تعارف سید عاطف علی

سید عاطف علی

لائبریرین
خوش آمدید ۔۔۔ ۔!

سید عاطف علی صاحب،

یوں تو آپ سے شاعری کے دھاگوں اور "چھپا رستم " میں دعا سلام رہی ہے پھر بھی باقاعدہ آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔
محمد احمد بھیا ۔۔بہت بہت نوازش آپ کی پذیرائی اور حسن ظن کے لیے۔:happy:
 
ساجد

محفلین
سید عاطف علی صاحب ؛اُردُو محفل پر خوش آمدید۔ بہت خوب کہ آپ ایک علمی و ادبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اُردو سے آپ کے علمی ، قلبی اور نسبی تعلق کے با وصف آپ سے بہت کچھ سیکھنے کی آرزو رکھتے ہیں۔
 
بڑی نوازش محترم ساجد صاحب ۔۔۔ سیکھنے سکھانے کے عمل کی بلا شبہ کوئی حدنہیں اور اسی غرض سے ہم بھی آئے ہیں ۔۔۔ ارادہ ہے کہ مذکورہ آداب محفل کی حدود کی پاسداری کا از حد اہتمام کرکے اپنی ذمہ داری صد فی صد پورا کریں گے ۔۔۔خصوصا" مختلفہ فیہ امور اورموضوعات پر متوازن انداز میں اپنی علی استعداد کے مطابق صحتمندانہ نٖطٖقہءنظرکی روشنی میں رائے زنی کرکے نہ صرف اعتدال و روا داری کی فضاکو فروغ دیں گے بلکہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کاپاس رکھتے ہوئے محفل کے ماحول کو خوشگوار رکھنے میں اپنا ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
اسی پس منظرکے پیش نظر یہ عرض کر دینا بھی مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ہماری رائےمیں اس استمراری عمل میں لازمی طور پہ ایک ارتقائی عنصربھی شامل ہے بنا بریں یہ عمل ایک گونہ مسلسل نگہبانی کا متقاضی ہے۔ لہذا بتقاضائےبشری سرزد ہونے والی فرو گزاشتوں کو بھی اسی اعتدال کے ساتھ نشان زد بھی کیا جائے اور محفل کے ادارتی پس منظر میں کارفرما متعینہ حکمت عملی کےمطابق نمٹا بھی جائے ۔اس طرح اس ارتقائی عمل کو مثبت سمت میں گامزن رکھے جانے میں مدد ملے گی۔
 
ارتضی عافی

محفلین
خوش آمدید جناب عاطف علی صاحب آپ فارسی سے واقف ہیں تمھارا پرسنل نمبر مل سکتا ہے یا فیس بک اکاؤنٹ؟؟؟؟ اگر مل سکتا ہے تو احسان رہے گا...
 
سید عاطف علی

لائبریرین
خوش آمدید جناب عاطف علی صاحب آپ فارسی سے واقف ہیں تمھارا پرسنل نمبر مل سکتا ہے یا فیس بک اکاؤنٹ؟؟؟؟ اگر مل سکتا ہے تو احسان رہے گا...
شکریہ ۔ واقفیت تو ہے فارسی و عربی سے البتہ استعداد بہت محدود ہے ۔۔ میں آپ کوان باکس میں ربط بھیجتاہوں۔اداب
 
Top