سولھویں سالگرہ سید عاطف علی بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم عاطف بھائی!
لاگ ان ہوتے ہی اس لڑی پر نظر پڑی تو بہت اچھا لگا۔ آپ اردو محفل پر میرے پسندیدہ محفلین میں سے ہیں اس لیے میں بھی چند سوالات کرنا چاہوں گی۔
پہلا سوال یہ کہ پہلے جب آپ اپنا یا اپنے والد صاحب کا کلام پوسٹ کرتے تھے تو مجھے ٹیگ کرتے تھے۔ اب پوسٹ نہیں کر رہے یا مجھے بھول گئے ہیں؟

دوسرا سوال: میں نے کہیں پڑھا تھا کہ آپ نے اپنا بچپن یا لڑکپن اندرون سندھ اور کراچی میں گزارا ہے۔ تو کہاں کہاں رہے اور وہاں کی خاص باتیں کیا تھیں؟ اس کے علاوہ پاکستان اور بیرون ملک کہاں کہاں رہے؟ کیا خاص دیکھا؟ لوگوں میں اور طرز بودوباش میں کیا یکسانیت پائی اور کیا فرق دیکھا؟
تیسرا سوال:خطاطی اور مصوری کا شوق کیسے ہوا؟ باقاعدہ سیکھا یا خود اپنے استاد ہیں؟
باقی ان شاءاللہ آئندہ
 

سیما علی

لائبریرین
صاحبِ کمال شخصیت کے مالک ہمارے بھیا ہیں ان کی شاعری بھی سمندر میں چھپے موتی تلاش کرتی ہے ۔۔۔شاعرانہ حسیت ہمارے بھیا کا وصف ہے جو ہم جیسے معمولی سوجھ بوجھ رکھنے والے کو بھی نظر آجاتی ۔۔۔ان کے خاندانی پس منظر اور ان کے والد گرامی کے شعری ذوق کے گہرا اثر ہے ۔۔۔ورثہ میں انھیں شعر گوئی اور شعر فہمی ملی ہے ۔۔۔۔انکی شخصیت میں ظرافت کا پہلو پڑھنے والے کو انکا گرویدہ بنا لیتا ہے ۔۔۔تصویریں ایسی جو بولتی ہیں آپ اُن میں گم ہوجاتے ہیں ماشاء اللّہ سب سے زیادہ ہم بھیا کے اخلاق سے متاثر ہیں ۔۔یہ لوگوں کو بھی بے پناہ عزت دیتے ہیں۔۔۔جس میں اُنکی اعلیٰ تربیت نظر آتی ہے
بھیا سے درخواست ہے کہ اپنی علمی اور ادبی زندگی کو اپنی دفتری مصروفیات کے ساتھ ساتھ کیسے اتنی خوش اسلوبی سے نبھاتے ہیں اس پہلو سے ہم لوگوں کو روشناس کرائیں ۔۔۔۔۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ آپکو اور آپ کے چاہنے والوں اپنی امان میں رکھے ۔۔۔آمین
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
اردو سے ہٹ کے آپ کی دلچسپی کن موضوعات وغیرہ میں ہے؟
زیک بھائی ۔ یہ تو بہت مشکل سوال ہے ۔ خصوصاََ میری لیے کہ یہ شخصیت کے بخیے ادھیڑنے کے لیے کافی ہے ۔
خیر میری دلچسپی کے کچھ موضوعات میں سائنسی حقائق (اس میں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی ثانوی ہیں ) خصوصا پیلیواینتھروپولوجی کی ڈاکیومینٹریز اور انسانی فکر کا ارتقاء زبانوں کے ربط مذاہب وغیرہ ہیں بس ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
السلام علیکم عاطف بھائی!
لاگ ان ہوتے ہی اس لڑی پر نظر پڑی تو بہت اچھا لگا۔ آپ اردو محفل پر میرے پسندیدہ محفلین میں سے ہیں اس لیے میں بھی چند سوالات کرنا چاہوں گی۔
پہلا سوال یہ کہ پہلے جب آپ اپنا یا اپنے والد صاحب کا کلام پوسٹ کرتے تھے تو مجھے ٹیگ کرتے تھے۔ اب پوسٹ نہیں کر رہے یا مجھے بھول گئے ہیں؟

دوسرا سوال: میں نے کہیں پڑھا تھا کہ آپ نے اپنا بچپن یا لڑکپن اندرون سندھ اور کراچی میں گزارا ہے۔ تو کہاں کہاں رہے اور وہاں کی خاص باتیں کیا تھیں؟ اس کے علاوہ پاکستان اور بیرون ملک کہاں کہاں رہے؟ کیا خاص دیکھا؟ لوگوں میں اور طرز بودوباش میں کیا یکسانیت پائی اور کیا فرق دیکھا؟
تیسرا سوال:خطاطی اور مصوری کا شوق کیسے ہوا؟ باقاعدہ سیکھا یا خود اپنے استاد ہیں؟
باقی ان شاءاللہ آئندہ

وعلیکم السلام فرحت کیانی ! ہماری پیاری بہن! اللہ تعالی شاد آباد رکھے ۔بھئی آپ کو بھی یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی کیونکہ آپ نے بھی تو یہاں آنا بہت کم کر دیا لیکن ہم آپ کو بھولے نہیں ہر گز۔ میں ابا کے کلام میں آپ کو ٹیگ کیا کرتا تھا ۔ لیکن کلام زیادہ نہیں تو اب تقریبا ََ سب ہی کلام ضیائے خورشید کے ٹیگ کے تحت پوسٹ ہو چکا ۔اب تو کبھی کبھی اپنا ہی کہا ہوا پوسٹ کر دیتا ہوں بس ۔
بچپن اور لڑکپن تو وسطی اندرون سندھ شہدادپور میں گزرا جو ایک چھوٹا سا شہر ہے ۔پھر انجینیئرنگ کی تعلیم اور نوکری کراچی میں ہوئی اسی دوران شادی ہوئی اور دو چاند سی بیٹیاں اللہ تعالی نے دیں ۔ اب تیرہ چودہ برس یہاں ریاض میں ہو گئے ۔ اب سوچتا ہوں واپس پاکستان آنے کو تیاری کرنی ہے ۔
اور احوال کیا سناؤں کہ دل خون کے آنسو روتا ہے ۔نصف صدی کی عمر ہوچلی اور آج بھی ملک انہیں مسائل میں گرفتار ہے جو ہم اپنے بچپن میں دیکھتے تھے کرپشن لوڈ شیڈنگ تعلیمی معیار کی ابتری بد امنی اور نہ جانے کیا کیا اس فہرست کو بنائے !!!
خطاطی اور ڈیجیٹل آرٹ تو بس کچھ شوق ہیں، اس میں ہماری آنکھیں استاد ہیں اور ہاتھ شاگرد ۔ ہماری کھینچی ہوئی آڑی ترچھی لکیریں بکھرے ہوئے رنگ اس پر گواہ بلکہ ثبوت ہیں ۔
 

سید رافع

محفلین
بیرون ملک رہنے کے متعلق بتائیں کہ دل لگ گیا؟ اگر نہیں لگا تو دل بہلانے کے لیے کیا کیا کرتے ہیں؟ اگر لگ گیا ہے تو عرض کریں کہ کس کس طریقے سے بیرون ملک رہنے میں آسانی ہوتی ہے؟ آپکے ہفتہ وار یا ماہانہ معمولات کیا کیا ہیں؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
رافع بھائی پھر ایک مشکل سوال ۔خیر ! دل جہاں ہو وہاں آسانی بھلا ہو سکتی ہے ؟
ہیں ہزاروں اس کے پہلو رنگ ہر پہلو کا اور
سینے میں ہیرا کوئی ترشا ہوا رکھتا ہوں میں
سوچتا ہوں کس پہلو کے لحاظ سے جواب دوں ۔
جہاں تک دل لگانے کی بات ہے تو یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کی حکومت دل پر کتنی ہے اور دل کی آپ پر کتنی ۔ معمولات نوکری کے کیا ہونے ہیں ۔ صبح کو شام اور شام کو صبح کرنا توہمیں آتا نہیں ہے، البتہ یہ صبحیں اور شامیں ہمیں کسی جانب دھکیل دیتی ہیں ۔
پہلے ذرا آسانی تھی کہ ویک اینڈ پر مکہ مدینہ آرام سے چلے جاتے تھے ۔ اب ذرا ایس او پیز کی پابندی سخت ہے ۔ عید کی چھٹیاں ہیں سو ان شاء اللہ مدینے کے سفر اور کچھ لونگ ڈرائیو کی ہمت کروں ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
"مخالفین کو حامیوں میں کیسے بدلا جائے؟ "ممکن ہے یا نہیں؟
ہرگز ہرگز سیاست کے حوالے سے نہیں ہے۔ مثال آپ کوئی بھی اپنی مرضی سے لے لیجئیے

:-(:-(:-(
 

سید عاطف علی

لائبریرین
دلچسپ۔ کیا یہ نئی دلچسپی ہے کہ محفل پر اس موضوع کے مباحث میں آپ سکیپٹک لگتے رہے؟
بھائی سچ پوچھیں تو میری اصل اور انتہائی گہری دلچسپی شروع ہی سے حیاتیات رہی ۔ پاکستان کے بہتے نظام کے تحت میتھ میٹکس منتخب کرنے کے سبب الیکٹرانکس پڑھنی پڑی ۔میتھ میٹکس میں بھی اچھی دلچسپی رہی اس لیے اسے بھی ایک حد تک اینجوائے کیا لیکن کام کی مجبوریوں کے تحت میں زندگی کے دوران جوانی کی دو دہائیاں ان کا گویا بوجھ اٹھا تا رہا ہوں ۔
بیالوجی میں پیلینٹالوجی میں بھی دلچسپی تھی لیکن بعد میں زیادہ ہو گئی ۔اب یو ٹیوب کے کچھ چینلز فری میں پیلیئنٹالوجی اور پیلیو اینتھروپولوجی پر بے مثال بیش بہا اور انتہائی منظم اور متاثر کن انداز میں معلومات فراہم کرتے ہیں ۔ وہ میرے انتہائی پسندیدہ ہیں ۔
جہاں تک سکیپٹک ہونے کا تعلق ہے تو یہ کوئی عیب نہیں بلکہ یہ عنصر ایک طرح سے انسان کی روح کا لازمی جزو ہے جو اس کے تجسس کو زندہ رکھتا ہے ۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
سوال تو نہیں ... لیکن میں شروع شروع میں سمجھتا تھا کہ عاطف بھائی ہندوستان سے ہیں ... وہ تو کسی مراسلے میں سندھی بولتے دیکھا تو پتہ چلا کہ اپنے ہم وطن ہیں :)
نہ جانے کیوں ایسا ہے ؟ مجھے یہاں ریاض میں بھی شروع شروع میں لوگ میں ہندوستانی ہی سمجھتے تھے تا وقتیکہ انہیں کسی طرح پتہ نہ چل جاتا ۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہ جانے کیوں ایسا ہے ؟ مجھے یہاں ریاض میں بھی شروع شروع میں لوگ میں ہندوستانی ہی سمجھتے تھے تا وقتیکہ انہیں کسی طرح پتہ نہ چل جاتا ۔ :)
کچھ ایسا ہی ہمیں بھی لگا تھا ویزے والی بات سے۔۔ معلوم نہیں ہمیں غلط سمجھ آئی تھی ویزا والی بات یا کیا ہوا۔
 
Top