سینیٹ انتخابات میں منڈی کیسے لگتی ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

جاسم محمد

محفلین
عمران خان نے ۲۰۱۸ میں ۲۰ اراکین اسمبلی کو ہارس ٹریڈنگ پر فارغ کر دیا۔ کل وزیر قانون خیبر پختونخواہ کو ہارس ٹریڈنگ پر فارغ کیا۔ جبکہ دیگر جماعتوں نے اپنے ایک بھی رکن اسمبلی کو ہارس ٹریڈنگ پر وارننگ تک نہیں جاری کی۔ پھر بھی بغض عمران والے تحریک انصاف پر ہی مسلسل الزامات لگاتے چلے جا رہے ہیں۔ کبھی اپنا گریبان بھی جھانک کر دیکھ لیں :)
 
یہ سب بلاوجہ کی کھپ خان صاحب نے خود ڈالی ہوئی ہے
جی ہاں! جس ویڈیو کا کل چرچا رہا، وہ خان صاحب نے خود ریکھ کر دبالی تھی اور ایک ملوث شخص کو نہ صرف پارٹی میں شامل کیا بلکہ اسے وزیرِ قانون بنادیا۔ آج اپنی چال چلنے کے لیے اس مہرے کو پٹوادیا۔ کیا خوب!
 

جاسم محمد

محفلین
پنجاب میں بھی زیادہ ووٹ تحریک انصاف کو ہی پڑا تھا۔ ن لیگ کی سیٹیں زیادہ تھی۔ وہ چاہتی تو آزاد امید وار اپنے ساتھ شامل کر وا لیتی۔ ویسے بھی فارورڈ بلاک بنانے میں ن لیگ کا پرانا تجربہ ہے۔
50-E31-F34-63-D3-4165-B491-4789277-B20-EC.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
جی ہاں! جس ویڈیو کا کل چرچا رہا، وہ خان صاحب نے خود ریکھ کر دبالی تھی اور ایک ملوث شخص کو نہ صرف پارٹی میں شامل کیا بلکہ اسے وزیرِ قانون بنادیا۔ آج اپنی چال چلنے کے لیے اس مہرے کو پٹوادیا۔ کیا خوب!
پھر وہی پراپگنڈہ۔ ۲۰ سے زائد ایم پی الیکشن کے سال میں ہارس ٹریڈنگ پر نکال باہر کئے۔ کل وزیر قانون کھڑے کھڑے فارغ کر دیا۔ لیکن ابھی بھی شک ہے کہ عمران خان ان رشوت خوروں کو بچا رہا ہے۔ دیگر جماعتوں نے اپنا ایک بندہ فارغ نہیں کیا مگر وہ پھر بھی سب کے سب نیک پارسا حاجی۔
 

آورکزئی

محفلین
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چور مچائے شور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واہ کیا کیا ڈرامے کرارہا ہے نیازی۔۔۔۔۔
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس میں برویز کٹک کا نام بھی لیا گیا ہے نا میرے خیال میں
 

جاسم محمد

محفلین
٢٣مارچ کی تقریب میں پیچھے کھڑے ہوں گے.
وزیر اعظم کی دھمکی :)

سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، وزیر اعظم
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
2141408-imrankhan-1612945362-439-640x480.jpg

سیکریٹ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

کلرسیداں: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، سیکریٹ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں۔

کلرسیداں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن کے کرپٹ نظام کی سپورٹ کررہی ہیں، مولانا فضل الرحمان اس نظام کے سب سے بڑے بینیفشری اور کرپشن کے بادشاہ ہیں، یاد رکھیں اگر اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، سیکریٹ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں،

عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی ایک سیٹ کا ریٹ 50 کروڑ سے 70 کروڑ روپے لگ چکا ہے، کیسے ممکن ہے کہ پیسہ لگا کر سینیٹر بننے والا پیسہ نہیں بنائے گا، میرے پاس پہلے ویڈیو ہوتی تو میں اپنے خلاف کیسز پر عدالت میں پیش کرتا، سوال یہ نہیں ہونا چاہیئے کہ ویڈیو کی ٹائمنگ کیا ہے، اہم بات یہ ہے کہ ویڈیو سے میرے موقف کی تائید ہوئی۔

آٹے کی قیمت کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ غلط وقت پر دو بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے گندم کی پیداوار کم ہوئی، آٹے کی قیمت نہ بڑھے اس لیے گندم درآمد کررہے ہیں، ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوئی، ہماری ساری کوشش ہے کہ اپنی برآمدات بڑھائیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ درست ہو چکا ہے، سسٹم تبدیل ہونے کے نتائج آئندہ دو تین سال میں سامنے آئیں گے۔
 
Top