مبارکباد سید عمران بھائی کے ایک ہزار مراسلے

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ۔۔۔
آپ کے انتظار میں تو دل ترس گیا تھا۔۔۔
دیر کے لیے معذرت خواہ ہوں قبلہ! میں نے صبح یہ تھریڈ دیکھا تھا اور پھر سمجھتا رہا کہ پیغام لکھ دیا ہے، ابھی دیکھا تو میرا مراسلہ ہی نہیں تھا۔ میں اب واقعی بوڑھا ہوتا جا رہا ہوں :)
 
سید عمران

محفلین

ناامید نہ ہوں۔۔۔
یہاں تو حقیقی بوڑھے گورنر اور وزیر اعلیٰ تک بن جاتے ہیں!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
ناامید نہ ہوں۔۔۔
یہاں تو حقیقی بوڑھے گورنر اور وزیر اعلیٰ تک بن جاتے ہیں!!!
میں اتنی بڑی بڑی خواہشیں نہیں پالتا قبلہ، بس چھوٹی چھوٹی سی ہیں، لیکن زوجہ سمجھے تو پھر نا، میری عمر بڑھتی جا رہی ہے اور اس کی سختیاں ہیں کہ شدید تر ہو رہی ہیں، شاید اس نے بھی عربی کہاوت سُن رکھی ہے کہ کمان جتنی دہری ہوگی تیر اُتنا ہی دُور جائے گا :)
 
انہیں ذرا ہوشیار کردیں۔۔۔
کہیں تیر اڑ کر دوسری زوجہ محترمہ تک نہ چلا جائے!!!
 
ابن توقیر

کمان جب دہری ہوگی تو تیر دوسری نہیں تیسری زوجہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اس لیے تو بات وہیں ختم کردی جاتی ہے جہاں سے شروع ہوئی تھی۔سمائلس
 
اس ہزاری کے لیےآپ نے ہزاروں جتن کیے، بہت بہت بہت مبارک ہوں۔

اپنے پرمغز اور جہاندیدہ مراسلات کی عنایات جاری رکهیئے۔ مجهے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ آپ ایک عمدہ محفلین ہیں۔

توقیر بهائی میرے شہر سے بمشکل آدها پونا گهنٹہ کی ڈرائیو پر ہیں اور کسی روز اچانک ان پر آپریشن 'کٹوا' ہو جانا ہے۔:cool2:
 
سوفیصدی متفق۔
توقیر بهائی میرے شہر سے بمشکل آدها پونا گهنٹہ کی ڈرائیو پر ہیں اور کسی روز اچانک ان پر آپریشن 'کٹوا' ہو جانا ہے۔:cool2:
چوہدری صاحب آپ واقعی پہنچے ہوئے "بابا"جی ہیں۔ویسے میں خود آپ کے لیے "کٹوے" کے انتظام میں لگا ہوں پر "بےبے" حضور نہیں مان رہیں۔
 
سید عمران

محفلین
اس ہزاری کے لیےآپ نے ہزاروں جتن کیے، بہت بہت بہت مبارک ہوں۔

اپنے پرمغز اور جہاندیدہ مراسلات کی عنایات جاری رکهیئے۔ مجهے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ آپ ایک عمدہ محفلین ہیں۔

توقیر بهائی میرے شہر سے بمشکل آدها پونا گهنٹہ کی ڈرائیو پر ہیں اور کسی روز اچانک ان پر آپریشن 'کٹوا' ہو جانا ہے۔:cool2:
ہزاری ہونے کے لیے تو ہزار جتن نہیں کیے۔۔۔
البتہ جس کے لیے کیے اس میں کامیاب رہا۔۔۔
اس کامیابی کی امیج بھی محمد تابش صدیقی بھائی نے بنالی۔۔۔
عمدہ محفلین کہنے پر آپ کی عنایت کا شکریہ۔۔۔
مجھے بھی یہ کہنے میں عار نہیں کہ اس موقع پر جن کا انتظار تھا ان میں سے ایک آپ بھی تھے۔۔۔
اب آپ ہی بتا دیں ابن توقیر کے شہر کا نام۔۔۔
اتنا تو ہم نے دنیا سے کہوٹہ نہیں چھپایا جتنا یہ اپنا شہر چھپا رہے ہیں!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
انہیں ذرا ہوشیار کردیں۔۔۔
کہیں تیر اڑ کر دوسری زوجہ محترمہ تک نہ چلا جائے!!!
سمجھے بھی تو کیا سمجھے صاحب، اسی ہی کی تو ہوشیاریاں ہیں اور آپ کہہ رہے ہیں اُسے مزید ہوشیار کر دوں :)

کمان جب دہری ہوگی تو تیر دوسری نہیں تیسری زوجہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اس لیے تو بات وہیں ختم کردی جاتی ہے جہاں سے شروع ہوئی تھی۔سمائلس
قبلہ میں نے "دُہری" لکھا تھا، "دو ہری" نہیں :)
 
Top