اے کاش کہ وہ دن ہم نے بھی۔ دیکھے ہوتے تو ہم بھی اپنے بھیا کو مروارید مونگے کی مالائیں اور پشمینے کا صافہ پیش کرتے پر ہم نے روزِ اول سے اپنے بھیا کو محبت اور بے تحاشہ عزت دیتے دیکھا اور سب سے زیادہ بے لوث پایا کبھی کہیں اٹک گئیے تو پوچھا بھیا یہاں کیا کرنا یہ تو ہمیں سمجھ ہی نہیں آرہا تو مدد کو آگئے اور بڑے ادب و احترام سے سمجھایا آپا اس کو ایسے کرنا ہے یو ں لکھنا اور پھر تو ہم نے تھوڑی سی کوشش کی ان کی محبت کا جواب انہی کی زبان میں دینے کی ۔اور پوری طرح حق ادا نہ کرسکے اپنے بھیا کی گراں قدر خدمات پر جو اُنکی اردو محفل کے لئے ہیں ۔بس ہر دم دعائیں ہیں اپنے عاطف بھیا کے لئے شاد و آباد رہیں اور اس محفل کی آن بان اور شان بڑھاتے رہیں ، آمین
آپ سب کے لئے بہت ساری دعائیں ۔اُردو محفل آپ سب کے دم سے آباد ہے ۔اس محفل کی رونق کو برقرار رکھیں ۔۔