ماوراء
محفلین
سیدہ شگفتہ ۔۔۔جی ہاں سیدہ شگفتہ۔۔۔آپ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آپ محفل پر آج سے دو سال اور تقریباً تین مہینے پہلے رجسٹر ہوئیں۔ شروع شروع میں تو صرف قائداعظم کے فرمان یعنی “کام ، کام اور صرف کام“ پر عمل کرتی تھیں۔ اور آپ کو صرف اور صرف محفل کی لائبریری کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔ اور یقیناً آج بھی آپ کو لائبریری کا باس ہی مانا جاتا ہے۔ لیکن دو سال پہلے اور آج کی شگفتہ میں کچھ فرق اس طرح سے ہے کہ آپ اب لائبریری سے باہر نکل کر محفل کے کچھ اور دھاگوں پر چہل قدمی کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
آپ باس ہونے کے باوجود ایک نرم دل رکھتی ہیں۔ اور آپ اکثر مختلف دھاگوں پر کچھ گمشدہ اراکین کے لیے پریشان ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔ نرم دل ہونے کے ساتھ ساتھ آپ نے نرم لہجہ بھی پایا ہے۔ ہمارے کسی نمائندے نے آپ کو آج تک کسی سے لڑائی کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ اگر آپ کو غصہ آئے بھی تو اس کا اظہار کم ہی کرتی ہیں۔
آپ (شگفتہ) کے بارے میں اگر لکھنے بیٹھوں تو کئی صفحے بھر دوں۔ لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے اتنا ہی۔ باقی شاید آپ کے دس ہزاری ہونے پر۔
تو یہ ساری تمہید اسی لیے باندھی گئی کہ سارہ کا دل کر رہا تھا کہ شگفتہ کو مبارک دی جائے۔ بلکہ دو، دو مبارکیں دی جائیں۔
١۔ محفل پر دو سال (اور تین ماہ) مکمل ہونے پر۔
٢۔ پانچ ہزار پوسٹس ہونے پر۔
تو شگفتہ پہلی مبارک میری طرف سے قبول کیجئے۔ امید ہے کہ آپ اسی طرح محفل کو اپنا وقت دیتی رہیں گی۔