مبارکباد سید فصیح احمد .. ایک ہزاری ..

سید فصیح احمد

لائبریرین
واہ ۔۔۔ ۔!

آپ کی سبک خرامی لائقِ صد ستائش ہے۔ :)

بہت مبارک ہو۔ :)
خیر مبارک عزیزم !! :) ،،، اب خود کو ہی دیکھیے ،،، کیسے پیار سے پہلی بار ہم سے گفتگو فرمائی ،،، اب بندہ عاجز و خاکسار کیا کرتا !! اپنایت میں بہہ کر ایک سوال پر دو جواب رسد کرتا رہا ،،، ابھی تو خود کو بھی عجب سا لگا ( واہ یہ ہزاری کو سلائی کب چھو بیٹھی !! ) ،،،، اتنے پیار کے بدلے تو بس دعا ہی کر سکتا ہوں بھائی ،
اللہ رب العزت آپ کو ، تمام دوستوں کو ہر برے وقت و نقصان سے محفوظ رکھے ، آمین :) :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ارے واہ فصیح بھائی !
چھا گئے او گڑ کھا کے۔

140ix6o.png
مراسلات کی مبارک ہو۔
جزاک اللہ سوہنے بھائی :) سلامتی ہو :) :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
محترم سید فصیح احمد بھائی آپ کو دلی دعاؤں بھری مبارک باد
ہمیشہ کی طرح پیار بھری بات میرے پیارے نایاب بھائی کی طرف سے ،،، بیشک میں ہی نہیں اس محفل میں بہتوں کو آپ سے بے انتہا شفقت نصیب ہوئی ہے :) :)
سلامت رہیں اور یونہی پیار بانٹتے رہیں ، آمین :) :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
ماشاء اللہ، تیز رفتار ہزاری ہے۔ بہت مبارک ہو
اوہ ،، یا اللہ خیر !! مجھ سے بھول ہو گئی ،،، معلوم نہیں پڑا آپ نے مبارک بھرا پیغام رسید کیا ،، مزاج کیسے ہیں استاد محترم ؟؟ معلوم پڑتا ہے ان دنوں بہت مصروفیت ہو چکی ہے ،، کم کم دکھتے ہیں اپنے اس گھر پہ :) :) مبارک باد دینے کا شکریہ ،، اسے کہنا رسم ہے اور مجبوری بھی ،، ورنہ تو شکریہ تکلفات میں محض اضافے کا باعث ہوتا ہے اور تکلفات فاصلے کا دوجا نام ہیں :)
اللہ آپ کو بے شمار آسانیاں عطا فرمائے مکرمی۔
طالب دعا،
فصیح احمد
 

اوشو

لائبریرین
بہت مبارک ہو فصیح جی
اسی طرح محفل کی رونق کو بڑھائے رکھیے گا۔
خوش رہیں
بہت جئیں
 
Top