سینیٹ ووٹ‌ کی خریداری: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آگئی

محمد وارث

لائبریرین
سینٹ کے انتخابات ہو چکے اور نتائج آ چکے۔

میرے نزدیک اصل مرحلہ اب ہے۔ پی ٹی آئی واقعی اگر نیک نیتی سے سینٹ کے انتخابات شفاف چاہتی تھی تو اب موقع ہے کہ وہ بل جس پر بہت لے دے ہوئی اور دھول پڑ گئی اس کو دوبارہ پارلیمنٹ میں لائے اور اب آئین میں سینٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کی ترمیم کرے۔ اپوزیشن نے پہلے یہی کہا تھا کہ یہ اپنے ارکان کی وجہ سے ترمیم لا رہے ہیں، اب چونکہ انتخابات ہو چکے سو اب اپوزیشن کے پاس یہ بہانہ بھی نہیں رہا اور اب اگر وہ مخالفت کریں گے تو مزید "بدنام" ہونگے!

لیکن اصل سوال تو یہ ہے کہ کیا اب پی ٹی آئی ایسا کوئی بل لائے گی؟
 
لڑی شروع سے دیکھی تو ووٹ خریدنے والوں کے خوب لتے لیے گئے ہیں۔ البتہ ووٹ بیچنے والوں کا زیادہ ذکر نہیں ملا۔
جبکہ دیکھا جائے تو بکنے والا زیادہ کرپٹ ہے۔ اگر بکنے والا بکنے پر تیار نہ ہو تو خریدنے والا کسے خریدے گا؟

سینیٹ کے انتخابات میں اصلاحات ضروری ہیں۔ سیکرٹ بیلیٹ کے علاوہ، اب تو سینیٹ محض الیکشن میں ہارے ہوئے امیدواروں کو کھپانے کا مرکز بن گئی ہے۔
یہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین کو لیے جانے کی ضرورت ہے، تاکہ ایوانِ بالا، ایوانِ بالا لگے، نہ کہ ایوانِ زیریں سے مسترد شدہ افراد کا گروہ۔
 
اس الیکشن میں 2 اور بھی دلچسپ واقعات ہوئے ہیں۔
ایک تو فیصل واوڈا کا قومی اسمبلی سے ووٹ دے کر پھر استعفیٰ دینا اور سینیٹر بننا۔ یعنی جو بندہ قومی اسمبلی سے نا اہل ہونے جا رہا تھا، اب ایوانِ بالا میں آ جائے گا۔
دوسرا پی ٹی آئی کی جانب سے عبد القادر کو ٹکٹ دے کر واپس لینا، اور پھر اپنا امیدوار دستبردار کروا کر عبد القادر کو سپورٹ کرنا۔ یعنی اس سرکس میں کان کو دوسری طرف سے پکڑے جانے کا مظاہرہ بھی ہوا۔
 
Top