سید منور حسن جماعت اسلامی کی نئے امیر منتخب

غازی عثمان

محفلین
جماعت اسلامی اور جمیعت کا تو میں بھی ناقد ہوں لیکن منور حسن صاحب کو مبارک دینے سے سیاست کا کیا تعلق؟؟؟۔ اختلاف ان کی سیاست سے ہو گا تو ان پہ تنقید کی جائے گی۔

محترم برادر ساجد جمعیت یا جماعت میں اگر کوئی کسی زمہ داری کے لیئے منتخب کرلیا جائے تو اسے مبارکباد نہیں‌ دیتے کیوں کہ یہ ایک بھاری زمہ داری ہوتی ہے جس پر فائز ہونے والا شخص اس کا متمنی نہیں ہوتا ،، مبارکباد کی بجائے دعائے استقامت دی جاتی کہ یہ شخص اس زمہ داری کو استقامت سے نبھائے،،
 
ساجد

گرامی قدر غازی صاحب ، میں نے تو ان کو مبارکباد نہیں دی۔ آپ میرا مراسلہ دوبارہ دیکھیں میں نے "نیک خواہشات" لکھا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا مطلب یہ ہے کہ یہ جماعت صرف احتجاج لئے بنی ہے

آپ کو بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ یہ جماعت صرف احتجاج کے لیے بنی ہے۔

ذرا ان کی خدمات زلزلہ زدگان کےلیے دیکھیئے گا۔ باقی خدمت خلق کہاں کہاں کرتے ہیں میں نہیں جانتا۔
 
طالوت

محفلین
امید ہے سید منور حسن جماعت کا کھویا ہو وقار بحال کریں گے ۔۔ اور جماعت صحیح معنٰی میں کچھ کر کے دکھائے گی ۔۔۔
------
------
-----
(فرحان "مرد مومن" و ایجنسیوں کی " ناخلف اولاد " سے یہ جماعت ہزار درجے بہتر ہے کہ کم از کم میں نے ان کو مجموعی طور پر ایماندار پایا ہے ۔۔(
وسلام
 
راشد احمد

محفلین
وقارہو گا تو بحال کریں گے ۔۔

بہت اچھے بھائی بہت اچھے

یہ واحد جماعت ہے جو کسی خاندان کے زیر اثر نہیں ہے۔
یہ وہ جماعت ہے جس سے حکومتیں کانپتی ہیں،
سیدمنورحسن نے جب حلف اٹھانا تھاتو انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرنے سے انکارکردیا تھا۔وہ کسی عہدے کو ذمہ داری گردانتے ہیں۔ جبکہ دوسری جماعتوں کا کارکن بھی یہ کہتا ہے کہ اسے کوئی عہدہ دیا جائے۔
نواز شریف اور شہباز شریف کے بعد مسلم لیگ ن کا وارث حمزہ شہباز یا حسین نواز ہے۔ بے نظیر کے بعد پی پی کا وارث زرداری اور بلاول ہے۔ اسفندیارولی کے بعد کوئی اس کے خاندان کا فرد وارث ہوگا۔
ق لیگ کو چوہدری برادران کے بعد مونس الہی سنبھالیں گے۔لیکن جماعت اسلامی کسی خاندان کے زیر اثر نہیں۔ سید منورحسن کے بعد اس کی قیادت لیاقت بلوچ، پروفیسرخورشید، سراج الحق، امیرالعظیم، پروفیسر غفور، اسداللہ بھٹو جیسے سیاستدان سنبھالیں گے۔
 
درست کہہ رہے ہیں۔
اس جماعت سے بہت توقعات تھیں بلکہ شاید ہیں بھی
اگر یہ فوج کی کاسہ لیسی نہ کرتی رہتی۔
 
طالوت

محفلین
وقارہو گا تو بحال کریں گے ۔۔

بھئی آپ کہہ سکتے ہیں ، کیونکہ ایم کیو ایم کو اگر کسی سے خطرہ ہے تو وہ جماعت ہی ہے ۔۔ کہ کسی زمانے میں کراچی جماعت کا قلعہ تھا ۔۔ رہی بات وقار کی تو یہ واحد جماعت ہے جن کی ایمانداری اور پارٹی جمہوریت کو مخالف بھی تسلیم کرتے ہیں ۔۔ مگر طفل مکتب سے بھلا کوئی کیا بات کرے ۔۔
وسلام
 
راشد احمد

محفلین
قلعہ تو اب بھی بن سکتی ہے۔ اگر الیکشن میں حصہ لے تو۔ دوسرا یہ کہ الطاف حسین نوازشریف، عمران خان ودیگر کے خلاف بیان دیتے ہیں لیکن جماعت اسلامی کےخلاف بیان میں نے آج تک نہیں سنے۔
اس کا مطلب ہے کہ وہ بھی جماعت اسلامی سے متاثر ہیں۔
 
بھئی آپ کہہ سکتے ہیں ، کیونکہ ایم کیو ایم کو اگر کسی سے خطرہ ہے تو وہ جماعت ہی ہے ۔۔ کہ کسی زمانے میں کراچی جماعت کا قلعہ تھا ۔۔ رہی بات وقار کی تو یہ واحد جماعت ہے جن کی ایمانداری اور پارٹی جمہوریت کو مخالف بھی تسلیم کرتے ہیں ۔۔ مگر طفل مکتب سے بھلا کوئی کیا بات کرے ۔۔
وسلام

میرا mqmکا کارکن نہیں ہوں جناب ۔ 60 سال سے زائد ہوگیا ہے اس جماعت کواورآج تک عوامی پزرائی نہ مل سکی اور اگر یہ ایماندار ہو تے تو آج حکومت میں ہوتے۔ یہ پارٹی تو صرف احتجاج کے لئے بنی ہے۔ مگر کم عقل طفل مکتب سے بھلا کوئی کیا بات کرے ۔۔
 
راشد احمد

محفلین
پاکستان میں اقتدار انہیں ہی ملتا ہے جنہیں اقتدار کی ہوس ہو۔آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ جماعت احتجاج کے لئے بنی ہے وہ بھی معاشرتی ناانصافی، لاقانونیت، مہنگائی کے خلاف
 
طالوت

محفلین
میرا mqmکا کارکن نہیں ہوں جناب ۔ 60 سال سے زائد ہوگیا ہے اس جماعت کواورآج تک عوامی پزرائی نہ مل سکی اور اگر یہ ایماندار ہو تے تو آج حکومت میں ہوتے۔ یہ پارٹی تو صرف احتجاج کے لئے بنی ہے۔ مگر کم عقل طفل مکتب سے بھلا کوئی کیا بات کرے ۔۔

آپ ہی لوگ ہر طرف شور مچاتے ہیں کہ ایمانداروں کو آگے نہیں آنے دیا گیا ،/نہیں دیا جاتا ۔۔ تو پھر کس طرح سے ان کی حکومت کی توقع کی جا سکتی ہے ؟ اور کسی شکیات کی جا سکتی ہے ۔۔
البتی بے ایمان سارے کے سارے حکومت میں کسی نہ کسی طرح شریک ہوتے ہیں ، جیسے اپنی ایم کیو ایم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سے پہلے کہ آپ اعتراض کریں تو کہتا ہی چلوں کہ ایم ایم اے کی شکل میں جو ان حکومت ملی تھی اس اتحاد کو بچاتے بچاتے ہی قاضی حسین احمد جماعت پر داغ لگا گئے ۔۔ لیکن شکر ہے کہ بچا گئے ورنہ مولنا ڈیزل کے ساتھ کچھ اور دیر رہتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ نے تو کمال ہی کر دیا کہ میرے کہے گئے طفل مکتب کو ثابت بھی کردیا ۔۔:)
وسلام
 
محمداسد

محفلین
مجھے ذاتی طور پر جو چیز بہت منفرد لگی وہ ہے جماعت اسلامی کے امیر کا طریقہ انتخاب۔ گزشتہ کئی سالوں سے قاضی حسین صاحب نے جماعت اسلامی کی قیادت کی۔ لیکن ان کے بعد ان کی اولاد یا قریبی عزیز میں سے کوئی امیر منتخب نہیں ہوا بلکہ ایک جمہوری طریقہ سے جماعت کے ارکان نے اپنا امیر منتخب کیا۔ یہ دوسری جماعتوں کے لیے ایک مثال ہے جو جمہوریت کا مطالبہ تو کرتی ہیں، لیکن خود ان کی جماعت کے اندر One Man Show ہوتا ہے۔

اسی طرح کی امید عمران خان صاحب سے بھی کی جارہی ہے کہ وہ اپنی جماعت کے اندر جمہوری روایات کو پروان چڑھانے میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ خدا کرے کہ پاکستان کی ہر جمہوریت پسند سیاسی جماعت، دوسروں پر تنقید کے علاوہ ان کی اچھائیوں کو سراہتے ہوئے اپنے اندر بھی تبدیلی لانے کا عہد کرے۔
 
راشد احمد

محفلین
یہی تو افسوس ہے کہ جمہوریت کے دعویدار توساری جماعتیں ہیں لیکن اپنے اندر جمہوریت نہیں لاسکے۔

مسئلہ ان کی ذہنیت کا ہے جو آمرانہ ہے۔
 
غازی عثمان

محفلین
میرا mqmکا کارکن نہیں ہوں جناب ۔ 60 سال سے زائد ہوگیا ہے اس جماعت کواورآج تک عوامی پزرائی نہ مل سکی اور اگر یہ ایماندار ہو تے تو آج حکومت میں ہوتے۔ یہ پارٹی تو صرف احتجاج کے لئے بنی ہے۔ مگر کم عقل طفل مکتب سے بھلا کوئی کیا بات کرے ۔۔

عوامی پزیرائی کوالیٹیٹیو ممبرشپ پالیسی کی وجہ سے نہیں ملی ،، اگر جماعت میں بھی کوانٹیٹیو ممبر شپ سسٹم ہوتا تو موجودہ صورت حال سے کہیں زیادہ مقبول ہوتی
 
Top