ڈیجیٹل کیمرہ یا موبائل سے سیلفی لینے کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ سٹک کے ایک سرے پر کیمرہ لگا دیا جاتا ہے اور سٹک کو ہاتھ میں پکڑ کر تصویر بنائی جاتی ہے۔ تصویر بنانے کے لیے اس بلیوٹوتھ ڈیوائس تصویر بنانے والے کے ہاتھ میں ہوتی ہے بٹن دبانے سے تصویر بن جاتی ہے۔ اس سٹک کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ زیادہ لوگوں کی ایک ساتھ تصویر بنائی جا سکتی ہے کیوں کہ کیمرے کا لینز زیادہ ایریا کور کرتا ہے۔ جیسا کہ اوپر والی تصویروں میں میرا خیال ہے کرکٹ کے کھلاڑیوں والی تصویر اسی سٹک کے ذریعے بنائی گئی ہے۔
ویسے مفت کی سردردی ہے ۔ سٹک لو، کیمرہ اٹیچ کرو ، یا موبائل اٹیچ کرو متعلقہ سافٹ ویئر انسٹال کرو اگر پہلےسے موجود نہیں ہے یا سپورٹ نہیں ہے، پھر تصویر بناؤ۔ اس سے بہتر ہے کہ کیمرہ کسی کو تھمایا جائے اور درخواست کی جائے کہ بھائی جان ایک تصویر بنا دیں ہماری۔ بس یہ خیال رکھا جائے کہ جس کو کیمرہ پکڑایا جا رہا ہے اس کے بھاگنے کی رفتار آپ کے بھاگنے کی رفتار سے کم ہو۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر کسی کو تصویر بنانے کا بولنے سے پہلے اس سے دوڑ کا مقابلہ کر کے دیکھ لیں تو کسی قسم ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ ہو سکتا ہے