سید منور حسن جماعت اسلامی کی نئے امیر منتخب

غازی عثمان

محفلین
up86.gif
 
غازی عثمان

محفلین
میری جانب سے منور صاحب کو دعائے استقامت،،،

منور صاحب کا تعلق کراچی سے ہے، سیاست کا آغاز بائیں بازو کی طلبہ تنظیم این ایس ایف سے کیا اور اسکے صدر رہے، موسیقی سے شدید لگاؤ تھا اور میوزیکل انسٹرومنٹس بجانے کا فن باقائدہ حاصل کیا تھا، جمعیت کے خلاف طلبہ یونین کا الیکشن لڑا اور جمعیت سے متاثر ہوکر جمعیت سے وابسطہ ہوگئے بعد ازاں جمعیت کے ناظم اعلی بھی رہے، ابھی جماعت اسلامی کے سیکٹری جرنل کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ،،
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ کرئے یہ جماعت " قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنا " سے آگے بڑھیں اور ملکی سیاست میں نمایاں کردار ادا کریں۔
 
مہوش علی

پاکستان کی اسلامی جماعتوں میں جماعت اسلامی بہت حد تک نظم و ضبط کی پابند نظر آتی ہے۔
منور حسن صاحب کی زندگی کی یہ روئیداد متاثر کن ہے اور جماعت میں اس عہدے تک پہنچ جانا بھی متاثر کن ہے۔
منور حسن صاحب کے لیے بہت سی نیک خواہشات اور جماعت اسلامی کے لیے مجموعی طور بھی۔

اللہ کرئے یہ جماعت " قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنا " سے آگے بڑھیں اور ملکی سیاست میں نمایاں کردار ادا کریں۔

امین۔
 
فوج کی چاکری کر کر کے یہ جماعت تقریبا ختم ہوچکی ہے
منورحسن کا امیر بننا ایسا ہے جیسے مردہ جسم میں‌ دوبارہ روح کا داخل کرنی کی کوشش کرنا
 
نیک خواہشات جماعت اسلامی کیلئے اور ملک کے سارے پارٹیوں‌کیلئے اللہ ان سب کو ہدایت کا راستہ نصیب کرے۔ آمین
 
غازی عثمان

محفلین
منور حسن صاحب پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لیکر رکن منتخب ہوئے تھے ، یہ ریکارڈ آج تک قائم ہے،
 
فوج کی چاکری کر کر کے یہ جماعت تقریبا ختم ہوچکی ہے
منورحسن کا امیر بننا ایسا ہے جیسے مردہ جسم میں‌ دوبارہ روح کا داخل کرنی کی کوشش کرنا

با لکل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
منور حسن صاحب پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لیکر رکن منتخب ہوئے تھے ، یہ ریکارڈ آج تک قائم ہے،
یہ ریکارڈ محمد اسلم نے توڑدیا تھا شاید۔
ویسے زیادہ ووٹ لینے کا ریکارڈ قائم کرنے کا طریقہ کار محمد اسلم اور منورحسن دونوں کا ایک ہی لگتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہ لگے، لیکن منور حسین صاحب ایک عمر رسیدہ بزرگ ہیں، اسی لحاظ سے ہی احترام کر لینا چاہیے۔
 
وجی

لائبریرین
اللہ منور حسن صاحب کو استقامت عطاکرے اور
حاسدوں کو عقل سلیم عطاکرے آمین
 
ساجد

محفلین
جماعت اسلامی اور جمیعت کا تو میں بھی ناقد ہوں لیکن منور حسن صاحب کو مبارک دینے سے سیاست کا کیا تعلق؟؟؟۔ اختلاف ان کی سیاست سے ہو گا تو ان پہ تنقید کی جائے گی۔
 
غازی عثمان

محفلین
یہ ریکارڈ محمد اسلم نے توڑدیا تھا شاید۔
ویسے زیادہ ووٹ لینے کا ریکارڈ قائم کرنے کا طریقہ کار محمد اسلم اور منورحسن دونوں کا ایک ہی لگتا ہے۔

میرے خیال میں اور آج کے روزنامہ جنگ کہ مطابق یہ ریکارڈ آج تک نہیں‌ ٹوٹا،،
میاں محمد اسلم اور سید منور حسن کا زیادہ ووٹ لینے کا طریقہ ایک ہی ہے یعنی عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کیا اور ووٹ دیے،،

اب یہ دونوں وڈیرے یا چوہدری تو ہیں نہیں کہ ان کے علاقے کی جنتا بھی ان کی جاگیر ہوتی اور بنا سوچے سمجھے وڈیرہ سائیں کے حکم پر انہیں ووٹ ڈالدیتی ۔۔
 
Top