سام سنگ کے جن موبائلز میں میں ڈبل سم استعمال کرنے کی سہولت ہے ان کو DUOS کا نام دیا گیا ہے۔ Dous میں کافی ماڈلز آئے ہیں۔ آپ کسی خاص ماڈل کی بات کر رہے ہیں؟
پھر بھی ایک اہم بات بتا دیتا ہوں کہ Dous موبائل میں مائیکرو سم کارڈ استعمال ہوتا ہے۔ جو کہ عام سم کارڈ سے سائز میں چھوٹا ہوتا ہے۔ جس کے لیے یا تو آپ کو متعلقہ کمپنی سے نیا سم کارڈ لینا پڑے گا یا موجودہ سم کارڈ کو کٹوانا پڑے گا۔ میں نے ایک بار سام سنگ کا Dous موبائل لیا تھا تب اس بات پر غور نہیں کیا تھا کہ اس میں سم کارڈ کون سا استعمال ہوتا ہے۔ جب باکس کھولا اور سم ڈالنے کی کوشش کی تو یہ بات پتا چلی۔ حالانکہ اب لیٹسٹ موبائلز میں مائیکرو سم اور نینو سم استعمال ہو رہی ہے۔ لیکن مجھے یہ بات پسند نہیں آئی کہ میں اب نیا سم کارڈ نکلواؤں یا موجودہ سم کارڈ کو کٹواؤں۔ یعنی اگر پھر سے کوئی موبائل تبدیل کیا تو پھر سے بڑی والی سم نکلوانی پڑے گی۔ چنانچہ میں نے Dous موبائل کا صرف ڈبہ کھولا اور کچھ قیمت گھٹا کر موبائل واپس کر دیا بنا استعمال کے
اگر آپ کے لیے یہ معاملہ زیادہ اہم نہیں ہے تو میرے نزدیک سام سنگ Dous عام چائنہ وغیرہ کے ڈبل سم موبائل کی نسبت ایک اچھی آپشن ہیں۔