انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بہت افسوس ناک خبر ہے، مرحوم ایک عظیم انسان تھے اور ان لوگوں کیلیے ایک روشن مینار ہیں جو ہر وقت وسائل کی کمی کا رونا روتے ہیں، آپ نے تنِ تنہا وہ کام کیے جو اداروں کے کرنے والے تھے گو اس میں ان کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس مردِ قلندر نے ہمت نہیں ہاری۔ اسلامی انسائیکلوپیڈیا ہی انکا ایک ایسا شاہکار ہے جو امر ہو گیا ہے۔
ذاتی طور پر میرا تعارف ان سے اس وقت ہوا جب اٹھارہ بیس سال پہلے ان کا 'سائنس میگزین' پڑھنا شروع کیا جس میں کارل ساگان کی کتاب 'کوزموس' کا اردو ترجمہ بھی چھپتا تھا اور سارا مہینہ میں اس کے نئے شمارے کیلیے بے چین رہتا تھا۔ 'سائنس کیا ہے' انکی ایک ایسی عام فہم، معلوماتی اور لاجواب کتاب ہے کہ چالیس پچاس گزرنے کے بعد بھی اردو میں اب تک اس پائے کی کوئی کتاب اس موضوع پر شائع نہیں ہوئی۔
اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائیں۔