مبارکباد @سید عاطف علی بھیا کو منصب بیس ہزاری بہت بہت مبارک !🏆🏆🏆🏆🏆

سیما علی

لائبریرین
mZBDCth.jpg
hGtTbmm.png

سید عاطف علی بھیا کو منصب بیس ہزاری بہت بہت مبارک !بھیا اپنے حسنِ اخلاق سے سب کو اپنا گرویدہ بنالینے میں ماہر ہیں اور کے ساتھہ ساتھہ اپنی قدرتی مسکراہٹ سے بھی سب کا دل جیت لیتے ہیں ۔۔ہماری دلی مبارکباد قبول کیجیے !ڈھیروں دعائیں ۔سلامت رہیے آمین
fvrt6Nh.jpg
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
@سید عاطف علی بھیا کو منصب بیس ہزاری بہت بہت مبارک !بھیا اپنے حسنِ اخلاق سے سب کو اپنا گرویدہ بنالینے میں ماہر ہیں اور کے ساتھہ ساتھہ اپنی قدرتی مسکراہٹ سے بھی سب کا دل جیت لیتے ہیں ۔۔ہماری دلی مبارکباد قبول کیجیے !ڈھیروں دعائیں ۔سلامت رہیے آمین
بہت بہت شکریہ سیما علی آپا ۔ آپ کا حسن ظن کمال کاہے ۔ہمیشہ آباد و سلامت رہیے ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے سے کب آگے نکل گئے یہ؟ چلو اگلے پڑاؤ پر جا لوں گا۔۔۔

بہت شکریہ عاطف بھائی آگے نکلنے کا۔۔۔۔ مجھے یوں بھی کوئی مقابل نہیں مل رہا تھا۔۔۔ ہوہوہوہوہوہو
 
فلک شیر

محفلین
وہ بھی کیا دن تھے، جب کوئی ایک ہزاری بھی ہوتا تھا تو خلعت پاتا تھا، مروارید مونگے کی مالاؤں اور پشمینے کا صافہ بھی ساتھ ہی عطا ہوتا تھا۔ یار جنگ، سوار جنگ یا فخر الزماں بدرالزماں کے قافیے کا خطاب اور گھوڑے پٹھے کے اخراجات پورے کرنے کو جاگیر بھی پاتا۔ اب کیا ہے کہ بیس ہزاری بھی ہوتے ہیں، اوپر سے بی بی کے گھرانے کے فرزند بھی ہونے کا شرف الگ، مگر ایک علم تک نہ سلوا کے دیا، عود عنبر کی شیشی تک نہ دلوائی ، نہ نقارے بجوائے گئے، نہ ڈھول پیٹا گیا،حلیم تک نہ بٹوائی ۔۔۔۔۔ آہ آہ ۔۔۔۔ سید عاطف علی بھائی، اب اس سب کے بعد ایک سوکھی لیکن محبت بھری مبارکباد اس عاجز کی بھی قبول فرمائیں ۔۔۔۔ بندہ مجرا بجا لاتا ہے!!!!
 
سیما علی

لائبریرین
وہ بھی کیا دن تھے، جب کوئی ایک ہزاری بھی ہوتا تھا تو خلعت پاتا تھا، مروارید مونگے کی مالاؤں اور پشمینے کا صافہ بھی ساتھ ہی عطا ہوتا تھا۔ یار جنگ، سوار جنگ یا فخر الزماں بدرالزماں کے قافیے کا خطاب اور گھوڑے پٹھے کے اخراجات پورے کرنے کو جاگیر بھی پاتا۔ اب کیا ہے کہ بیس ہزاری بھی ہوتے ہیں
اے کاش کہ وہ دن ہم نے بھی۔ دیکھے ہوتے تو ہم بھی اپنے بھیا کو مروارید مونگے کی مالائیں اور پشمینے کا صافہ پیش کرتے پر ہم نے روزِ اول سے اپنے بھیا کو محبت اور بے تحاشہ عزت دیتے دیکھا اور سب سے زیادہ بے لوث پایا کبھی کہیں اٹک گئیے تو پوچھا بھیا یہاں کیا کرنا یہ تو ہمیں سمجھ ہی نہیں آرہا تو مدد کو آگئے اور بڑے ادب و احترام سے سمجھایا آپا اس کو ایسے کرنا ہے یو ں لکھنا اور پھر تو ہم نے تھوڑی سی کوشش کی ان کی محبت کا جواب انہی کی زبان میں دینے کی ۔اور پوری طرح حق ادا نہ کرسکے اپنے بھیا کی گراں قدر خدمات پر جو اُنکی اردو محفل کے لئے ہیں ۔بس ہر دم دعائیں ہیں اپنے عاطف بھیا کے لئے شاد و آباد رہیں اور اس محفل کی آن بان اور شان بڑھاتے رہیں ، آمین
آپ سب کے لئے بہت ساری دعائیں ۔اُردو محفل آپ سب کے دم سے آباد ہے ۔اس محفل کی رونق کو برقرار رکھیں ۔۔
 
زیک

مسافر
مبارک ہو عاطف!

اپنے بیس ہزار مراسلوں کا خلاصہ ہی پیش کر دیں۔ یا ورڈ کلاؤڈ
 
فلک شیر

محفلین
اے کاش کہ وہ دن ہم نے بھی۔ دیکھے ہوتے تو ہم بھی اپنے بھیا کو مروارید مونگے کی مالائیں اور پشمینے کا صافہ پیش کرتے پر ہم نے روزِ اول سے اپنے بھیا کو محبت اور بے تحاشہ عزت دیتے دیکھا اور سب سے زیادہ بے لوث پایا کبھی کہیں اٹک گئیے تو پوچھا بھیا یہاں کیا کرنا یہ تو ہمیں سمجھ ہی نہیں آرہا تو مدد کو آگئے اور بڑے ادب و احترام سے سمجھایا آپا اس کو ایسے کرنا ہے یو ں لکھنا اور پھر تو ہم نے تھوڑی سی کوشش کی ان کی محبت کا جواب انہی کی زبان میں دینے کی ۔اور پوری طرح حق ادا نہ کرسکے اپنے بھیا کی گراں قدر خدمات پر جو اُنکی اردو محفل کے لئے ہیں ۔بس ہر دم دعائیں ہیں اپنے عاطف بھیا کے لئے شاد و آباد رہیں اور اس محفل کی آن بان اور شان بڑھاتے رہیں ، آمین
آپ سب کے لئے بہت ساری دعائیں ۔اُردو محفل آپ سب کے دم سے آباد ہے ۔اس محفل کی رونق کو برقرار رکھیں ۔۔
آمین یا رب العالمین
آپ نے حق فرمایا ، عاطف بھائی ایسے ہی ہیں ماشاءاللہ :)
 
Top