سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
تبدیلی بڑے زور سے آ رہی ہے، قارئین اور اب پیشِ خدمت ہے چرس کا تیل
"دنیا میں چرس اور افیون سے تیل نکالا جاتا ہے ،پاکستان بھی اس کو برآمد کرکے زرمبادلہ کماسکتا ہے" فردوس شمیم نقوی
لگتا ہے اب حکومت کے پاس بیچنے کو چرس اور چرس کے بائی پراڈکٹس ہی رہ گئے ہیں۔دنیا کے سارے چرسی ریڈ الرٹ ہو گئے ہیں، میرا پڑوسی جمیکن کہہ رہا تھا "شکر ہے اب اصل چرس اور اس کا ایکسٹریکٹ بھی ملا کرے گا"، مار اوئے ڈپٹی۔
چینی سی پیک کا تحفہ پسند آیا؟ جن کو مہنگائی لگ رہی ہے وہ میٹرو ٹرین پر جھولے لیں۔
EP8v-ANx-WAAMr-MN.jpg
 

زیرک

محفلین
چینی سی پیک کا تحفہ پسند آیا؟ جن کو مہنگائی لگ رہی ہے وہ میٹرو ٹرین پر جھولے لیں۔
چینی قرضوں پر میں شریفوں کی ٹویٹر پر کافی کلاس لے چکا ہوں، فورم پر البتہ میں دیر سے سیاسی طور پر ایکٹو ہوا ہوں۔
تم اور تمہارا لیڈر دوسروں کو طعنے دینے کی بجائے، ربر لے کر پرانے بیانات مٹاؤ، وڈیو چھپاؤ کیونکہ وہ جو کہا کرتا تھا 200 ارب ڈالر میں سے 100 سے قرض اتاروں گا اور 100 سے نیا پاکستان بناؤں گا، اب ان دعووں کو کیسے پورا کرو گے؟ اناڑی کا کھیلنا کھیل کا ستیاناس، اب پرانے کو گرنے سے بچانے کے لیے لعنتی غریب کا پیٹ کاٹ رہا ہے۔
 

زیرک

محفلین
مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ ڈیپ سٹیٹ والے بھی اپنے پاؤ بھر گوشت کا ہی خیال رکھتے ہیں، ملک کو نئے نئے اناڑیوں کے حوالے کر کے اس کی بوٹی بوٹی الھ کرنے کے لیے چھوڑ دیا ہوا ہے،جب ان کو ان کی تنخواہیں اور اخراجات مل جاتے ہیں تو یہ پھر لمبی تان کے سو جاتے ہیں، قانون لعنتی تو ویسے بھی موم کی ناک ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ ڈیپ سٹیٹ والے بھی اپنے پاؤ گوشت کا ہی خیال رکھتے ہیں، ملک کو نے نئے اناڑیوں کے حوالے کر کے اس کی بوٹی بوٹی الھ کرنے کے لیے چھوڑ دیا ہوا ہے،جب ان کو ان کی تنخواہیں اور اخراجات مل جاتے ہیں تو یہ پھر لمبی تان کے سو جاتے ہیں، قانون لعنتی تو ویسے بھی موم کی ناک ہے۔
یہی تو المیہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو بس اپنی مراعات سے غرض ہے۔ ملک کی فکر ہوتی تو یہ حال نہ ہوتا۔
 

زیرک

محفلین
خبر تھی کہ قومی اسمبلی میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گی، قرارداد چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے پیش کی۔ ویسے کشمیر کمیٹی کے موجودہ چیئرمین فخر امام کشمیر کے معاملے پر خاموشی رہنے کا فضل الرحمان کا ریکارڈ نہیں توڑ گئے؟ اینا ٹھنڈا بندہ؟ ان کا نام تو فریزر امام ہونا چاہیے۔
 

زیرک

محفلین
قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جسے بعد میں ایک کالے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیا گیا ہےتا کہ اگلے سال اسے نکال کر جھاڑ پھونک کر پھر سے تازہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔یاد رکھیں کہ کشمیر جھاڑ پھونک سے آزاد نہیں ہو گا، نہ ہی اب ہماری سپاہ لڑنے جوگی رہ گئی ہے اور نہ ہی ہندو ہماری بددعاؤں سے مرے گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جسے بعد میں ایک کالے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیا گیا ہےتا کہ اگلے سال اسے نکال کر جھاڑ پھونک کر پھر سے تازہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔یاد رکھیں کہ کشمیر جھاڑ پھونک سے آزاد نہیں ہو گا، نہ ہی اب ہماری سپاہ لڑنے جوگی رہ گئی ہے اور نہ ہی ہندو ہماری بددعاؤں سے مرے گا۔
کشمیر صرف بہانہ ہے، عسکری بجٹ اصل نشانہ ہے۔
 

زیرک

محفلین
کشمیر صرف بہانہ ہے، عسکری بجٹ اصل نشانہ ہے۔
جس دن دشمن سے لڑنا اس دن لڑنے کا یا بجٹ کا دعویٰ کرنا، 70 سالہ کارکردگی یہ ہے کہ ان کے پاس 5 دن سے زیادہ کا تیل نہیں جس سے گاڑیاں چل سکیں، ایک ہفتے کی ضرورت کا ایمونیشن نہیں کہ دشمن کا مقابلہ کر سکیں، خزانہ خالی ہے، یہ لڑیں گے یا لڑائی سے بچنے کی کوشش کریں گے؟ یہی تو کرتے آ رہے ہیں کہ کشمیر کے معاملے میں فریزر میں بیٹھے ہوئے ہیں کہ کہیں لڑنا ہی نہ پڑ جائے اور تیرے جیسا باتیں کرتا ہے عسکری بجٹ بہانے کی؟ قوم کے بچے مروانے والے 60 سالہ بوڑھے کروڑ کمانڈر ابھی تک صرف اپنی قوم کو لمبا کرنے کا میڈل سینے پر لگائے ہوئے ہیں،جس دن انہوں نے دشمن کا پچھاڑا میں پہلا شخص ہوں گا جو ان کی تعریف کروں گا۔
 

زیرک

محفلین
عوام کو بیروزگاری اور مہنگائی سے پیدا شدہ گھبراہٹ پر قابو کرنے کے لیے چرس والی سپرے دینے کا سوچا جا رہا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
تین چیزوں پر کبھی بھی بھروسہ نہیں کرنا چاہئے
‏1۔ پاکستانی عدلیہ
‏2۔ زرداری کی مکاری
‏اور
‏ 3۔ نواز شریف کی بیماری
 

زیرک

محفلین
سردار کا گدھا بگڑ گیا، اس نے غصے میں آ کر گدھے کو گولی مار دی اور کہا
"ذات دا کھوتا تے ضد سرداراں والی"

اس میں آج کے دور کا کھوتا تلاش کر؟
چل میں 10 دینا ہیگے دودیں کھوتے، لیان والا وی تے جنوں لیائے اوہ وی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top