سیمسنگ نوٹ 7 کے پھٹنے کا حل مل گیا، داعش بری از ذمہ قرار!

arifkarim

معطل
دنیا کا سب سے بہترین خود کش فون بنانے والی کمپنی سیمسنگ نے اپنے جدید ترین سمارٹ فون نوٹ 7 کے پھٹنے کی وجہ معلوم کر لی ہے۔ اور حل بھی ڈھونڈ لیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ان فونز کی مینوفیکچرنگ کے دوران ایرر آنے کی وجہ سے بیٹری کے دونوں پولز کے مابین خلا ختم ہو جاتا ہے اور یوں ایک حد سے زیادہ چارجنگ پر بیٹری پھٹ سکتی ہے۔ اسکا حل اگلے سافٹوئیر اپڈیٹ میں یہ نکالا گیا ہے کہ متاثرہ فونز کو 60 فیصد بیٹری چارجنگ تک محدود کر دیا جائے گا۔ تاکہ فون کے درجہ حرارت کو دھماکے کی حد تک پہنچنے سے پہلے ہی روکا جا سکے۔ :LOL::LOL::LOL:
ماخذ
ماخذ
زیک فاتح سید ذیشان الہلال محمد تابش صدیقی حمیرا عدنان
 
محمد وارث

لائبریرین
مزاح اپنی جگہ، لیکن کسے علم کہ کمپنی کے اندر اس وقت کیا زلزلے آئے ہوئے ہیں، اوپر سے لے کر نیچے تک کون کون ذمہ دار ہے اس خرابی کے لیے اور اس نقصان کے لیے، کون کون بھگتے گا اور کیسے کیسے؟
 
محمدظہیر

محفلین

اور ایک اہم سوال کس کو کتنے پیسے ملے یہ خرابی پیدا کرنے کے لیے اگر یہ سیم سنگ کے خلاف سازش ہے تو
 
فاتح

لائبریرین
دنیا کا سب سے بہترین خود کش فون بنانے والی کمپنی سیمسنگ نے اپنے جدید ترین سمارٹ فون نوٹ 7 کے پھٹنے کی وجہ معلوم کر لی ہے۔ اور حل بھی ڈھونڈ لیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ان فونز کی مینوفیکچرنگ کے دوران ایرر آنے کی وجہ سے بیٹری کے دونوں پولز کے مابین خلا ختم ہو جاتا ہے اور یوں ایک حد سے زیادہ چارجنگ پر بیٹری پھٹ سکتی ہے۔ اسکا حل اگلے سافٹوئیر اپڈیٹ میں یہ نکالا گیا ہے کہ متاثرہ فونز کو 60 فیصد بیٹری چارجنگ تک محدود کر دیا جائے گا۔ تاکہ فون کے درجہ حرارت کو دھماکے کی حد تک پہنچنے سے پہلے ہی روکا جا سکے۔ :LOL::LOL::LOL:
ماخذ
ماخذ
زیک فاتح سید ذیشان الہلال محمد تابش صدیقی حمیرا عدنان
اگر سام سنگ نے بجائے بیٹری تبدیل کرنے کے یہ حل نکالا ہے تو اس کمپنی کے سمارٹ فون سیکشن کو ڈوبنے سے بچانا بہت مشکل ہے.
 
قیصرانی

لائبریرین
اور ایک اہم سوال کس کو کتنے پیسے ملے یہ خرابی پیدا کرنے کے لیے اگر یہ سیم سنگ کے خلاف سازش ہے تو
اس طرح تو سام سنگ ایپل کو آئی فون کا ایک بڑا حصہ بنا کر دیتا ہے، ایپل کی غلطی سام سنگ کے سر منڈھنے کا کوئی فائدہ نہیں
 
میں تو انٹنس گرافکس والے گیمس بھی کھیلتا ہوں، اور آج کل ایپس تیزی سے اپڈیٹ ہو رہے ہیں جن کے لیے زیادہ میموری والے فون درکار ہوتے ہیں.
گیم کھیلنا بند کریں
کم ایپس استعمال کریں
پڑھائی پر دھیان دیں
میموری کارڈ استعمال کریں
 
آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
اس طرح تو سام سنگ ایپل کو آئی فون کا ایک بڑا حصہ بنا کر دیتا ہے، ایپل کی غلطی سام سنگ کے سر منڈھنے کا کوئی فائدہ نہیں
بنائی گئی چیزوں کا معیار چیک ہوتا ہے اور سیم سنگ اس کے پیسے بھی تو لیتا ہے
ایپل کی آمدنی کا 70 سے زائد فیصد حصہ آئی فون سے ہے اور اگر نوٹ 7 مقبول ہو جائے تو ظاہر ہے آئی فون کی فروخت میں کمی آئے گی ! میں ایپل پر الزام نہیں لگا رہا امکان ظاہر کر رہا ہوں.
سیم سنگ اس معاملے میں کارروائی کرے تو شاید حقیقت معلوم ہو جائے کہ آخر کیا وجہ تھی اس کے پیچھے.
 
Top