سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیرک

محفلین
ذہنی طور پر پٹواریوں سے بھی پسماندہ ہو، کہ ہم ہی صحیح ہیں۔ صحیح تھے تو پہلے لوٹنے نہ دیتے اور لوٹ کر لوٹ کے مال سے دو ٹکے غریب کو دینے کا ڈرامہ نہ کرتے، اپنی بات پر قائم رہتے ناں۔پتا کرو پاکستان 3 کا مسافر کہاں کہاں اور کیا کیا کرتا رہا ہے؟۔پتا لگاؤ گے تو پھر تمہیں نیند نہیں آئے گی۔
 
جاسم محمد

لاہور سے کونسی پارٹی الیکشن جیتی ہے؟ سارا وقت حکومت پر گولا باری کا کوئی فائدہ نہیں۔ جو مافیا ہے اس کے خلاف بولیں۔

لاہور: ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن سے چینی کی قیمتوں میں کمی
214106_9644233_updates.jpg

—فوٹو فائل
لاہور: پنجاب میں چینی ڈیلرز کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی۔

گزشتہ روز لاہور میں پولیس نے چینی کے بڑے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین تاجروں کو حراست میں لے لیا جس میں سے ایک ڈیلر کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ڈیلرز کے خلاف کارروائی کے بعد مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر چینی کی زائد قیمت فروخت پر ڈیلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اسپیشل ٹاسک فورس کی سربراہی میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی 50 کلوبوری کی قیمت 4 ہزار سے کم ہو کر 3600 روپے ہوگئی ہے جب کہ پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت کم نہ ہو سکی اور پرچون دکاندار 80 روپے فی کلو چینی فروخت کر رہے ہیں۔

چینی ڈیلرز نے کارروائی کے خلاف لاہور کی اکبری منڈی میں احتجاج کرتے ہوئے کاروبار بند رکھا ہے۔

تاجروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے بعض ڈیلرز کو گزشتہ رات گھروں سے اٹھالیا گیا لہذا انہیں رہا کیا جائے۔
 
زیرک

محفلین
لاہور سے کونسی پارٹی الیکشن جیتی ہے؟ سارا وقت حکومت پر گولا باری کا کوئی فائدہ نہیں۔ جو مافیا ہے اس کے خلاف بولیں۔
میرا کالم پڑھ لینا، ابھی ایڈیٹنگ میں پڑا ہو گا، وہاں میں نے کچھ مشورے اور کچھ باتیں کی ہیں۔
 
زیرک

محفلین
چینیوں اور ہم میں صرف اتنا فرق ہے کہ
چینی اپنی مرضی سے کتے اور گدھے کھاتے ہیں،
ہمیں بے خبری میں کھلا دیئے جاتے ہیں۔
 
زیرک

محفلین
تبدیلی سرکار کی جانب سے اٹارنی جنرل انور منصور خان کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان سے اظہار لا تعلقی اور استعفیٰ ڈرامے کے بعد کوئی بعید نہیں کہ کل کلاں کو عمران خان اپنی گردن پھنستی دیکھ کر پی ٹی آئی کی حکومت کے اقدامات سے ہی لا تعلقی کا اعلان کر دے۔
 
جاسم محمد

محفلین
لیجنڈ آف لیہ کے مطابق ہر حکومت کو بدنام کرنا میڈیا کا حق ہے۔ لیکن اگر وہی حکومت اچھے کام کرے تو اسے میڈیا میں لفافہ ملے بغیر رپورٹ کرنا ضروری نہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top