نیرنگ خیال
لائبریرین
خوش عام دید سید عاطف علی بھائی۔ امید ہے ہم پہلے کی طرح اب بھی آپ سے سیکھتے رہیں گے۔
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے عاطف بھائی کہ محفل پر ہماری آمد کے باعث آپ کو محفل سے سیکھنے کے عمل والے سلسلہ میں مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔۔۔محفل کے احباب سے سیکھنے کی اورزبان و ادب سے متعلق امورپر آراءجاننے سے دلچسپی ہے ۔
واہ واہ ۔۔ بہت خوبصراحی سر نگوں۔ مینا تہی ۔اور ۔جام خالی ہے
مگر ہم تایبوں نے نیتوں میں مے چھپالی ہے
والد صاحب کا تعارف ۔ اردوئے معلی پر ۔واہ واہ ۔۔ بہت خوب
ہو سکے تو والد صاحب کی برقی کتاب شیئر کر دیں۔ شکریہ۔
محترم ہم نے تعارف بھی پڑھا پھر گوگل میاں کی مدد سے کچھ کلام بھی پڑھا ہے لیکن ہماری تشنگی ابھی باقی ہے۔ اگر تو "ضیائے خورشید" کا کام مکمل ہو گیا ہو تو ہمیں عنایت فرمائی جائے اور ہنوز باقی ہے تو ہماری ناقص رائے یہ ہے کہ جلد از جلد اسے مکمل کریں تاکہ ہم اس کا مطالعہ کر سکیں اور شعر و شاعری کا شگف رکھنے والوں کے لیے ادب میں ایک بیش قیمتی اضافہ ہو ۔والد صاحب کا تعارف ۔ اردوئے معلی پر ۔
دلچسپ تجویز کے لیے شکریہ عامر بھائیضیائے خورشید اچھا نام ہے لیکن محترم سید خورشید جے پوری مرحوم کے اشعار میں بہت خوبصورت نام ہے جو رکھ سکتے ہیں۔
ستاروں کا چمن
میں شہرِ دوستی ہوں
بہار آرزو
آہنی جنوں
اور یہ تو پورا مصرعہ کمال کا ہے ع "کہکشاں کو نچوڑ کر پی لیں"
ذوق نظر کی بات
وغیرہ وغیرہ
معذرت کے ساتھ