے ہر کوئی اسے ہی ذبح کرتا ہے۔ عوام کو موردِ الزام مت ٹھہراؤ، عوام نے کب مراعات یافتہ طبقے پر ٹیکس بڑھانے کے خلاف آواز اٹھائی؟ وہ تو اپنے خلاف مہنگائی پر آواز نہیں اٹھا سکتی۔ اس لیے ایسے بودے دلائل مت دیا کرو۔ نیچے مدیر صاحبہ فرما رہی ہیں اب یہاں سنجیدہ باتیں بند کر دو، اسے پڑھ کر جواب نہ دینا ورنہ مجھے چاند ماری کے لیے واپس آنا پڑے گا۔
 
زیرک

محفلین
ازراہِ کرم اسے لطیفوں کی لڑی ہی رہنے دیں۔ پہلے تو یہاں سنجیدہ سیاسی بحث و مباحثہ شروع ہوا کہ جس کے لیے سیاست کے زمرہ میں جانے کی درخواست کی تھی لیکن اب تو صورتحال بہت خراب ہے۔
اردو محفل کا مزاج بہت شائستہ ہے۔ میری درخواست ہے کہ یہ شائستگی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سنجیدہ گفتگو کے لیے عباس اعوان کی لڑی سیاسی منظر نامہ
میں جانا مناسب ہو گا۔
ہونا تو یہ چاہیے کہ فورم میں سیاسی گفتگو کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے، میں عرصے سے حکومتی حامیوں کے جھوٹ دیکھ دیکھ کر تنگ آ کر یہاں جوان عرض کرنے حاضر ہوا تھا جس میں کوئی معذرت نہیں کروں گا، غربت، مہنگائی اور عوامی مسائل پر صارف کی ہٹ دھرمی کا عوامی زبان میں جواب دیا ہے، برا لگا ہے تو میری ساری پوسٹس اس لنک آج کی دلچسپ سیاسی خبر میں موو کر دیں اور اسے لاک کر دیں، بلکہ انتظامیہ ہمت کرے اور سیاسی معاملات پر پابندی لگا کر سب کچھ حذف کر دے۔ نہیں کر سکتی تو میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہی کر سکتا ہوں کہ یہاں سے چلا جاؤں اور میں وہی کرنے جا رہا ہوں۔
حکومتی بندہ اتنے دن سالوں سے یہ کام کرتا رہا لیکن کسی نے نہیں روکا، میں نے جواب عرض کیا تو انتظامیہ کو شائستگی یاد آ گئی، بہت خوب۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
حکومتی بندہ اتنے دن سالوں سے یہ کام کرتا رہا لیکن کسی نے نہیں روکا، میں نے جواب عرض کیا تو انتظامیہ کو شائستگی یاد آ گئی، بہت خوب۔
بھائی یہ سیاسی لطائف کی لڑی ہے۔ آپ کے زیادہ تر تجزیے سیاسی منظرنامہ لڑی میں پوسٹ ہو سکتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
EOlFkr2WoAMMeYH.jpg
 
زیرک

محفلین
بھائی یہ سیاسی لطائف کی لڑی ہے۔ آپ کے زیادہ تر تجزیے سیاسی منظرنامہ لڑی میں پوسٹ ہو سکتے ہیں۔
سیاسی فنکار اب اصل فنکاروں کے پیچھے چھوڑ گئے ہیں، بہرحال میں نے انتظامیہ کو کہہ دیا ہے کہ میری پوسٹس میرے تھریڈ میں موو کر دیں، بلکہ یہاں تک مشورہ بھی دیا ہے کہ فورم پر سیاسی باتوں پر پابندی لگا دیں، اب تم بھی کوئی اور تھاں ڈھونڈو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top