محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
الحمدللہ !
مفتیِ محفل جناب سید عمران بھیا کے دس ہزار مراسلے مکمل ہوئے ۔
ہم انھیں منصب دس ہزاری پر مبارک باد پیش کرتے ہیں
سید عمران بھیا محفل کی قابل قدر ہستی ہیں ۔خوش مزاج ، عمدہ اسلوب ، بہترین لکھاری اور کئی اچھی خوبیاں ان کی شخصیت کا حصہ ہیں ۔
اس مبارک موقع پر ہماری جانب سے کچھ پھولوں کے تحائف نیک تمناؤں کے ساتھ پیش خدمت ہیں
آپ کے لیے محبت اور پر خلوص دعاؤں کا گلدستہ
اللہ کریم سے بہت دعا ہے کہ وہ پاک ذات آپ کو دنیا جہان کی نعمتوں سے نوازے، کبھی کسی کا محتاج نا بنائے ،آپ کی اولاد کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے ، اپنا خصوصی کرم اور فضل آپ اور آپ کے سب گھر والوں، عزیزوں کو عطا فرمائے ،دنیا و آخرت کا نافع علم حاصل کرنے اور دوسروں کی پہنچانے کا باعث آپ کی ذات بنے، روز قیامت اللہ پاک ہر کامیابی سے ہمکنار کرے،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔
آمین ثم آمین
یارب العالمین