سیّدہ شگفتہ بہن کے لیے چند تصاویر فرمائش پر

مغزل

محفلین
سیّدہ شگفتہ بہن کے لیے چند تصاویر فرمائش پر
(چند تصاویر انتقال میں خراب ہوگئی تھیں بہنا، میرا کیم تو خراب ہے یہ امین کے بھائی کے سیل سے لی گئی ہیں)
photo215.jpg
photo214.jpg
photo213.jpg
photo212.jpg
photo211.jpg
photo210.jpg
سیدہ بہن موصوف کی کتابوں نے گرد کا لباسِ فاخرہ پہن رکھا تھا۔۔
کلیّاتَ نظمِ حالی جلد اوّل دوم ، گلستانَ سعدی اردو ترجمہ از منشی نول کشور،سوفی کی دنیا از جوسٹین گارڈر مترجم شاہد حمید،
چہ دلاور است از جریدہ مادرِ علمی جلد 27، لوحِ ایّام از مختار مسعود، پاکستان ناگزیر تھا از حسن ریاض، جریدہ اشتقاقی لغت،
سفر نصیب از مختار مسعود۔۔۔ یہ کتابیں میرے سامنے رہیں اوّل الذکر تین کتابیں بحکم بہنا ہتھیا لی گئی ہیں۔۔۔
(بہ شکریہ امین عتیق قریشی)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، بہت بہت شکریہ مغل بھائی ۔ مجھے اتنی خوشی ملی تصاویر دیکھ کر ! میرا تو دل للچا جاتا ہے کتب دیکھ کر
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تھینکس امین بھائی ، آپ تو بہت بہادر ہیں آپ نے اپنی ایک نہیں بلکہ تین تین کتب دے دیں ، یہ آپ کے بہادر ہونے کی دلیل ہے ۔ میں ہوتی تو کبھی نہ دیتی ۔
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم ، بہت بہت شکریہ مغل بھائی ۔ مجھے اتنی خوشی ملی تصاویر دیکھ کر ! میرا تو دل للچا جاتا ہے کتب دیکھ کر
ہاں سیّدہ بہن کتاب خوانوں کو تو کتاب بھی دسترخوان لگتی ہے۔۔۔ شکریہ کی کیا بات بھئی اگر ہم بہنوں کے کام نہ آسکے تو ایسی مسٹنڈی کاٹھی کا کیا اچار ڈالنا ہے۔
 
مغزل

محفلین
تھینکس امین بھائی ، آپ تو بہت بہادر ہیں آپ نے اپنی ایک نہیں بلکہ تین تین کتب دے دیں ، یہ آپ کے بہادر ہونے کی دلیل ہے ۔ میں ہوتی تو کبھی نہ دیتی ۔
وہ اور بہادر ۔۔۔ ایں چہ معنی دارد۔۔۔
بھئی سیدہ بہن ۔۔۔
وہ۔تو۔ وہ ہیں جن کا تذکرہ میں اگلے مراسلے میں کرنے لگا ہوں۔۔ ہاہہاہاہ
 
مغزل

محفلین
مغل بھائی ، آپ پہلی فرصت میں کتابیں مطالعہ کیجیے اور جلد واپس کرنا ہیں ۔
ہاہاہاہا۔۔۔ کیسی بھولی ہیں ناں سیدہ بہن آپ۔۔۔؟
بزرگ فرماتے ہیں:
کسی سے کتاب مانگنا بے وقوفی
کتاب دے دینا بے وقوفی
واپسی کا تقاضہ کرنا بے وقوفی
واپسی کی امید رکھنا بے وقوفی
اور واپس کردینا سب سے بڑی بے وقوفی
اور میں سب سے بڑا بے وقوف نہیں بن سکتا ناں۔۔۔
 
مغزل

محفلین
اور کام بھی کرنا ہے یاد رہے :)
ارے بھئی ۔۔ سیدہ بہن آپ ’’ ہمدرد کی خمیرہ گاؤ زبان عنبری ‘‘ صبح نہار منھ دودھ کے ساتھ نوش کیا کیجے ۔ حافظہ بہتر ہوجائے گا انشا اللہ۔۔ ہہاہاہ
ہاں بہنا کام یاد ہے ۔ فرصت کی دعا مانگا کریں۔۔
 
مغل بھائی ، آپ پہلی فرصت میں کتابیں مطالعہ کیجیے اور جلد واپس کرنا ہیں ۔

م۔م۔مغل بھائی نے 15000 کی تعداد واپس کر کر کے تھوڑی نہ بنائی ہے۔ ویسے سننے میں تو یہ بھی آیا ہے کہ اس پندرہ ہزار کا عشر عشیر بھی موصوف نے مطالعہ کیا ہو تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ بیشتر وقت اس تعداد کو بڑھانے میں صرف ہو جاتا ہے اس لئے مطالعے کا وقت ہی نہیں بچتا۔ خیر یہ سب سنی سنائی باتیں ہیں۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
ہاہاہاہا۔۔۔ کیسی بھولی ہیں ناں سیدہ بہن آپ۔۔۔ ؟
بزرگ فرماتے ہیں:
کسی سے کتاب مانگنا بے وقوفی
کتاب دے دینا بے وقوفی
واپسی کا تقاضہ کرنا بے وقوفی
واپسی کی امید رکھنا بے وقوفی
اور واپس کردینا سب سے بڑی بے وقوفی
اور میں سب سے بڑا بے وقوف نہیں بن سکتا ناں۔۔۔

میں آپ کا مراسلہء بالا پسند نہیں کروں گا :nottalking:
م۔م۔مغل بھائی نے 15000 کی تعداد واپس کر کر کے تھوڑی نہ بنائی ہے۔ ویسے سننے میں تو یہ بھی آیا ہے کہ اس پندرہ ہزار کا عشر عشیر بھی موصوف نے مطالعہ کیا ہو تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ بیشتر وقت اس تعداد کو بڑھانے میں صرف ہو جاتا ہے اس لئے مطالعے کا وقت ہی نہیں بچتا۔ خیر یہ سب سنی سنائی باتیں ہیں۔ :)

:rollingonthefloor:
 
محمد امین

لائبریرین
ہی ہی ہی ہاہاہاہاہاہ یہ وہ "شکن آلود آلو" ہیں (کرنکل چپس) جو کہ ہم نے مغل بھائی کو پیش تو کیے تھے مگر ان کے سگریٹ کے ساتھ انہماک کی وجہ سے خود ہی ٹھونس لیے ہم نے ۔۔۔ہی ہی ہ ی
وہ دیکھو ان کے سگریٹس کا ثبوت۔۔۔
 
Top