سیرت پر کتب

G

Guest

مہمان
اِس پیغام کا مقصد سیرت پر لکھی گئی کتابوں کی فہرست تیار کرنا اور اُن پر آپ کا تبصرہ حاصل کرنا ہے۔

مارٹن لنگز کی کتاب کافی مشہور ہے۔ اس کے اقتباس ٹورانٹو سے شائع ہونے والے رسالے "آفاق" میں آج کل چھپ رہے ہیں۔ مارٹن کا اسلامی نام "ابوبکر سراج الدین" ہے۔

غیر مسلم کی تصنیف شدہ کتابوں میں "کیرن آرمسٹرانگ" karen armstrong کی کتاب اہم سمجھی جا سکتی ہے۔
 
G

Guest

مہمان
جیسبادی، سیرت کے موضوع پر لکھی کتب کی تفصیل تو لامتناہی حد تک طویل ہو سکتی ہے۔ مجھے جو جو یاد آتی جائیں گی، ان کے نام یہاں پوسٹ کرتا جاؤں گا۔

ایک تو علامہ شبلی نعمانی کی لکھی ہوئی سیرت پر کتاب ہے جسے سید سلیمان ندوی نے مکمل کیا۔ اس کے علاوہ ایک ادبی جریدے نقوش کا سیرت نمبر بھی کافی مشہور ہے۔

نبیل
 
س

سیفی ھزاروی

مہمان
سیرت کی کتب کی فہرست

السلام علیکم

جیسبادی !

سیرت کی کتب میں تو سب سے مشہور کتاب “سیرت النبی“ ہی ہے جسے علامہ شبلی نعمانی نے شروع کیا تھا لیکن ان کی وفات کے بعد ان کے ہونہار شاگرد سید سلیمان ندوی نے اس کو مکمل کر ایک عالم سے خراجِ تحسین وصول کیا۔۔۔۔۔

میں نے اس کی ایک جلد کا سرسری س مطالعہ کیا تھا ۔۔۔۔ تاریخی حوالہ جات سے ہٹ کر جو چیز مجھے بہت اچھی لگی ہے وہ سید صاحب کا سہل اندازِ بیاں ہے۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ میں نے ایک اور کتاب “الرحیق المختوم“ کا بہت شہرہ سنا ہے۔۔۔۔یہ عربی زبان میں ہندوستان کے کسی آدمی نے لکھی ہے اور اسی مصنف نے اس کا اردو ترجمہ بھی لکھا ہے۔۔۔۔۔

والسلام
سیفی ھزاروی
 

سیفی

محفلین
اعجاز صاحب۔۔۔۔

رحیق المختوم کے مصنف کا نام آپکے ذہن میں ہے۔۔۔۔مجھے یاد نہیں آرہا۔۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
سیرت النبی پر جسٹس پیر کرم شاہ الازہری کی تصنیف “ضیاالنبی“ مجھے بہت پسند ہے۔ کوثر و تسنیم سے دُھلےہوے انداز میں لکھی ہوئی یہ کتاب نہ صرف سیرت النبی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتی ہے اس کے ساتھ ساتھ مستشرقین کے اعتراضات کا بھی دندان شکن جواب دیتی ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے بھی کوئی کتاب سیرت پر لکھی ہے لیکن میں نے ابھی اسکا مطالعہ نہں کیا۔ شاید منہاجین اس تصنیف کے محاسن پر روشنی ڈال سکیں۔
 

الف عین

لائبریرین
سیفی نے کہا:
اعجاز صاحب۔۔۔۔

رحیق المختوم کے مصنف کا نام آپکے ذہن میں ہے۔۔۔۔مجھے یاد نہیں آرہا۔۔۔۔
۔ معاف کریں یہ پوسٹ اب میں نے دیکھی ہے، اس لئے دیر سے مگر غالباً درست جواب دے رہا ہوں۔ رحیق المختوم کےمصنف ہیں۔۔۔صفی الرحمن مبارک پوری۔
 

سیفی

محفلین
شکریہ اعجاز صاحب۔۔۔۔۔

مجھے “الرحیق المختوم“ پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی ملی ہے۔۔۔اگرچہ سکین شدہ تصاویر ہی ہیں۔۔۔۔کسی کو ضرورت ہو تو مجھ سے مل سکتی ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیرت پر کتب میں سے ایک کتاب۔۔۔“ہادئ عالم“ بھی ہے۔۔۔اس کتاب میں سیرت اسطرح لکھی گئی ہے کہ کسی بھی جگہ نقطہ والا لفظ استعمال نہیں کیا گیا۔۔۔یعنی پوری کتاب بغیر نقاط کے ہے۔۔۔۔مصنف نے بڑی محنت کی ہے۔۔۔
 
سیرت سرورِ عالم ﷺ

جیسبادی نے کہا:
جی میرے خیال میں مولانا مودودی کی بھی اس سلسلے میں معروف تصنیف ہے۔

مولانا مودودی کی تصنیف کا نام "سیرت سرورِ عالم ﷺ" ہے۔ یہ دو جلدوں پر موجود ہے اور آپ ﷺ کی صرف مکّی زندگی کا احاطہ کرتی ہے۔ زندگی نے مولانا کو مدنی زندگی پر لکھنے کا موقع نہ دیا۔ وہ خود لکھتے تھے کہ آپ ﷺ کی مدنی زندگی ایک بحر ذخّان (ٹھاٹیں مارتا سمندر) ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی بھائی، اگر ہو سکے تو یہ پی ڈی ایف فائل مجھے ای میل کے ذریعے بھیج دیں۔ میرا ای میل ایڈریس ذیل میں ہے۔

simunaqv at gmail dot com

شکریہ
 

الف نظامی

لائبریرین
سیرت کی کتب کی ایک طویل فہرست ہے ۔کچھ کتب کے نام درج ذیل ہیں:۔
الشفاء از قاضی عیاض بن موسی مالکی
الخصائص الکبری ازعلامہ جلال الدین سیوطی
دلائل النبوۃ از امام کبیر محدث ابو نعیم احمد بن عبداللہ
سیرت ابن ہشام
البدایہ والنہایہ (تاریخ ابن کثیر)
تاریخ ابن الاثیر
دلائل النبوۃ از مجدد الف ثانی
مدارج النبوت از شیخ عبد الحق محدث دہلوی
حجت اللہ علی العالمین امام ابو یوسف بن اسمعیل نبھانی
شواہد النبوت از مولانا عبد الرحمن جامی
مغازی(سیرت رسول پاک) از ابن اسحق
شمائل ترمذی ازامام ترمذی
الوفا باحوال المصطفی از امام عبدالرحمن بن جوزی
شمائل رسول از شیخ یوسف بن اسماعیل نبہانی بزبان عربی اردو ترجمہ از محمد میاں صدیقی
السیرۃ الحلبیہ از برہان الدین حلبی بزبان عربی
خاتم النبیین از امام محمد ابو زہرہ بزبان عربی
محمد رسول اللہ از شیخ امین رضا
محمد رسول اللہ از خواجہ شمس الدین عظیمی
سیرۃ النبی از علامہ شبلی نعمانی و سید سلیمان ندوی
رحمت للعالمین از قاضی محمد سلیمان منصور پوری
تجلی الیقین بان نبینا سیدالمرسلین از امام احمد رضا خان بریلوی
السیرۃ النبوۃ از ابو الحسن علی ندوی
ضیاءالنبی 7 جلد از جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری
سیرت الرسول 12 جلد از پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری
محسن انسانیت از نعیم صدیقی
النبی الخاتم از مناظر احسن گیلانی
سیرۃ الرسول محمد ابن عبد الوہاب نجدی
سیرت خاتم الانبیاء مفتی محمد شفیع
نقوش رسول نمبر از محمد طفیل
حیاتِ سرورِ کائنات ازمارٹن لنگس
الرحیق المختوم صفی الرحمن مبارکپوری
حضور پاک کا جلال وجمال از میجر امیر افضل
محمد رسول اللہ از خواجہ شمس الدین عظیمی
حیاتِ محمد از محمد حسین ہیکل
سیرتِ رسول عربی علامہ نور بخش توکلی
سیرت طیبہ محمد رسول اللہ از مولانا عبد المقتدر
نبی اکرم بطو ماہر نفسیات از سیدہ سعدیہ غزنوی
رسول اکرم کی جنگی سکیم ازعبدالباری ایم اے
 

سیفی

محفلین
نبیل بھیا۔۔۔۔
یقیناً میں آپ کو یہ فائل بھیج کر بڑی خوشی محسوس کروں گا۔۔۔بس میں نے ابھی گھر کا چکر لگانا ہے اور فائل لے آنی ہے۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ نعیم صاحب۔۔۔۔۔

ماشاءاللہ آپ نے تو کمال ہی کر دیا۔۔۔۔اتنے بہت سے حوالہ جات اکٹھے ہی دے دیئے۔۔۔۔۔۔۔اللہ جزائے خیر دے۔۔۔آپکو
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور کتاب بلکہ کتابچہ ہے Muhammad, The Prophet of Islam اور اس کے مصنف ایک ہندو پروفیسر راما کرشنا راؤ ہیں۔ یہ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ میرے پاس اس کا اردو ترجمہ بھی ہے لیکن میرے والد صاحب کا کہنا ہے کہ مترجم نے ترجمہ سے صحیح انصاف نہیں کیا ہے۔ میں اس کتاب کے انگریزی متن اور اس کے ترجمہ کو ٹائپ کرکے پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اسکے بعد دوست اسکے ترجمہ میں تصحیح کر سکیں گے۔
 

طلحہ بٹ

محفلین
سیرت پر لکھی گئی محض اردو کتابوں کی فہرست تیار کرنا مقصود ہے یا عربی بھی ؟؟
اگر عربی بھے تو بھیا عربی میں تو سیرت کی ببلوگرافی تیار پڑی ہے پچہلے دنوں میں میرا مدینہ منورہ کی ایک لائبرری میں جانا ہوا تو ہاں سرسری نظر اس کتاب پر پڑی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
سیرت کا کوئی گوشہ کسی مؤرخ نے نہیں چھوڑا ماشاء اللہ
احقر خود سیرت پر لکھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن پوری سیرت نہیں محض آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی سیرت ۔۔ ایک ماہ پہلے کسی عرب عالم سے گفتگو ہو رہی تھی تو دورانِ گفتگو یہ موضوع سامنے آیا۔۔ اگرچہ تاریخ میں یہ گوشہ بھی محفوظ ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازدواجی سیرت پر اس نام سے کوئی کتاب نہیں
میں نے مواد بھی جمع کرلیا ہے اب صرف ترتیب دینا باقی ہے مواد سارا عربی میں ہے ۔
اس سلسلے میں آپ لوگوں کا کوئی ملاحظہ ہو تو بخوشی قبول ہوگا ۔۔۔
 

سیفی

محفلین
اب الرحیق المختوم، انٹرنیٹ پر PDF ورژن دستیاب ہے

نبیل نے کہا:
سیفی بھائی، اگر ہو سکے تو یہ پی ڈی ایف فائل مجھے ای میل کے ذریعے بھیج دیں۔ میرا ای میل ایڈریس ذیل میں ہے۔

simunaqv at gmail dot com

شکریہ

نبیل بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم

مجھے دیر بلکہ بہت دیر ہوگئی فائل کو بھیجتے ہوئے۔۔۔۔ اصل میں فائل کا سائز 25 ایم بی ہے ۔۔۔۔۔۔۔اسلئے میل تو نہ ہو سکی اور پھر مجھے بھول گیا ۔۔۔۔۔

اب میں نے اس کو rapidshare.de پر اپلوڈ کیا ہے۔۔۔۔جو 100 ایم بی کی مفت جگہ فراہم کرتا/کرتی ہے۔۔۔۔۔

درج ذیل لنک سے کتاب کا پی ڈی ایف ورژن دستیاب ہے۔۔۔
<a href="http://rapidshare.de/files/12162078/Raheeq_Al-Makhtoom.pdf.html">
الرحیق المختوم۔مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری</a>
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ سیفی بھائی۔ مں اس وقت اسی انتظار میں بیٹھا ہوا ہوں کب ریپڈ شئیر سے یہ ڈاؤنلوڈ شروع ہوتی ہے۔ یہ ذرا انتظار کراتا ہے۔ باقی دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ ذرا انتظار کرلیں۔ اگر کسی اور کو چاہیے ہوگی تو میں یہاں اپلوڈ کر دوں گا۔
 

فرید احمد

محفلین
کسی مائیکل ہارٹ نامی انگریز مؤرخ نے سو عہد ساز آدمیوں کے خاکے تیار کرے اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو اول مقام پر رکھا ہے ، وہ مضمون انگریزی میں اگر کسی کو دست یاب ہو تو فورم پر رکھے ، میں اس کا اردو جناب “اقبال علیم “ ( پاکستان) کا کیا ہوا ٹائپ کر رہا ہوں ، اور عن قریب یہاں رکھوں گا ۔

اور صفی الرحمن مباکر پوری کی الرحیق المختوم
word فائل میں یہاں ہے
http://www.saaid.net/book/1/361.zip
قریب 500 k.b. سائز ہے ۔
اور یہی کتاب ایک سافٹ ویر کی شکل میں یہاں ہے
http://www.almeshkat.net/books/archive/books/serah_setup.exe
اور اس کا انگریزی ترجمہ یہاں ہے
http://islameiat.com/ansar/R7iq.zip
 
Top